ہارٹ اٹیک آپ کے جسمانی نظام میں ہونے والی شدید خرابی کی طرف اشارہ کرتا ہے جو خون کا بہاو رکنے کا سبب بنتا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر ہارٹ اٹیک پہلے سے معلوم خطرناک علامات کی وجہ سے ہوتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ان عوامل کو کم، کنٹرول یا ختم کیا جا سکتا ہے۔ خصوصا جب آپ لاپرواہی یا غیر صحتمند طرز زندگی کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کا شکار ہو ئے ہوں۔
امراض قلب کے ماہر سرجن سے مشورے کیلئے ابھی اس لنک پر کلک کریں۔
لہٰذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ صحت مند طرز زندگی اپنا کر اپنے دل کی حالت بہتر بنائیں تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ ان باتوں پر عمل کریں: مخصوص خوراک کھائیں، خوراک کی مقدار مناسب رکھیں، اہداف قابل حصول اور حقیقت پسندانہ ہوں تاکہ مخصوص وقت کے اندر حاصل ہو سکیں۔
طرز زندگی میں تبدیلیاں
ہارٹ اٹیک کے بعد یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی زندگی میں یہ تبدیلیاں لائیں:
متوازن خوراک کھائیں 
ہمارے جسم کی کارکردگی کا دارومدار ہماری خوراک پر ہوتا ہے۔ زیادہ چکنائی والے کھانے آپ کی صحت پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ امریکی ادارے سنٹر فار ڈیزیزز کنٹرول کی تحقیق کے مطابق زیادہ چکنائی والے کھانوں کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ شریانیں اپنی لچک کھو دیتی ہیں۔ اس لئے ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی خوراک میں ٹرانس فیٹس، سیچوریٹڈ فیٹس اور فیٹی کولیسٹرول کو کم کریں۔
کوشش کریں کہ آپ قدرتی چربی جیسے سورج مکھی کا تیل، کینولا کا تیل، زیتون اور ناریل کا تیل استعمال کریں ۔ ایواکاڈو، فلیکس سیڈز، میٹھے آلو اور سرخ لوبیا آپ کے دل کی صحت کے لیے مفید ہو سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے تمام پسندیدہ کھانے کو ترک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ آسانی سے صحت مند متبادل تلاش کر سکتے ہیں۔
جسم کو متحرک رکھیں
جسم کو متحرک کرنے کے لئے کوئی بھی جسمانی سرگرمی اختیار کی جا سکتی ہے۔ جیسے سائیکل چلانا، رسی کودنا یا کبھی کبھار تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینا دل کی صحت کے لئے مفید ہے۔
اگر آپ نے کبھی کسی قسم کی جسمانی ورزش نہیں کی ہے تو ہلکی چہل قدمی سے شروع کرنا ایک بہترین آپشن ہو سکتا ہے۔ اسی طرح لفٹ کی بجائے سیڑھیاں چڑھنا یا گھریلو کاموں میں مشغول ہونا بھی آپ کی صحت کو بہت فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
ذہن پرسکون رکھیں
شکر گزار رہنا اور اپنے رویے کو مثبت رکھنا آپ کی مجموعی صحت کے لیے بہت اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ ہارٹ اٹیک کے بعد آپ ڈیپریشن اور پریشانی جیسے منفی جذبات محسوس کریں گے جوآپ کی مجموعی صحت کے لئے مزید مسائل پیدا کریں گے۔
اس لیے آپ کی بہتر صحت اور ذاتی نشوونما کے لئے ذہنیآسودگی ضروری ہے۔ اگر آپ کو اپنے دماغ پر قابو پانا مشکل لگتا ہے، تو مدد مانگنے میں کوئی برائی نہیں۔ اس میں شرمندہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ آپ اپنے ڈاکٹر سے اپنی جسمانی صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ اپنی دماغی صحت کے مسائل پر بھی بات کر سکتے ہیں۔
تمباکو نوشی سے چھٹکارا پائیں
ہارٹ اٹیک کے بعد بھی اگر آپ تمباکو نوشی جاری رکھے ہوئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ خودکشی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سگریٹ نوشی آپ کے قلبی نظام کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ خوش قسمتی سے آج تمباکو کے مختلف متبادل موجود ہیں۔
نکوٹین کی لت سے لڑنا یقیناً ایک بہت بڑی جدوجہد ہے تاہم، نکوٹین گمز اور کم نقصان دہ سگریٹ، آپ کی نشے کے خلاف جنگ میں آپ کے لئے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ تمباکو نوشی کو مکمل طور پر چھوڑنے کے لئے آپ اپنے ڈاکٹر سے بھی بات کر سکتے ہیں۔اگر آپ خود سگریٹ نوشی نہیں کرتے ہیں تو آپ کو ہر طرح سے غیرفعال سگریٹ نوشی یعنی دوسروں کے سگریٹ کے دھوئیں سے بچنا چاہیے۔ مطالعات یہ ثابت کرتے ہیں کہ سیکنڈ ہینڈ سگریٹ نوشی اتنی ہی خطرناک ہے جتنا فرسٹ ہینڈ سگریٹ ہے۔
اپنے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو قابو میں رکھیں 
ہائی بلڈ پریشر اور بلڈ پریشر آپ کے دل کی صحت کے لیے اچھی چیز نہیں ہے خصوصا ہارٹ اٹیک کے بعد ۔ یاد رکھیں انہی وجوہات کی بناء پر آپکو ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ آپ کے دل کی صحت کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنے بلڈ پریشر کو قابو میں رکھیں۔ آپ کو ہائی بلڈ پریشر کیوں ہو سکتا ہے اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔
بلڈ پریشر کے ماہر معالجین سے مشورے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
ہارٹ اٹیک کے بعد دل کی صحت کے لئے ان تجاویز پر عمل کریں : زیادہ سوڈیم والی غذاؤں سے پرہیز کریں، مثال کے طور پر بھنے ہوئے نمکین خشک میوہ جات، کیریمل، سویا ساس، نمکین غذائیں۔ ان کے بجائے کم سوڈیم والی غذاؤں اور کھانوں کا انتخاب کریں ۔ الکحل اور زیادہ شکر والے کھانوں سے مکمل پرہیز کریں۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ اس حال پر ان چیزوں کی وجہ سے پہنچے ہیں۔ اس لئے ان تمام چیزوں سے اجتناب کریں جو آپ کے لئے ایک اور ہارٹ اٹیک کا باعث بنیں۔
ہارٹ اٹیک کے بعد کا سفر آپ کے عزیز و اقارب کے لئے مشکل ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کو ہارٹ اٹیک کے بعد بحالی میں مشکل ہو رہی ہے تو ابھی ہمارے ماہر امراض قلب سےمشورہ کریں۔
یاد رکھیں ہارٹ اٹیک کے بعد یہ بہترین وقت ہے کہ آپ اپنے دل کی صحت کے لئے اپنی طرز زندگی کو تبدیل کریں۔ زیادہ سے زیادہ صحت بخش خوراک لیں اور ایسی سرگرمیوں میں شامل ہوں جو ہارٹ اٹیک کے بعد آپ کی صحت کو بحالی میں مدد دے۔