کیلے کو دنیا بھر میں ایک ایسے پھل کی صورت میں جانا جاتا ہے جو سب سے زيادہ کھایا جاتا ہے کیلے کے چھلکے بھی کیلے کی طرح ہی طبی فوائد سے بھر پور ہوتےہیں کیلے کا استعمال فوری توانائی کے حصول کے لیۓ بہت اہم سمجھا جاتا ہے ۔ صبح کے ناشتے میں کیلے کا استعمال عام طور پر اکثر لوگ صرف اسی وجہ سے کرتے ہیں کہ یہ ناصرف فوری توانائی پہنچاتا ہے بلکہ یہ ہڈیوں کو طاقت اور معدے کے نظام کو بھی درست کرتا ہے.
Table of Content
کیلے کے چھلکے کے فوائد
کیلے کھانے کےبعد اس کے چھلکے پھینک دینا ہم سب ہی کا وطیرہ رہا ہے مگر اب میڈیکل ماہرین کی تحقیقات کے مطابق اس کے چھلکے بہت زيادہ طاقت اور اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور ان کا استعمال انسان کے لیۓ کئي حوالوں سے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے
جلد کے لیۓ مفید

کیلے کے چھلکے خوبصورتی میں اضافے اور جلد کی حفاظت کے لیۓ بہت حوالوں سے مفید ثابت ہو سکتے ہیں جو کہ کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں
کیلے کے چھلکے جلد پر رگڑنے سے جلد صاف اور جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے
کیلے کے چھلکے بند آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی سوجن ختم ہوتی ہے اور تھکن کم ہوتی ہے
کیلے کے چھلکوں کا ماسک چہرے پر لگانے سے جلد کو قدرتی نمی حاصل ہوتی ہے
ایکنی کے سبب چہرے پر پڑنے والے دھبوں پر کیلے کے چھلکے رگڑنے سے داغ دھبے صاف ہو جاتے ہیں
مسوں کے اوپر رات بھر کے لیۓ کیلے کا چھلکا باندھ دینے سے مسوں کا بغیر نشان کے قدرتی طور پر خاتمہ ہوتا ہے
بالوں کے لیۓ مفید
بالوں کے لیۓ بھی کیلے کے چھلکے کئی حوالوں سے مفید ثابت ہو سکتا ہے
کیلے کے چھلکوں کو بلینڈر میں بلینڈ کر لیں اور اس کو ہفتے میں ایک بار بالوں پر بطور ماسک لگا کر دو گھنٹوں کے لیۓ چھوڑ دیں اس کے بعد بالوں کو اچھی طرح شیمپو کر لیں ۔ اس سے بال صحت مند لمبے اور چمک دار ہوتے ہیں
دانتوں کی صفائی کے لیۓ

کیلے کے چھلکے اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ۔ اس کے چھلکوں کو دانتوں پر رگڑنے سے وہی صفائي حاصل ہوتی ہے جو کہ دنداسے سے دانتوں کو صاف کر کے ملتی ہے اس کے علاوہ مسوڑھوں کے مرض میں مبتلا افراد بھی ان کے استعمال سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں اور اس سے مسوڑھوں سے خون آنا اور منہ کی بدبو سے نجات مل سکتی ہے اس کے علاوہ ہر روز کیلے کے چھلکے داتنوں پر رگڑنے سے دانت سفیداور چمکدار ہو جاتے ہیں
کیلے کے چھلکے فرسٹ ایڈ کے طور پر
کیلے کے چھلکے اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اور اس کو ان صورتوں میں فرسٹ ایڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے
کسی زہریلے کیڑے کے کاٹنے کی صورت میں زخم پر کیلے کا چھلکا رگڑنے سے زخم میں ہونے والے درد اور خارش سے نجات ملتی ہے
شدید سر درد کی صورت میں کیلے کے چھلکے کو برف خانے میں رکھ دیں اور جمے ہوۓ کیلے کے چھلکے کو سر اور گردن کی پچھلی جانب باندھ دیں کچھ ہی دیر مین درد کا خاتمہ ہو جاۓ گا
ہاتھ میں اکثر کوئي تنکا چبھ جاتا ہے جو کہ جلد میں اندر چلا جاتا ہے جس کو نکالنا دشوار ہوتا ہے اور اندر رہنے پر یہ تنکا انفیکشن کا بھی سبب بن جاتا ہے ۔ ایسی صورت میں اس جگہ پر کچھ دیر کے لیۓ کیلے کا چھلکا باندھ دیں تنکا خود بخود باہر آجاۓ گا
برتنوں کی اور دوسری چیزوں کی صفائی کے لیۓ

اس چھلکے کا استعمال گھر کی بہت ساری چیزوں کی صفائی کے لیۓ بھی بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے چمڑے سےبنی ہوئي اشیا جن میں جوتے اور پرس وغیرہ شامل ہیں ان کے اوپر کچھ دیر تک کیلے کے چھلکے رگڑیں اور اس کے بعد ان کو کسی صاف کپڑے سے صاف کر لیں وہ بالکل ایسے ہی چمک جائيں گے جیسے کہ بالکل نۓ ہوں
اس کے علاوہ چاندی کی بنی ہوئي اشیا یا سلور کے برتن جو وقت کے ساتھ اپنی قدرتی چمک دمک کھو بیٹھتے ہیں ان کے اوپر چھلکے رگڑنے سے وہ واپس پہلے کی طرح چمکدار ہو جاتی ہیں
یاد رکھنے کی بات
جدید ترین تحقیق کے مطابق کیلے کے چھلکے میں ایک کیمیکل فینولک موجود ہوتا ہے جو کہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اس کے علاوہ انسانی صحت کے لیۓ کئی حوالوں سے مفید ہو سکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق کیلے کے چھلکوں میں کئی بائيو ایکٹو مرکبات موجود ہوتے ہیں اس وجہ سے ان کی اہمیت ادویات کی صنعت میں بھی بہت زيادہ ہے
اگر آپ اپنے مسائل کے حل کے لیۓ کیلے کے چھلکوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیۓ بہتر یہ ہے کہ آپ اپنے میڈیکل ایڈوائزر سے اس حوالے سے مشورہ ضرور لے لیں ۔ ماہر اور مستند ڈاکٹر سے رابطے کےلیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں