پودینہ کے پتے جسے پودینہ بھی کہا جاتا ہے صحت کے متعدد فوائد کے ساتھ اپنی تازگی کے لئے ایک مقبول ترین خوشبودار جڑی بوٹی ہے قدیم دور سے لوگ دنیا بھر میں مختلف اقسام کے پودینہ استعمال کرتے رہے ہیں اس کے مختلف پودے آپ کو بہت سی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات اور صحت کے فوائد فراہم کرتے ہیں
یہ پودے اصل میں اپنی ٹھنڈک اور خوشبو کی وجہ سے اہم جانے جاتے ہیں یہ کئی غذاؤں اور مشروبات میں مقبول ترین جزو ہے چائے مشروبات سے لے کر چٹنی سلاد اور میٹھے میں اس کا استعمال بڑے اہتمام سے کیا جاتاہے پودے کو کھانے سے صحت کے کچھ فوائد حاصل ہوتے ہیں
پودینہ کی صحت کے کئی فوائد ہیں اسے جلد پر لگانے اس کی خوشبو کو سانس میں لینے یا اسے کیپسول کے طور پر لینے سے حاصل ہوتے ہیں ان فوائد کی مزید معلومات کے لیے آپ مرہم کے تجربہ کار ڈاکٹرز سے رجوع کرسکتے ہیں یا پھر 03111222398 پہ کال کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں
اس کی غذائی پروفائل
پودینہ کے پتے اینٹی آکسیڈنٹس اور فائیٹو نیوٹرنٹس سے بھرے ہوتے ہیں اور اس میں وٹامن اے وٹامن سی اور بی کمپلیکس فاسفورس کیلشیم ہوتا ہے اور اس میں اینٹی بیکٹیریا خصوصیات بھی ہوتی ہیں
یہ آئرن پوٹاشیم اور مینگنیز کے بھرپور ذرائع میں سے ایک ہے جو ہیموگلوبن کی سطح کو بہتر بناتا ہے اور دماغ کے کام کو فروغ دیتا ہے
پودینہ کے پتوں میں کیلوری کم ہوتی ہے اور اس میں پروٹین اور چربی کی کم سے کم مقدار ہوتی ہے تاکہ آپ اپنے وزن میں کمی کے ڈائیٹ پلان میں پودینہ کے پتے آسانی سے شامل کر سکیں اگر آپ کو اس کے حوالے سے کوئی سوال ذہن میں ابھررہے ہیں تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی سائٹ پہ ڈائیٹیشن سے رابطہ کرسکتے ہیں
پودینہ کے پتوں کے صحت کے فوائد یہ ہیں
سائنس نے ثابت کیا ہے کہ پودینہ میں آپ کے جسم کے لئے صحت کے بہت سے فوائد ہیں یہاں کچھ بہترین طریقے ہیں جو آپ اپنے جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرنے کے لئے پودینہ کا استعمال کرسکتے ہیں
بدہضمی کا علاج کریں
اس کے پتے حیرت انگیز طورپر ہاضمے اور بھوک لگنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اس کے تیل میں بدہضمی معدے کے انفیکشن وغیرہ سے نجات کے لئے اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں یہ میتھانول کی موجودگی کی وجہ سے اینٹی سپاسموڈیک علاج کے طور پر کام کرتا ہے معدے کے حوالے سے دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے آپ مرہم ڈاٹ پی کے پہ گیسٹرولوجسٹ سے رابطہ ضرور کریں
ایریٹیبل آنتوں کا سنڈروم سے نجات
یہ سنڈروم نظام ہضم کا ایک عام مرض ہے یہ پیٹ میں درد قبض ڈائریا سوجن اور بدہضمی کا سبب بن سکتا ہے آنتوں کے سنڈروم کا اہم علاج غذا کی تبدیلی ہے لیکن کچھ مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ اس کا تیل اس میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے اس کے تیل میں مینتھول نامی مرکب ہوتا ہے جو ہاضمہ کی نالی کے پٹھوں پر آرام دہ اثرات مرتب کرتا ہے
سانس کی تکلیف کو کرتا ہے
دمہ کے مریضوں کے لیے اس کے پتے انتہائی مفید ہیں کیونکہ یہ بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں یہ سینے میں بھری بلغم کو بھی صاف کرتا ہے اس کے پتوں کا روزانہ استعمال دمہ کے مریضوں کو سکون بخشتا ہے اس کا استعمال بھری ہوئی ناک کو صاف کرنے کے لیے کیا جاتا ہے مینتھول سانس لینا آسان بناتا ہے یہ کھانسی سے ہونے والی جلن سے بھی نجات دلاتا ہے
منہ کی بدبو
آپ نے کبھی لہسن اور پیاز کھانے کے بعد اپنی سانس کو سونگھنے کا تجربہ کیا ہے ان دونوں سبزیوں کے استعمال سے آپ کے منہ سے شدید بو آتی ہے آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ آپ چیونگم چبائیں مگر اگلی بار تیز بدبو سے نجات کے لیے اس کے پتے چبانے کی کوشش کریں
اس کے پتے جرمیسیڈل کی خصوصیات کی وجہ سے فوری طور پہ سانس کو تازہ کردیتے ہیں دانتوں کے کسی بھی قسم کے علاج اور مشورے کے لیے آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی سائٹ پہ تجربہ کار دانتوں کے ڈاکٹر سے رابطہ ممکن بناسکتے ہیں
دماغی طاقت کو بہتر بناتا ہے
اس کے پتے دماغ کے ٹانک ہوتے ہیں مختلف مطالعات کے مطابق اس کا استعمال ذہنی ہوشیاری اور ذہنی طاقت کو بڑھا سکتا ہے اس کے پتے یادداشت کی طاقت اور ذہنی ہوشیاری کو بہتر بنا سکتے ہیں
قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے
پودینہ آپ کی قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے لئے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرا ہوا ہے پودوں پر مبنی یہ وٹامن آپ کے خلیوں کو نقصان سے بچانے میں مدد کرتے ہیں اس کے علاوہ اس کے پتے کچھ انزائم کو روک کر ٹیومر کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں
تناؤ اور ڈپریشن کو دور کرتا ہے
پودینہ اروما تھراپی کا ایک لازمی حصہ ہے یہ مسحور کن اور تازگی بخش بو تناؤ کو دور کرنے اور ذہن کو دوبارہ ترو تازہ کرنے میں مدد کر سکتی ہے اس کی خوشبو میں سانس لینے سے آپ کا ذہن فوری طور پر پرسکون ہو جاتا ہے آپ اپنی چائے میں اس کو شامل کرسکتے ہیں
سائنس کے مطابق پودینہ ایک حیرت انگیز جڑی بوٹی ہے جس کے بہت سے فوائد ہیں آپ اپنی غذا میں پودینہ شامل کرکے غلط نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس وٹامنز آئرن وغیرہ سے بھرا ہوا ہے آسان الفاظ میں اگر آپ صحت مند اور خوش رہنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں پودینہ شامل کریں