کھجور کا کھانا اس کی افادیت سنت سے ثابت شدہ بھی ہے اور اب جدید سائنسی تحقیق کے مطابق کھجور کا کھانا بہت ساری بیماریوں سے نہ صرف محفوظ رکھتا ہے بلکہ یہ جسم کو طاقت فراہم کر کے بیماریوں سے لڑنے کی قوت بھی فراہم کرتی ہے۔
اس کے حوالے سے ماہرین کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور اس حوالے سے بہت کچھ جاننا ابھی باقی ہے ۔ کھجور کے فوائد اور اس کے استعمال کے حوالے سے ماہر غذائيت سے رہنمائی اور مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں
کھجور کا کھانا اور اس کے فوائد
کھجور کے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے کچھ فوائد اس طرح سے ہیں۔
غذائیت سے بھر پور
کھجور غذائيت سے بھر پور غذا ہے ۔اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ دنیا کے باقی تمام پھلوں کے خشک ہونے کی صورت میں ان کی غذائیت کم ہو جاتی ہے جب کہ کھجور دنیا کا وہ واحد پھل ہے جس کی غذائيت میں خشک ہونے کی صورت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کی یہ تاثیر اس کو تازہ پھلوں کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات میں بھی شامل کرتا ہے۔
اس کی غذائیت کا بنیادی حصہ کاربوہائيڈریٹ سے ملتا ہے جب کہ اس میں کچھ حصہ پروٹین بھی موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کھجور میں اہم وٹامن اور منرل بھی موجود ہوتے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ اس میں فائبر کی موجودگی اس کو بہت صحت بخش بھی بناتے ہیں۔
کھجور کا کھانا ان وجوہات کی بنیاد پر جسم میں سے خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کسی کے وزن میں اضافہ نہ ہو رہا ہو تو کھجوروں کا استعمال اس حوالے سے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
فائبر سے بھر پور
فائبر انسانی جسم کے لیۓ بہت فائدہ مند غذائی جز ہے۔ یہ نہ صرف ہاضمے کو بہتر بناتا ہے بلکہ خون میں کولیسٹرول کی شرح کو کم کر کے ہائی بلڈ پریشر اور دل کے دورے سے بھی بچاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جن افراد نے سات کھجوریں روزانہ اکیس دن تک کھائيں ایسے افراد کو نہ صرف قبض سے نجات مل گئی بلکہ ان کے ہاضمے کے عمل میں بھی اضافہ ہوا۔
اگرچہ کھجوریں ذائقے کے اعتبار سے میٹھی ہوتی ہیں مگر ان میں فائبر کی موجودگی کے سبب خون میں شوگر لیول کو کنٹرول رکھنے میں بہت مدد ملتی ہے اس کے علاوہ کھجوروں میں کم گلائیسیمک لیول ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کے استعمال سے خون میں شوگر کے لیول میں فوری اضافہ نہین ہوتا ہے۔
قوت مدافعت بڑھاتی ہے
کھجور جسم کو مختلف قسم کی اینٹی آکسیڈنٹ فراہم کرتی ہیں جس سے جہاں جسم کو دیگر بہت سارے فائدے ہوتے ہیں وہیں اس کو بیماریوں سے لڑنےکی طاقت بھی ملتی ہے۔ جو کہ جسم کو کینسر، ذیابیطس اور الزائمر جیسی بیماریوں سے مجفوظ رکھتے ہیں اس کے علاوہ دل کی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔
دماغ کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے
کھجور کا استعمال دماغ کے افعال کو بہتر بناتی ہیں اس کا استعمال دماغ کے خلیات میں پلاک کے بننے کے عمل کو روکتی ہے جس کی وجہ سے دماغ کے افعال میں تیزی آجاتی ہے اس کے علاوہ اس کا کھانا ایمائی لوئڈ بیٹا پروٹین کے افعال کو سست کر دیتا ہے جو کہ دماغ کے خلیات میں پلاک بننے کا سبب ہوتے ہیں۔
یہ پلاک دماغ کے خلیوں کو آپس میں رابطہ کرنے سے روکتا ہے جس کی وجہ سے دماغ کے خلیہ رفتہ رفتہ کمزور ہو کر ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور الزائمر کی بیماری کا باعث بنتے ہیں جس کی وجہ سے انسان کی یاداشت متاثر ہو سکتی ہے۔
بچے کی پیدائش میں آسانی کا سبب
حاملہ خواتین میں کھجور کا کھانا اس حوالے سے بہت مفید ثابت ہوتا ہے کہ اس وجہ سے بچے کی ڈلیوری کے درد آسانی سے شروع ہو سکتےہیں حمل کے آخری مہینوں میں اس کا کھانا اس اعتبار سے بہت مفید ثابت ہوتا ہے کہ اس وجہ سے سرویکل کی دیواروں کو گھلنے میں مدد ملتی ہے اور قدرتی طور پر درد شروع ہو جاتے ہیں
ایک تحقیق کے مطابق 69 عورتوں نے 6 کھجوریں آخری چار ہفتوں میں روزانہ کی بنیاد پر استعمال کی جس سے ان کے قدرتی طور پر درد شروع ہونے میں ان کی مقررہ تاریخ میں مدد ملی اور یہ نہ کھانے والی خواتین کے مقابلے میں ان کے بچے جلد ڈلیور ہو گۓ
جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جو خواتین آخری مہینوں میں کھجور کھاتی ہیں ان خواتین میں ڈلیوری جلدی اور آسانی سے دوسری خواتین کے مقابلے میں ممکن ہو سکی اس کے علاوہ اس میں غذائیت کے سبب اس سے خواتین کو طاقت ملتی ہے جو کہ لیبر کے دوران ان کے لیۓ بہت مددگار ثابت ہوتی ہے
اس کا کھانا صحت کے حوالے سے دیگر کئی حوالوں سے بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے یہ ایک قدرتی مٹھاس ہے جس کی وجہ سے اس کے کھانے سے خون کے اندر شوگر لیول میں تیزی سے اصافہ نہیں ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے اور ان کو کمزور ہونے سے روکتا ہے۔