گورا بچہ دیکھنے والوں کو بہت پیارالگتا ہے ہمارے معاشرے میں گورے رنگ کی اہمیت بہت زيادہ ہے اور اس کو خوبصورتی کا معیار قرار دیا جاتا ہے یہی سبب ہے کہ گورا کرنے والی کریمیں بہت زيادہ فروخت ہوتی ہیں ۔اکثر حاملہ خواتین کو بھی بڑی بوڑھیاں ایسے ٹوٹکے بتاتی نظر آتی ہیں جن کے استعمال سے بچہ پیدائشی طور پر گورا ہو سکتا ہے آج ہم آپ کو بھی ایسی ہی کچھ ٹوٹکوں والی غذاؤں کے بارے میں بتائيں گے جن کے استعمال سے ماؤں کا یہ ماننا ہے کہ گورا بچہ پیدا ہو سکتا ہے۔
گورا بچہ پیدا کرنے والی غذائيں۔
میڈیکل سائنس کے مطابق اس بات کا کوئي ثبوت موجود نہیں ہے کہ کچھ غذائيں گورا بچہ پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں مگر اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اگر کچھ غذاؤں کے سبب بچہ ماں کی کوکھ میں صحت مند طریقے سے پرورش پاسکتی ہیں، تو اس کا اثر اس کی صحت کے ساتھ ساتھ اس کی رنگت پر بھی بہتر ہو سکتا ہے۔ماہر اور مستند ماہر امراض نسواں سے رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے پہ رابطہ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں
زعفران والا دودھ۔
یہ گورا بچہ پیدا کرنے کا سب سے قدیم ٹوٹکا ہے ،اکثر خواتین اس کا استعمال اپنے بڑوں کے مشورے سے دوران حمل کرتی ہیں تاکہ ان کے گھر گورا بچہ پیدا ہو سکے تاہم عام حالات میں بھی زعفران والا دودھ پینے سے جلد صحت مند اور جسم تندرست ہوتا ہے ۔
اس وجہ سے اگر حاملہ عورت بھی اس دودھ کا استعمال کرے گی تو اس سے نہ صرف اس کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے .بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بچے کی صحت بھی بہتر ہو گی جس سے اس کی جلد کی رنگت پر بھی اثر پڑے گا مگر اس کی سچائی کا میڈیکل سائنس سے کوئی حقیقت سامنے نہیں آئی ہے۔
کچا ناریل اور اس کا پانی۔
حمل کے ٹہرنے کے ساتھ ہی ہمارے معاشرے میں عورتوں کے لیۓ کچا ناریل یا اس کا پانی پینا لازم کردیا جاتا ہے اس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ اس کے استعمال سے بچہ کا رنگ کھل جاتا ہے ۔ اگرچہ یہ ٹوٹکا کافی آزمودہ ہے مگر اس حوالے سے میڈیکل سائنس کی جانب سے کوئی مستند راۓ موجود نہیں ہے۔
زيادہ دودھ کا استعمال۔
دودھ پیو تاکہ دودھ جیسا گورا بچہ پیدا ہو سکے ، یہ وہ جملہ ہے جو اکثر حاملہ ماؤں کو سننا پڑتا ہے ۔ اس حوالے سے میڈيکل سائنس کے مطابق دودھ کا استعمال ماں اور بچے کی صحت کےلیۓ بہت ضروری ہوتا ہے کیوں کہ حمل کے دوران جسم کو کیلشیم اور پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے جسکی ضرورت کو پورا کرنے میں دودھ اہم کردار ادا کر سکتا ہے
اس کے ساتھ دودھ کا استعمال جسم میں اور معدے میں موجود تیزابیت کو کم کرتا ہے جس سے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ اس کے اثرات ماں اور بچے کی جلد پر مثبت پڑتے ہیں اور رنگ بہتر ہو سکتا ہے۔
انڈے کی سفیدی کھائیں۔
انڈے غذائيت کے اعتبار سے بہت اہمیت کی حامل غذا ہے،اور حمل کےدوران اس کی افادیت اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔ مگر اکثر خواتین اس کی بو کی وجہ سے حمل کے دوران اس کو کھانے سے کتراتی ہیں اس وجہ سے بڑی بوڑھیوں کے مطابق اگر کوئي عورت گورا بچہ پیدا کرنے کی خواہشمند ہو تو اس کو ہر حالت میں ایک انڈے کی کم از کم سفیدی ضرور کھانی چاہیۓ تاکہ اس کا بچہ صحت مند اور گورا ہو سکے۔
انناس۔
کچھ ٹوٹکوں کے مطابق حمل کے دوران ہفتے میں ایک بار انناس کھانے کا اثر بچے کی رنگت پر براہ راست ہوتا ہے اور جو حاملہ عورت انناس کھاتی ہے اس کا گورا بچہ پیدا ہوتا ہے تاہم یہ میڈيکل سائنس سے ثابت شدہ نہیں ہے۔
انگور کا رس۔
یہ بات میڈیکل سائنس سے ثابت شدہ ہے کہ انگور کے رس میں الفا ہائیڈرو آکسی ایسڈ موجود ہوتا ہے ،جس کا استعمال جلد کی رنگت کو گورا کرتا ہے۔ اس وجہ سے حمل کے دوران اس کا استعمال نہ صرف ماں کو خوبصورت بناتا ہے اسی طرح اس کا اثر بچے کی رنگت پر بھی پڑسکتا ہے اور گورا بچہ پیدا ہوسکتاہے مگر یاد رکھیں یہ صرف ایک ٹوٹکا ہے۔
سونف کا پانی۔
سونف ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہے حمل کے دوران صبح کے وقت ہونے والی متلی کو ختم کرنے کے لیۓ سونف کا پانی بہترین ہوتا ہے اس کے لیۓ رات بھر دو چمچ سونف کو ایک گلاس پانی میں بھگو کو رکھ دیں اس کے بعد صبح نہار منہ اس پانی کو پی لیں اس سے نہ صرف مارننگ سکنس کا خاتمہ ہو گا بلکہ اس سے پیدا ہونے والےبچے کی رنگت بھی بزرگوں کے مطابق سفید ہو سکتی ہے مگر یاد رہے یہ صرف ایک ٹوٹکا ہے۔
بادام۔
بادام کا استعمال ہر موسم اور ہر حالت میں مفید ہوتا ہے تاہم حاملہ خواتین کے لیۓ رات بھر سات دانے بھگو کر صبح نہار منہ بادام کھانا بچے کی ذہنی نشو نما کے لیۓ بہتر ہوتا ہےبلکہ یہ ایک آزمودہ ٹوٹکا ہے کہ اس سے گورا بچہ پیدا ہوتا ہے لیکن یہ بھی صرف سنی سنائی باتوں کی حد تک ایک ٹوٹکا ہی ہے۔
یاد رکھیں بچے کی رنگت کا انحصار بچے کی جین پر ہوتا ہے ان تمام غذاؤں سے اس کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے جس کا اثر اس کی رنگت پر براہ راست پڑ سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ماں اور بچے کی صحت کے لیۓ کسی بھی ماہر امراض نسواں سے حمل کے دوران باقاعدگی سے معائنہ کروانا ضروری ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|