بالوں کی خوبصورتی کی وجہ سے انسان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ موٹے اور گھنے بال ہر ایک کا خواب ہے لیکن آج کے کی نسل میں متوازن غذا اور دیسی ٹوٹکوں کے کم استعمال کی وجہ سے بال پتلے اور کمزور ہورہے ہیں۔ مہنگی بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال بھی ہمارے بالوں کو نقصان دیتا ہے۔
گھنے بال خوبصورتی کی علامات سمجھے جاتے ہیں۔ اگر آپ اپنے بالوں کو موٹا اور گھنا کرنا چاہتے ہیں تو آپ یہ بلاگ لازمی پڑھیں اس سے آپ کو مدد ملے گی۔
Table of Content
بالوں کو گھنا کرنے کے طریقے
بہت سے طریقے ایسے ہیں جو ہمارے بالوں کی ساخت، ان کی نشوونما کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اور ان کی مدد سے ہم اپنے بال گھنے اور موٹے بھی کرسکتے ہیں۔ ایسے کونسے طریقے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
کیسٹر آئل
یہ آئل ہمارے بال گھنے بنا سکتا ہے۔ اس آئل میں وٹامن ای بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے جو بالوں کی صحت،بالوں کی نشوونما اور ان کو گھنا کرتا ہے۔ اس لئے کیسٹر آئل ہمارے بالوں کے لئے بہترین ہے۔ اس کو 20 سے 30 منٹ لگانا اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔
زیتون کا تیل
یہ تیل بھی ہمارے بالوں کی نشوونما کے لئے مفید ہے۔ اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔ یہ بالوں کو ہموار اور چمکدار بناتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اور بھی تیل شامل کیے جاسکتے ہیں۔ یہ ہمارے بال مضبوط بنا کر ان میں خوبصورتی لاتا ہے۔
نشوونما کے لئے غذائی اجزا
ہمارے بالوں کی صحت کو اچھا کرنے کے لئے کچھ غذائی اجزا بہت ضروری ہوتے ہیں جو ہمارے بال کی ساخت اور نشوونما کو اچھا کرتے ہیں۔
وٹامن اے
یہ ہمارے بالوں کی صحت کے لئے ضروری وٹامن ہے۔ اس کی کمی کی وجہ سے ہمارے بال خشک اور کھردرے ہوتے ہیں۔ ان میں خشکی ہوتی ہے۔ یہ ہمارے ناخنوں کی صحت کے لئے ضروری ہے۔ یہ سیبم بنانے میں مد کرتا ہے۔ اس کی کمی کی وجہ بالوں میں خارش او فلیکی ہوجاتی ہے۔
وٹامن سی
یہ وٹامن نہ صرف ہماری جلد کے لئے اچھا ہے بلکہ اسکی مدد سے ہمارے بال بھی خوبصورت ہوتے ہیں۔ یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کولیجن کی تشکیل میں مدد دیتا ہے۔اس کی مدد سے ہمارے بال گھنے اور موٹے ہوسکتے ہیں۔اس لئے اس وٹامن کو اپنی غذا میں لازمی شامل کریں۔
ہم اس کو کینو،لیموں سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
وٹامن ڈی
یہ وٹامن نہ صرف ہماری ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے اچھا ہے بلکہ اس کی مدد سے ہمارے بال بھی خوبصورت ہوتے ہیں۔ اس کی مدد سے تناؤ کے اثرات کم ہوتے ہیں۔ اور ہماری صحت میں بہتری آتی ہے۔ آپ اس کو اپنی غذا میں شامل کرکے اپنے بالوں کو گھنا کرسکتے ہیں۔
امائنو ایسڈ
اس کی مدد سے ہمارے ہیرز کی نہ صرف اچھی نشوونما ہوتی ہے بلکہ یہ کیراٹین کو تیار کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ اس سے ہمارے ہیرز کی نشوونما کو فروغ ملتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ساخت کو بھی بہتر بناتا ہے۔ مائنو ایسڈ جن غذاؤں میں پایا جاتا ہے ان میں ڈیری،گوشت ،دال اور انڈے شامل ہیں۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈز
یہ ہمارے ہیرز کو ہائیڈریٹ رکھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ یہ ایسے تیل پیدا کرتا ہے یہ ہماری جلد ناخنوں کے لئے بہت اچھا ہے۔ مچھلی،ایوکاڈو اور کدو کے بیجوں میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔ اس کی مدد سے ہمارے ہیرز بھی نہیں جھڑتے۔
بائیوٹین
یہ ہمارے ہیرز کی نشوونما کے لئے بہت مشہور علاج ہے۔ یہ یقینی طور پر کام بھی کرسکتا ہے۔ اس کی کمی کی وجہ سے ہمارے ہیرز کو نقصان ہوسکتا ہے۔ یہ ہر خلیے کے لئے ضروری وٹامن ہے۔ مشہور ریسرچر ٹران کا کہنا ہے کہ اس کی کمی کی وجہ سے ہمارے ہیرز جھڑنے کے ساتھ ساتھ ناک اور منہ کے ساتھ جلن ہوتی ہے۔
اگر آپ کے بال تیزی کے ساتھ جھڑ رہے ہیں تو ایک بار ڈاکٹر کو چیک کروانا ضروری ہے اس کے لئے آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے این اچھے اور مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔
ایلوویرا ماسک
ہم اس ماسک کی مدد سے نہ صرف اپنے ہیرز کی لمبائی میں اضافہ کرسکتے ہیں بلکہ ان کو چمک بھی دے سکتے ہیں۔ ایلوویرا میں پروٹولیٹک انزائمز موجود ہوتے ہیں۔ جو ہمارے ہیرز کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہیں۔ زیتون کے تیل کو تھوڑا گرم کریں اس میں ایلوویرز جیل کو شامل کریں۔
آپ یہ مکسچر بنا کر 15 منٹ کے لئے اپنے ہیرز پر لگائیں۔ اس سے آپ کو فائدہ مند نتائج حاصل ہونگے۔ یہ آپ کو بال گھنا کرنے میں مدد کریں گے۔
انڈے کا ماسک
ہمارے بال ماسک کی مدد سے بہت گھنے پوسکتے ہیں۔ جیسے انڈے کا ماسک ہمارے بالوں کے لئے بہت مفید ہے۔ انڈوں میں پروٹین موجود ہوتی ہے۔ یہ بالوں میں نرمی پیدا کر کے ان میں کولیجن پیدا کرتا ہے۔ انڈے میں زیتون کے تیل کو ملا کر شامل بالوں پر لگا یا جاسکتا ہے