جسمانی تھکاوٹ عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہے جس سے مدافعتی نظام بھی کمزور ہونے لگتا ہے، آہستہ آہستہ انسان میں طاقت کم ہونے لگتی ہے۔ خود کو بہت زیادہ تھکا ہوا محسوس کرنا موسم کی تبدیلی بھی ہوسکتی ہے، کیونکہ جب موسم میں تبدیلی ہوتی ہے تو انسان کی روٹین بدلنے لگتی ہے ،بدلتا موسم انسان پربہت اثر ڈالتا ہے۔
Table of Content
۔ 1 جسمانی تھکاوٹ کی وجہ موسم کی تبدیلی
اس کی ایک وجہ موسم کی تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔آج کے اس جدید ترین دور میں جسمانی کام کی بجائے دماغی کام بڑھ گیا ہے۔ مثال کے طورپر دن بھر آفس میں لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر کام کرنا۔ یہ بات درست ہے کہ دن بھر کام کرنے سے توانائی میں کمی آجاتی ہے۔ لیکن تھوڑی سی توجہ سے ہم اس سے بچ سکتے ہیں۔
۔ 2 جسمانی تھکاوٹ کی وجہ توانائی کی کمی
اس میں کوئی شک نہیں کہ توانائی انسانی جسم کی بہت اہم ضرورت ہوتی ہے، اور اس توانائی کی کمی کی وجہ سے دنیا بھر میں کروڑں لوگ سستی ،کاہلی اور دورانِ کام سانس کا پھول جانا جیسی پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔ اگر آپ بھی ایسے افراد میں شامل ہیں تو اپنی طرزِ زندگی میں تبدیلی لائیں۔ اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کریں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ہمیں مصنوعی مشروبات ترک کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک میں بھی تبدیلی لانی ہوگی۔ جن کے استعمال سے آپ تندرست اور توانا رہ سکیں۔
۔ 3 جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کے طریقے
ہمیں اپنی تھکاوٹ دور کرنے لئے کن طریقوں پر عمل کرنا ہوگا ۔یہ طریقے جاننا بہت ضروری ہیں تاکہ ہم ایک بہتر زندگی کی طرف آسکیں، اور جسمانی تھکاوٹ دور کر سکیں۔
۔ 1 جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے پانی کا استعمال
ہمارے جسم میں ڈی ہائیڈریشن جسمانی توانائی کو چوس جاتی ہے، سردیوں میں ایسا ہوتا ہے کہ لوگ پانی کا استعمال بہت کم کردیتے ہیں جس وجہ سے ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ہمیں دن میں آٹھ گلاس پانی ضرور پینا چایئے تاکہ ہم اپنے جسم کو ایکٹو رکھ سکیں۔
۔ 2 جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے ورزش لازمی کریں
جب ہم روزانہ ورزش کرتے ہیں تو جسمانی توانائی پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہم دن بھر اچھے طریقے سے کام سر انجام دے پاتے ہیں۔ ہلکی پھلکی ورزش انسانی جسم کی بنیادی ضرورت بھی ہے۔ صبح کی سیر انسانی جسم کے لئے بہت مفید ہے۔ ورزش کرنے سے ہمارا جسم مضبوط ہوتا ہے اور جسم میں چستی پیدا ہوتی ہے۔ ورزش ہمیں بہت سی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
۔ 3 جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے بھرپور نیند لینا
نیند کی کمی کی وجہ سے نہ صرف ہماری روزمرہ کی روٹین خراب ہوتی ہے، بلکہ اس سے ہمارا مزاج بھی ناخوشگوار ہوتا ہے۔ نیند کی کمی کی وجہ سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بھی ہوتے ہیں ۔بھرپور نیند لینا ہمارے دماغ، جسم اور دل کے لئے بہت اچھی ہے۔نیند کی کمی کی وجہ سے انسان چڑاچڑا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انسان دن بھر خود کا تھکا ہوا محسوس کرتا ہے۔ جب ہماری نیند پوری نہیں ہوتی تو کسی بھی کام پر ہمارا ردِعمل سست ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہماری کارگردگی پر بھی منفی اثرپڑتا ہے۔
۔ 4 جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے سبزیوں اور پھلوں کا استعمال
سبزیوں اور پھلوں میں ایسے ضروری اجزا اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ بہت سی سبزیاں اور پھل ایسے ہیں جو ہمارے جسم اور دماغ کے لئے بہت مفید ہیں۔ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال ہمیں صحت مند رکھتا ہے۔ دن میں ایک سلاد کی پلیٹ لازمی استعمال کرنی چاہیے اس سے اعصابی کمزوری دور ہوتی ہے اور انسان اپنے آپ کو ہلکا پھلکا بھی محسوس کرتا ہے۔
۔ 4 جسمانی تھکاوٹ سے بچنے کے لیۓ ان اشیا سے پرہیز
۔ 1 مصنوعی مشروبات کا استعمال کم کرنا چاہیئے۔
۔ 2 فاسٹ فوڈ کا استعمال ترک دینا چاہیئے۔
۔ 3 رات کو جلد سونے کی عادت ڈالنی چاہیئے۔
اگر آپ بھی دن بھر خود کو سست اور تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں تو آپ ان طریقوں پر عمل کر کے اپنی طرزِ زندگی کو بدل سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کسی بیماری کا شکار ہیں جس وجہ سے آپ ٹھیک طریقے سے روز مرہ کی سرگرمیاں انجام نہیں دے پارہے ہیں تو آپ کو ایک ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔ جس کے مشورے کی مدد سے آپ صحت مند اور تندرست ہوسکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |