کیا یہ کروناہےیاموسمی فلو؟

Reading Time: 2 minutes

یہ وہی دن ہیں جب ہردوسرافردسردی ااور موسمی فلومیں مبتلا اپنا ناک رگڑتانظرآئےگا۔لیکن اس دفعہ یہ موسم پہلےسےبہت مختلیف ہوگا۔ کیونکہ ہم اس بار بہت سے مسائل کےساتھ وبائی مرض کا بھی مقابلہ کررہے ہیں۔کروناوائرس نے پچھلے کچھ مہینوں سے بہت کچھ بدل کر رکھ دیا ہے۔صحت سے متعلق کوئی دوسرامسئلہ ہویاموسمی فلوسب سے پہلےیہ بات ذہن میں آتی ہے کہ کیا یہ کروناہے؟کیامیں بھی کرونامیں مبتلا ہوگیاہوں؟موجودہ صورتحال کے پیشںِ نظربہت سے سوالات ذہن میں آتے ہیں۔

اب یہاں پرسب سےاہم یہ جاننا ہے کہ یہ موسمی فلوہے یا کووڈ19؟بخارہو،ناک بہہ رہی ہویاسردردیاکوئی چیز سونگھنے میں دشواری ہےان سب میں کیا فرق ہےاس کے لئے یہ مضمون آپ کےلئےمددگارثابت ہوگا۔

کروناوائرس کی علامات

کووڈ19کوئی نئی قسم کاوائرس نہیں ہےہم اس کےبارے میں جان چکے ہیں کہ یہ کیاہےاوراسکا کیا ہم پراثرپڑتاہے۔اورکس طرح یہ پوری دنیا میں پھیل گیا ہےاس کی علامات بھی عام سردی یا فلو جیسی ہیں لیکن یہ سنگین صورت اختیار کرتاہے۔

کروناوائرس ان افرادکےلئےزیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہےجوپہلے سے کسی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں خاص طورپرعمررسیدہ افرادیاوہ جودل کی بیماری ،پھپھڑوں اورذیابیطس کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔

کروناوائراس کی علامات یہ ہوسکتی ہیں؛

بخار

خشک کھانسی

سانس لینے میں دشواری

سستی

گلے کی سوزش

سردرد

کیا یہ سردی ہے؟

سردی کی علامات کو گھر میں کچھ دنوں میں حل کیاجاسکتا ہے۔یہ بےچین تورکھتی ہیں لیکن ان مسائل کو حل کیاجاسکتا ہے۔

سردی کی جو علامات ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛

بھری ناک

بہتی ناک

ہلکی سی کھانسی

تھکاوٹ

زیادہ چھینکیں

آنکھوں سے پانی آنا

گلے کی سوزش

سردرد

جسم میں درد

عام سردی کا دورانیہ 7سے10 دن تک رہتا ہےاوراس کا علاج ادویات سے کیاجاسکتا ہے۔اگر ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہےتو ہم زیادہ تر سردی اور نزلہ زکام کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

فلوکی علامات

فلو2020سے پہلےاتنا اہم نہ تھا۔موسمی انفلوئنزا جوفلوکےنام سےجاناجاتاہےابھی بھی یہ سرگرم ہےاور سردیوں میں لوگ اس کا بہت شکارہوتے ہیں۔فلوایک عام انفیکشن ہےجووائرس کی وجہ سے ہوتا ہےاورناک،کان،گلےاور پیپھڑوں کو متاثرکرتا ہے۔

فلو کی علامات مندرجہ ذیل ہیں؛

بخار

خشک کھانسی

تھکاوٹ

جسم میں درد

بھری اور بہتی ناک

گلے کی سوزش

اسہال

فلوکوروکنےاور علاج کے لئے ویکسینشن اس کا اچھاحل ہے،جیسے جیسے موسم بدلتا ہے تو شروع میں اس کے ہلکےاثرات ہوسکتے ہیں۔

موسمی الرجی کا فرق کیسے جانیں؟

جیسے جسیےموسم بدلتا ہے آپ کو بہتی ناک،اورآنکھوں کی خارش کا سامنا ہوتا ہے ہوسکتا ہے یہ نزلہ یا زکام ہو لیکن یہ موسمی الرجی بھی ہوسکتی ہے۔

ناک،کان،گلےاورآنکھوں میں خارش محسوس کرنا

تھکاوٹ محسوس کرنا

کھانسی

چھینک

آنکھوں سےپانی آنا

سردرد

سانس لینے میں دشواری

کچھ موسموں میں ہم الرجی کا شکار ہوتے ہیں جیسے پولن وغیرہ،پولن ہوا میں موجود ہوتا ہےیہ دکھائی نہیں دیتا لیکن ہمارے قوت مدافعت کو تباہ کردیتا ہے۔

جولوگ الرجی کا شکارہوتے ہیں اس کی روک تھام کے لئے انہیں کوشش کرنی چایئے،ائیر ڈارپس اورنیسل سپرے الرجی دور کرنے کے لئے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

اگرآپ کسی موسمی الرجی کاشکار ہیں اورآپ کو مناسب حل نہیں مل رہا تواس کے لئے آپ مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے آپ ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اور وڈیوکال یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.

Leave a Comment