مائیگرین یا درد شقیقہ ایک سر درد ہے جو عام طور پر سر کے ایک طرف شدید دھڑکنے والے درد کا سبب بن سکتا ہے ۔یہ اکثر متلی، الٹی اور روشنی اور آواز کے لئے انتہائی حساسیت کے ساتھ ہوتا ہے ۔ درد شقیقہ کے حملے گھنٹوں سے دنوں تک جاری رہ سکتے ہیں اور اس درد کی شدت کی وجہ سے آپ کی روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ کچھ لوگوں کے لئے سر درد سے پہلے یا اس کے ساتھ ایک انتہائی علامت ظاہر ہوتی ہے جسے چمک کہا جاتا ہے ۔چمک میں ایک بصری خلل شامل ہوسکتا ہے جیسے چہرے کے ایک طرف یا بازو ، ٹانگ میں جھنجھناہٹ یا بولنے میں دشواری۔

chester country hospital
Table of Content
مائیگرین کی علامات
مائیگرین سے ایک یا دو دن پہلے آپ کو باریک تبدیلیاں نظر آئیں گی جو آنے والے درد شقیقہ کے بارے میں اتباہ کرتی ہیں جیسے مزاج میں تبدیلی، کھانے کی خواہشات، گردن کی اکڑن، پیشاب کا بڑھنا، بار بار جمائی آنا
چمک
یہ علامات آپ کے اعصابی نظام سے پیدا ہوتی ہیں اور اکثر آپ کی بصارت کو متاثر کرتی ہیں وہ عام طور پر آہستہ آہستہ شروع ہوتے ہیں اور 5 سے 20 منٹ کی مدت سے لے کر 1 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ختم ہو جاتے ہیں اس کی علامات یہ ہوتی ہیں
کالے نقطے، لہراتی لکیریں روشنی کی چمک یا فریب ، بالکل اندھیرا ہو جانا، جسم کے ایک طرف جھنجھناہٹ یا بے حسی، بات کرنے کے قابل نہ رہنا، ٹانگوں اور بازو میں بھیر پن، وغیرہ

Exedrin
مائیگرین کا حملہ
درد شقیقہ یا مائیگرین کا درد ایک لکے درد سے شروع ہو کر شدید دھڑکنے والے درد میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔ یہ عام طور پر جسمانی سرگرمی کے دوران بڑھ جاتا ہے ۔ درد سر کے ایک جانب سے دوسری جانب جا سکتا ہےیہ درد آپ کے آدھے سر یا پورے سر کو متاثر کر سکتا ہے ۔ درد شقیقہ 4 گھنٹوں سے لے کر 4 دن تک چل سکتا ہے۔ اور مہینے میں دو سے چار بار آ سکتا ہے اور بعض افراد کو سال میں ایک یا دو مرتبہ۔
پوسٹ ڈروم
یہ مرحلہ سر درد کے بعد ایک دن تک جاری رہ سکتا ہےاس کی علامات میں شامل ہیں تھکاوٹ، پٹھوں میں درد ، کھانے کی خواہش میں کمی،غیر معمولی تازگی یا خوشی۔
درد شقیقہ کی وجوہات
ڈاکٹروں کو اب تک درد شقیقہ کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ حالانکہ ایسا لگتا ہے کہ ان کا تعلق آپ کے جینز میں ہونے والی تبدیلیوں سے ہے ۔اس کے علاوہ تھکاوٹ، روشنی موسم کی تبدیلیاں بھی اس کے محرکات ہو سکتے ہیں۔ کئی سالوں تک سائنسدانوں کا خیال تھا کہ دماغ میں خون کے بہاؤ میں تبدیلی کی وجہ سے مائیگرین ہوتا ہے ۔ لیکن اب یہ کہا جاتا ہے ہے کہ یہ اس کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔
موجودہ سوچ
موجودہ سوچ کے مطابق درد شقیقہ کا امکان اس وقت شروع ہو جاتا ہے جب زیادہ فعال اعصابی خلئے سگنل بھیجتے ہیں جو آپ کے ٹریجمنل اعصاب کو متاثر کرتے ہیںجو آپ کے سر اور چہرے کو سنسنی دیتا ہے ۔ یہ آپ کے جسم کو سیروٹونن اور کیلسیٹونن جین جیسے کیمیکلزکو خارج کرنے کا اشارہ دیتا ہے اور آپ کے دماغ میں موجود خون کی نالیوں کو پھولا دیتا ہے اور نیوروٹرانسمیٹر سوزش اور درد کا باعث بنتے ہیں
درد شقیقہ کے خطرے کے عوامل
امریکن مائگرین فاؤنڈیشن کا اندازہ ہے کہ 38 ملین سے زیادہ امریکیوں کو درد شقیقہ کی شکایت ہے اس کا شکار ہونے کے چند عوامل میں شامل ہیں
سیکس: عورتوں کو مردوں کے مقابلے یہ تکلیف زیادہ ہوتی ہے۔
عمر: زیادہ تر لوگوں کو یہ تکلیف 10 سے 40 سال کے درمیان ہوتی ہے اور 50 سال کے بعد یہ بالکل ختم ہوجاتی ہے۔
خاندانی تاریخ: اگر خاندان کے کسی فرد کو یا ایک دو افراد کو درد شقیقہ کی شکایت ہے تو اس کا خطرہ 50 فیصد سے 75 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، اس کے علاوہ افسردگی، اضطراب، نیند کی خرابی اور مرگی بھی آپ کی مشکلات کو بڑھا سکتے ہیں۔
درد شقیقہ کے محرکات
درد شقیقہ کے محرکات میں شامل ہیں
ہارمون کی تبدیلیاں: خواتین میں ماہواری کے دوران یا حمل میں یہ تکلیف بڑھ جاتی ہے

michigan medicine
کشیدگی: جب آپ تناؤ کا شکار ہوتے ہیں تو آپ کا دماغ ایسے کیمیکلز جاری کرتا ہے جو خون کی نالیوں میں تبدیلی کا سبب بنتے ہیں اور درد شقیقہ کی وجہ بنتے ہیں۔
الکحل اور کیفین: الکحل یا کیفین والی اشیاء کا استعمال بھی درد شقیقہ کے مرض کو بڑھانے کی وجہ بن سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ کھانے کے انداز میں تبدیلی، موسم میں تبدیلی،تیز روشنیاں وغیرہ
درد شقیقہ یا مائیگرین کی اقسام
مائیگرین کی کئی اقسام ہیںسب سے زیادہ عام آواز کے ساتھ درد شقیقہ ہے جسے کلاسک درد شقیقہ بھی کہا جاتا ہے اور مائیگرین بغیر چمک کے یا عام درد شقیقہ۔ اس کے علاوہ مزید اقسام میں شامل ماہوایری کا درد شقیقہ، پیٹ کا درد شقیقہ، ہیمیپلیجک سقیقہ، ریٹینل مائیگرین، دماغی چمک کے ساتھ مائیگرین، مائیگرینوسس، اوپتھلموپلیجک مایئگرین وغیرہ
کیا مائیگرین قابل علاج ہے؟
ابھی تک اس تکلیف کا کوئی علاج نہیں پر ادویات کے ذریعے روکنے یا کم کرنے میں مدد لی جاسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ ان چیزوں سے بھی خود کو روک سکتے ہین جو مائیگرین کا بطاعث بنتی ہیں
کیا درد شقیقہ خطرناک ہے؟
زیادہ تر مائیگرین مہلک نہیں ہوتے ایک یا دو دن کی تکلیف کے بعد ان کا اثر ذائل ہو جاتا پے لیکن زیادہ شدید ہونے والا درد کسی اور مہلک بیماری کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے جیسے فالج یا اینیوریزم وغیرہ۔ اگر ایسا ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ قائم کریں،
ڈاکٹر سے ملیں
اگر آپ کو گردن میں اکڑن ، بخار، الٹی، بے حسی یا کمزوری،یا بولنے مین دشواری کے ساتھ سر درد ہو تو فوری طور پر اپنے معالج سے رابطہ قائم کریں ۔ آپ کا ڈاکٹر آپ کے مرض کی تشخیص کرے گا آپ کی کیس ہسٹری جاننے کے بعد اور اس کے مطابﷺ آپ کو دوائیں دےگا اور طرز زندگی میں تبدیلی لانے کو کہے گا۔