پودینہ کی چائے تازگی اور ذائقے کے لحاظ سے ایک مقبول مشروب ہے۔ اس کے منفرد ذائقہ ہونے کے علاوہ، اس میں چمکدار جلد اور نہ ختم ہونے والے صحت کے بے شمار فوائد موجود ہیں ،یہ وٹامن ڈی اور ای کے ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس میں شامل اجزاء عمر بڑھنے کے عمل کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
۔1 پودینہ کی چائے سے صحت کےفوائد
پودینہ کی چائے پیٹ کی بڑی بیماریوں اور درد شقیقہ کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ زیادہ تر گھروں میں یہ اہم مشروب سمجھا جاتا ہے۔ کیا آپ جلد کے لیے پودینہ استعمال کر سکتے ہیں؟ اس کے فوائد کیا ہیں؟ پودینہ، ایک مشہور خوش ذائقہ سبزی ہے۔ جو پوری دنیا میں مختلف ترکیبوں میں استعمال ہوتی ہے۔ اگر آپ کو اس چائے کے فائدے کے بارے میں مزید جاننا ہے تو آپ مرہم پہ فوری ڈائیٹیشن سے رابطہ کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کرسکتے ہیں۔
پودینہ بہت سی کریم، لوشن، کلینزر، شیمپو، ہونٹوں کے بام، اور یہاں تک کہ کنڈیشنرز میں بھی شامل ہوتا ہے۔ اس میں شامل اجزاء عام طور پر آپ کی جلد پر ٹھنڈک کا احساس دلاتے ہیں، پودینہ میں دیگر مختلف مفید خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں۔ اس بلاگ میں، ہم پودینہ کی چائے سے جلد کے بے شمار فوائد اور مختلف طریقوں سے استعمال کرنے کا طریقہ بیان کریں گے۔
۔2 پودینہ آپ کی جلد کے لیے کیوں اچھا ہے؟
پودینہ میں مینتھول وافر مقدار موجود ہوتا ہے اور اس میں مضبوط اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔ یہ اکثر کلینزر، اسٹرینجنٹ، ٹونرز اور موئسچرائزرز میں استعمال ہوتا ہے۔ جلد کے لیے درج ذیل فوائد میں شامل ہے۔۔۔
۔3 جلد کے لیے پودینہ کی چائے کے فوائد
قدیم زمانے سے چمکدار جلد کے لیے پیپرمنٹ چائے کے بے شمار فوائد موجود ہیں۔ جلد کو تروتازہ رکھنے والے مختلف اجزاء کی موجودگی بہت فائدے مند ہوتی ہے۔ آپ مشروب کو باقاعدگی سے پی سکتے ہیں،کیونکہ یہ بہت جلدی جلد پہ اثر انداز ہوگی۔
۔1 اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں
اعلی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات کے ساتھ، پیپرمنٹ چائے جلد کی تہوں کے نیچے سیل کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، اس میں موجود مینتھول آپ کی جلد کو سکون بخش اثر کے ساتھ تروتازہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ آپ کی جلد کو مائکروبیل حملوں سے بھی بچاتی ہے اور تیل والی جلد کی خوبصورتی میں مہاسوں کو کنٹرول بھی کرتی ہے۔
۔2 اینٹی آکسیڈینٹس کی موجودگی نقصان سے بچاتی ہے
پودینہ کی چائے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے، جو جلد پہ ہونے والے گڑھوں کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، اینٹی آکسیڈنٹ خراب جلد کی مرمت کرتی ہے۔یہ عمر بڑھنے کے عمل کی وجہ سے جلد کی تہوں کے نیچے ہونے والے نقصانات کم کرکے جلد کو جواں رکھنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹ کے فوائد مختلف جلد کی ساخت اور کئی بیماریوں کے ساتھ مختلف ہوتے ہیں۔
۔3 جلد پہ تیل کا توازن برقرار رکھتا ہے
پودینہ پیٹ کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ،اس کی چائے پمپلز، ایکنی اور جلد کے دیگر مسائل سے لڑ سکتی ہے۔ یہ مینتھول سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس میں جو سیبیسیئس غدود ہوتا ہے جو جلد پہ تیل کو کم کرتا ہے۔ یہ چائے آپ کی جلد کو اندر سے ٹھیک کرنے میں حیرت انگیز طور پہ کام کرتی ہے کیونکہ یہ مہاسوں کی نشوونما کو کم کر دیتی ہے۔
۔4 وٹامن ای موجود ہوتا ہے
اگر آپ بے داغ اور چمکدار جلد چاہتے ہیں تو وٹامن ای کا استعمال ضرور کریں۔ پودینے کی چائے وٹامن ای سے بھرپور ہوتی ہے۔ سورج کی شعاعوں کی وجہ سے جلد کے ہونے والے نقصان یعنی، عمر بڑھنے کے عمل کو واضح طور پر کم کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ جلد سے متعلق دیگر بیماریوں جیسے کہ ایکنی اور چنبل وغیرہ کو کنٹرول کرنے میں بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔
۔5 وٹامن ڈی کے اجزاء موجود ہوتے ہیں
چمکدار جلد کے لیے پیپرمنٹ چائے کے دیگر فوائد وٹامن ڈی کے شامل ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ آپ کی ہڈیوں کے ساتھ ساتھ، وٹامن ڈی کی کمی آپ کی جلد کو بھی متاثر کر سکتی ہے لہذا، اپنی خوراک میں وٹامن ڈی سے بھرپور پیپرمنٹ چائے کا استعمال آپ کو جلد کے بہت سے مسائل پر قابو پانے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ ایکزیما کے مسائل کے ساتھ ساتھ خشک، خراب جلد کے علاج میں بھی بہت اہم ہوتی ہے۔
۔6 آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کو کم کرسکتا ہے
سیاہ حلقے بے شمار عوامل کی وجہ سے ہو سکتے ہیں لیکن پودینہ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ مواد انہیں کم کرسکتا اور روک بھی سکتا ہے۔ پودینہ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کی جلد کو تازگی بخشتے ہیں اور اسے جواں رکھتے ہیں۔ آپ کی آنکھ کے نیچے کی جلد نازک ہوتی ہے اور جلد نقصان کا شکار ہوجاتی ہے ۔ اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز ان کو بے اثر کرکے اسے نقصان سے دور رکھتے ہیں۔
۔4 گھر کی پودینہ کی چائے
پیپرمنٹ ٹی بیگز بہت سے گروسری اسٹورز میں بڑے پیمانے پر دستیاب ہوتے ہیں۔ اس لیے لوگ صرف پیپرمنٹ کے پتوں اور گرم پانی کا استعمال کرکے گھر میں جلد ہی تازہ پیپرمنٹ چائے بنا سکتے ہیں۔
گھر میں پودینہ کی چائے بنانے کے لیے۔۔۔۔
۔1 ایک برتن میں 2 کپ پانی ڈالیں۔
۔2 پانی کو ابالنے دیں، پھر آنچ بند کر دیں۔
۔3 پانی میں چار یا پانچ ٹوٹے ہوئے پودینے کے پتے ڈالیں۔
۔4 برتن کو ڈھانپیں اور پتے کو 5 منٹ تک یا حسب ذائقہ عرق نکلنے دیں۔
۔5 اور چائے کو ایک مگ میں چھان لیں۔
۔5 پودینہ کی چائے کا استعمال کتنا ہونا چاہیئے؟
ایک شخص دن بھر پودینہ کی چائے ایک بار پی سکتا ہے۔ پودینہ کی چائے قدرتی طور پر کیفین سے پاک ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ کسی شخص کو رات کو نیند میں خلل پیدا نہیں کرے گی۔ اس چائے میں کیلوریز صفر ہوتی ہیں، جو اسے سوڈا، پھلوں کے جوس اور دیگر میٹھے مشروبات کا بہترین متبادل بنا سکتی ہیں۔مگر چینی، شہد، یا کریم کے ساتھ چائے کو پینے سے کیلوری میں اضافہ کرے گی۔ یہ چائے عام طور پر ہر عمر کے لوگوں کے لیے بہت محفوظ ہوتی ہے۔