کورین خواتین کی حیرت انگیز صلاحیت کو آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ وہ یورپی خواتین کے مقابلے میں زیادہ دیر تک جوان رہتی ہیں۔ بلاشبہ، یہاں جینز ایک بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں لیکن سب سے اہم عنصر روزمرہ کی دیکھ بھال ہوتی ہے۔ کوریائی خواتین کے پاس جلد کی دیکھ بھال کے بہت سے مختلف نظام موجود ہیں، لیکن جلد کی دیکھ بھال کا ایک مخصوص معمول بھی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ مقبول سمجھا جاتا ہے۔
کورین اسکن کیئر روٹین۔
ہم نے کورین جلد کی خوبصورتی کے کچھ بہترین راز دریافت کیے ہیں اور ہم انہیں آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس سسٹم کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرنا واقعی بہت آسان بھی ہے۔
جلد سے تیل کو صاف کرنا۔
اس کورین جلد کی دیکھ بھال کے معمول کا پہلا مرحلہ جلد کی صفائی ہے۔ آپ یہ کام کاٹن بال، اپنے ہاتھ سے یا ایمر فوفلس کونجیک نامی پودے سے بنے خصوصی سپنج کا استعمال کر کے کر سکتے ہیں۔ یہ اسفنج ہائپو الرجینک ہے اور آپ کو اپنی جلد کو گہرائی اور احتیاط سے صاف کرنے، مردہ خلیوں کو چھیل کر اتارنے اور پی ایچ لیول کو معمول پر لانے میں مدد دیتا ہے۔
کورین خواتین ہائیڈرو فیلک تیل استعمال کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ یہ مصنوعات نہ صرف میک اپ کو صاف کرتی ہیں بلکہ یہ سیبم کو بھی ختم کرتی ہیں اور جلد کو صاف کرتی ہیں۔ ان کا جلد پر بہت مثبت اثر پڑتا ہے۔
اسکرب کرنا اور بلیک ہیڈ کو ہٹانا۔
یہ جلد کے لیۓ سب سے اہم اقدامات میں سے ایک ہے، جب جلد سے مردہ خلیات کو ہٹا دیا جاتا ہے، تو دیگر مصنوعات جلد میں زیادہ گہرائی سے داخل ہو سکتی ہیں اور زیادہ موثر ہو سکتی ہیں۔ اسکربنگ کا کام سخت ہوسکتا ہے، لہذا اسے دن میں 1سے 2 بار سے زیادہ کرنے کی تجویز نہیں کی جاتی ہے۔
براؤن شکر سے بنا ماسک جلد کو اسکرب کرنے، بلیک ہیڈز اور سیبم کو دور کرنے کے لیے بہت اچھا ہے۔ اگر آپ اسے باقاعدگی سے استعمال کریں گے تو جلد نرم اور صاف ہو جائے گی ۔ یہ مہاسوں کے خلاف بہت موثر ثابت ہوتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنی جلد کی عمر بڑھنے کی وجہ سےفکر مند ہیں یا جلد کے مسائل سے متعلق معلومات جاننے کے خواہشمند ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لۓ اس نمبر پر کال کریں03111222398۔
ٹونر کا استعمال۔
یہ جلد کی دیکھ بھال کا سب سے واضح قدم نہیں اس لیۓ لوگ اسے یاد نہیں رکھتے لیکن یہ ایک بہت بڑی غلطی ہوتی ہے۔ کئی مراحل کے بعد، جلد کمزور ہو جاتی ہے اور اسے نمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جلد ایک اسفنج کی طرح ہے اور یہ جتنی زیادہ نمی ہوگی اتنی ہی بہتر ہوتی جائے گی۔ یہ نئی آنے والی جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات کو جذب بھی کرتی ہے۔
کورین ٹونر کے اجزاء سادہ ہوتے ہیں۔ یہ واقعی کارآمد ہوتے ہیں کیونکہ یہ نہ صرف جلد کو نمی بخشتا ہے بلکہ یہ غذائیت کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور اسے مزید لچکدار بھی بناتا ہے۔ ٹونرز میں اکثر منرل واٹر ہوتا ہے، اس لیے جلد کو مائیکرو عناصر بھی مل سکتے ہیں۔
سیرم کا استعمال۔
یہ سب سے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔ اب ہم جلد کو صاف کرنے سے لے کر اس کے علاج تک جا رہے ہیں۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آپ اس وقت کون سا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔ کیا یہ سفید ہو رہا ہے؟ جھریاں؟ یہ جلد حالت پر منحصر ہوتا ہے، آپ کو صحیح پروڈکٹ کا انتخاب کرنا چاہیے۔ کسی بھی پروڈکٹ کا استعمال کرتے وقت، آپ کو ٹیپنگ موشن یعنی تھپتھپاتے ہوۓ اسے جلد پر لگانا چاہیے۔
کورین خوبصورتی کی صنعت اپنے اجزاء کے ساتھ واقعی بے مثال ہے، سیرم جلد کو لچکدار اور جھریوں سے پاک بناسکتا ہے۔ ۔ قدیم زمانے میں، مصری اور رومی زخموں کو بھرنے کے لیے اس کا استعمال کرتے تھے۔
جنسنگ ایملشن۔
سیرم کے اثر کو بڑھایا جا سکتا ہے، اور ایسا کرنے کا بہترین طریقہ ایملشن سے ہے۔ یہ ہلکا ہونا چاہئے کیونکہ جلد ایملشن کو جذب کرے گی۔ایملشنز، سیرم کی طرح، جلد کے مختلف مسائل بشمول عمر کے بڑھنےکی تبدیلیوں سے لڑنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ کوریا میں، وہ جنسنگ جڑ کو بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ خلیات کی پیداوار کو ایکٹوکرتا ہے اور جلد کو فری ریڈیکلز سے بچاتا ہے۔
ماسک کا استعمال۔
سمجھا جاتا ہے کہ ماسک جلد کو آلودہ ماحول کے لیے تیار کرتے ہیں۔ پچھلے مراحل کی طرح، پروڈکٹ کا انتخاب اس اثر پر منحصر ہے جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ موئسچرائزنگ کے لیے کوریائی خواتین ماسک کا استعمال کرتی ہیں اور جلد کو چمکدار بنانے کے لیے وٹامن سی کا استعمال کرتی ہیں۔ لیکن ان کے استعمال کے ماسک کے بارے میں اور بھی دلچسپ باتیں موجود ہیں۔
آئی کریم۔
اپنی جلد کی دیکھ بھال کرتے وقت، کورین خواتین اپنی آنکھوں کے گرد پتلی جلد پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہیں۔ اگر آپ کریم استعمال کرتے ہیں تو اسے انگلیوں کے پوروں سے جلد پر لگاتے وقت محتاط رہیں۔ زیادہ زور سے نہ دبائیں اور جلد کو نہ کھینچیں۔اس حصے کی دیکھ بھال کی کئی کریمیں ہیں جیسے آڑوکی کریم کا استعمال ۔یہ کریم سیاہ حلقوں، سوجن کو دور کرتے ہیں اور خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں۔
فیس کریم۔
یہ کام جلد کی نمی کو برقرار رکھے گا اور اسے پرسکون کرے گا۔ کورین بیوٹی انڈسٹری میں سے انتخاب کرنے کے لیے کریموں کی ایک وسیع رینج پیش کی جاتی ہے۔ کچھ کریمیں انڈے کی زردی سے جلد کو تروتازہ بنانے کے لیے بنائی جاتی ہیں، جب کہ دیگر جھریوں کو ہموار کرنے اور لچک کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں، ان میں امینو ایسڈ ہوتے ہیں جو جلد کو جوان نظر آنے میں مدد دیتے ہیں۔ مزید برآں، کریم میں سونے کے آئن ہوتے ہیں جو خون کی گردش کو ایکٹو کرتے ہیں۔
سورج سے حفاظت۔
سورج کی روشنی جلد کی عمرکے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔ کورین خواتین کو یقین ہے کہ اگر آپ اپنی جلد کو زیادہ سے زیادہ دیر تک جوان رکھنا چاہتی ہیں تو آپ کو سن اسکرین کا استعمال شروع کرنا ہوگا۔ اسے ہر صبح باہر جانے سے پہلے استعمال کریں۔ بکری کے دودھ سے بنی کریم بھی جلد کو جھریوں سے بچاتی ہے، وٹامن سی کی سطح کو بڑھاتی ہے اور یقینا یووی لائٹ کے منفی اثرات کو کم کرتی ہے۔
یہ عجیب لگ سکتا ہے لیکن کورین خواتین کو دیکھیں وہ 50 سال یا اس سے زیادہ عمر میں بھی واقعی جوان نظر آتی ہیں۔ اور یہ صرف جینیات کی وجہ سے نہیں ہے۔کیا آپ اس کورین سکن کیئر سسٹم کو آزمانا چاہیں گے؟ یا ہوسکتا ہے کہ آپ نے پہلے ہی اسے آزمایا ہو تو نتائج کو ہمارے ساتھ شیئر کریں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|