چہرے کی خوبصورتی ہر ایک کو بھاتی ہے۔اس لئے اس کی حفاظت بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ہمارا چہرہ ہی ہمیں خود اعتماد بناتا ہے۔دن بھر کی آلودگی کو برداشت کرنے کے بعد چہرے کی صفائی لازمی ہے۔کیمکلز پر مشتمل مصنوعات کا استعمال ہمارے چہرے کے لئے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔اس لئے اپنی جلد کو دھونے کے لئے ایسے قدرتی طریقے اپنانے چاہیےجو ہمارے چہرہ کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ چمک بھی برقرار رکھے۔گھر پر ہم قدرتی طریقوں سے صابن کے بغیر اپنے چہرے کی چمک کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔وہ قدرتی طریقے کونسے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ پڑھیں۔
Table of Content
چہرے کو صاف رکھنے کے قدرتی طریقے-
جلد کو صاف رکھنے کے قدرتی طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
شہد-
شہد انیٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔یہ قدرتی طور پر موئسچررائزار کے طور پر کام کرتا ہے۔اس میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔یہ کیل مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔آدھا چمچ شہد لیں اس کی اپنے چہرے پر مساج کریں۔یہ آپ کے چہرے سے قدرتی تیل کو ختم کیے بغیرآپ کے چہرے کی چمک برقرار رکھتا ہے۔مساج کے بعد آپ اپنی جلدکو پانی سے دھولیں۔
کھیرا-
کھیرا یا اس کا جوس آپ کی جلد کے لئے فائدہ مند ہے۔اس سے آپ کو نمی اور ٹھنڈک ملتی ہے۔اس میں موجود نمی کی خصوصیات آپ کے چہرے کو چمک میں بدل دیں گی۔مہاسوں والی جلد پر یہ زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔جہاں دانے یا مہاسے ہوں اس جگہ پر 15 سے 20 منٹ تک کھیرے کے ٹکڑے اپنی جلد پر رکھیںاسکے بعد پانی سے دھولیں۔
چہرے کے لئے چینی-
یہ آپ کے کچن میں پائی جانے والی عام سی چیز ہےاور یہ آسانی سے گھروں میں دستیاب بھی ہوتی ہے۔چینی ہماری جلد کو صاف کرنے والا بہترین کلینزر ہے۔یہ ہماری جلد پر اسکرب کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔یہ ہماری جلد سے آلودگی نکالنے کے لئے بہترین ہے۔
چہرے کے لئے دودھ-
دودھ نہ صرف ہڈیوں کو مظبوط بنانے کے لئے اچھا کیلشیم کا ذریعہ ہے۔یہ جلد کو صاف کرنے کے لئے حیرت انگیز طور پر کام کرتا ہے۔یہ جلد کے مردہ خلیوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔دودھ میں موجود پروٹین ہماری جلد کو نمی بخشتی ہے۔دودھ کا روز مساج آپ کے چہرے کی چمک کو برقرار رکھتا ہے۔
ناریل کا تیل-
ناریل کا تیل بہت ساری مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔اس میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ اگر آپ ناریل کے تیل کا ٹھیک طریقے سے استعمال کرتے ہیں تویہ جلد پر حیرت انگیز طریقے سے کام کرتا ہے۔
گلاب کا عرق-
گلاب کا عرق ہماری جلد کے لئے بہت اچھا ہے۔اس کے استعمال سے ہماری جلد ہائیڈریٹ رہتی ہے۔یہ چہرے سے داغ کو بھی دور کرتا ہے۔یہ آپ کے چہرے پر گلابی رنگ بھی چھوڑتا ہے۔اس کا استعمال لاززمی کریں۔یہ چہرے کا قدرتی رنگ برقرار رکھتا ہے۔
ہم کیمکلز کی مصنوعات کا استعمال کئے بغیر اپنی جلد کی حفاظت ان طریقوں سے کرسکتے ہیں۔ لیک اگر آپ کو کوئی الرجی یا انفیکشن ہے تو اس صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ لازمی ہے۔اس کے لئے آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔