مونگ پھلی کا سیزن بھی کافی پہلے شروع ہوجاتا ہے اور آپ کو مارکیٹ میں ہر جگہ عام نظر بھی آنا شروع ہوجاتی ہے۔یہ ایسا میوہ ہے۔ جو سردیوں کے موسم میں ہر چھوٹے بچے کی جیب میں بھی موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ اس میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز سے واقف ہوجائیں تو آپ بھی اسکو اپنی جیب میں رکھنے پر مجبور ہوجائیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ مونگ پھلی کے کیا فوائد ہیں اوران میں کونسے وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ ان سب سے نا واقف ہیں تو ان سردیوں میں آپ کو جاننا ہوگا کیونکہ یہ آپ کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس کے لئے یہ بلاگ آپ کی مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ اگر آپ کسی بیماری سے پریشان ہیں تو مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمٹ حاصل کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کرسکتے ہیں۔
مونگ پھلی میں موجود وٹامنز۔
ہم اب جانتے ہیں کہ مونگ پھلی میں کونسے وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں؛
بائیوٹین۔
مونگ پھلی میں بائیوٹین بہت اچھی مقدار میں پایاجاتا ہے۔ بائیوٹین ایسا وٹامن ہے، جو حمل کے دوران بہت ضروری ہوتا ہے اور یہ اس دوران بہت اہم ہوتا ہے۔
فولیٹ۔
یہ وٹامن، وٹامن بی9 یا فولک ایسڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ بھی حمل میں انتہائی ضروری وٹامن ہوتا ہے۔
وٹامن ای۔
یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے، جو چربی والے کھانوں میں زیادہ تر پایا جاتا ہے۔یہ وٹامن آنکھوں کی روشنی کے لئے ضروری وٹامن ہے۔یہ بھی مونگ پھلی میں پایاجاتا ہے۔
تھامین۔
اس وٹامن کو وٹامن بی بھی کہا جاتا ہے۔یہ وٹامن ہمارے جسم میں کاربس کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ہمارے دل،پٹھوں اور اعصابی نظام کے لئے ضروری وٹامن ہے۔
فاسفورس۔
مونگ پھلی فاسفورس کا اچھا ذریعہ ہے۔ یہ جسم کے ٹشوز کی نشوونما میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
میگنیشیم۔
یہ بھی ایک ضروری وٹامن ہے۔ جو مونگ پھلی میں پایا جاتا ہے۔یہ دل کی صحت کے لئے ضروری ہے۔ یہ دل کی بیماری سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کاپر۔
یہ بھی دل کی صحت کے لئے ضروری وٹامن ہے۔ اس کی کمی دل کی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔یہ بھی مونگ پھلی میں موجود ہوتا ہے۔
مونگ پھلی کے فوائد۔
ہم اب جانتے ہیں کہ مونگ پھلی میں کونسے ایسے فوائد موجود ہوتے ہیں جو ہماری صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں؛
دل کی صحت۔
دنیا میں دل کی بیماری اموات کی عام وجہ ہے۔ اس لئے دل کی صحت کا خاص خیال ہی آپ کو زندگی کی طرف لے جاسکتا ہے۔مشاہداتی مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ مونگ پھلی کے علاوہ دوسرے خشک میوہ جات دل کی بیماری سے حفاظت میں مدد فراہم کرتے ہیں۔خاص طور پر مونگ پھلی میں دل کے لئے ضروری اجزا جیسے میگنیشیم،کاپر اور بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو دل کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں۔
پتھری کی روک تھام۔
یہ 10 سے 25 فیصد بالغوں کو متاثر کرتی ہیں۔اس کے علاوہ مردوں اور عورتوں میں مونگ پھلی کا استعمال ان کو پتھری سے محفوظ رکھتا ہے۔زیادہ تر پتھری کولیسٹرول پر مشتمل ہوتی ہے اور یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدددیتی ہے۔
وزن میں کمی۔
وزن کے دیکھ بھال کے حوالے سے مونگ پھلی کا بڑے پیمانے پر مطالعہ کیا گیا ہے۔یہ چربی اور کیلوریز میں زیادہ ہونے کے باوجود وزن کو کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ یہ موٹاپے کے خطرے کو کم کرتی ہےاور صحت مند وزن کو برقرار رکھتی ہے۔
مضبوط ہڈیاں۔
بڑھاپا ہمارے جسم میں ہڈیوں کی کمزوری کا سبب بنتا ہے۔اس سے پہلے کہ آپ کی ہڈیاں طاقت کھونا شروع کردیں آپ کو مونگ پھلی کا استعمال کرنا چاہیے۔اس میں میگنشیم اور فاسفورس موجود ہوتا ہے جو یہ تمام غذائی اجزا آپ کو بڑھاپے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔
صحت مند جلد۔
اگر آپ چمکدار اور دلکش جلد چاہتے ہیں تومونگ پھلی کا استعمال لازمی کریں اس میں نیاسین، وٹامن بی 3اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں یہ تمام غذائی اجزا ہماری جلد سے جھریوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔اور جلد کی مختلیف بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
آنکھوں کی صحت۔
جب آنکھوں کی صحت کی بات کی جاتی ہے توکچھ سبز پتوں والی سبزیاں اور مونگ پھلی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس میں موجود زنک اس کو وٹامن اے کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن ای آپ کو موتیا کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔
ذیابیطس۔
آپ کو اس بیماری کو توازن میں رکھنے کے لئے خشک میوہ جات کا استعمال کرنا چاہیے۔ان میں چینی کا کوئی مواد نہیں شامل ہوتا۔یہ مکمل طور پر محفوظ ہے ۔اس لئے بلڈ شوگر میں اس کا استعمال کرنا چاہیئے۔
کینسر کی روک تھام۔
یہ ایک جان لیوا بیماری ہے۔مشاہدے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ مونگ پھلی کینسر کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔اس میں موجود پروٹین اور وٹامن ای اس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بھی کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
مونگ پھلی پروٹین، غذائی ریشہ اور صحت بخش چکنائی کا ایک غذائیت سے بھرپور ذریعہ ہیں۔ انہیں اعتدال میں کھانے سے صحت کے بہت سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
بھنی ہوئی، نمکین مونگ پھلی میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جسے ماہرین صحت دل کی بیماری سے جوڑتے ہیں۔ اس لیے، متوازن غذا کے حصے کے طور پر بھنی ہوئی، نمکین مونگ پھلی کھانا ٹھیک ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|