سانس کی بیماریوں کے علاج کے لیۓ کراچی کے بہترین پلمونولوجسٹ کے بارے میں جانیۓ

Reading Time: 4 minutes

پلمونولوجسٹ سے مراد وہ ڈاکٹر ہوتے ہیں جو کہ سانس اور سینے کی بیماریوں کا علاج کرتے ہیں حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے سبب پلمونولوجسٹ ڈاکٹروں کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے کیوں کہ یہ وائرس سب سے زیادہ پھپھڑوں کو متاثر کرتا ہے اور اس بیماری کے علاج کے لیۓ پلمونولوجسٹ یا چیسٹ اسپشلسٹ کی علامات کو دیکھتے ہوۓ بہترین علاج کر سکتے ہیں

کراچی کے بہترین پلمونولوجسٹ

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ کراچی ایک میٹروپلیٹن شہر ہے اور اس میں بہترین پلمونوجسٹ کے بارے میں جاننا اور ان سے اپائنٹمنٹ لینا ایک مشکل کام ہے آپ کی اسی مشکل کو آسان کرنے کے لیۓ ہم یہاں آپ کو کراچی کے مستند پلمونوجسٹ کے بارے میں بتائیں گے جن سے نہ صرف آن لائن اپائنٹمنٹ لی جا سکتی ہے بلکہ ان سے ویڈيو لنک کے ذریعے مشاورت بھی کی جا سکتی ہے

ڈاکٹر آصف اوساوالا

PULMONOLOGIST

ڈاکٹر آصف اوسا والا کا شمار کراچی کے تجربہ کار اور مستند پلمونولوجسٹ میں ہوتا ہے وہ ایم بی بی ایس ، ایم سی پی ایس ،اور ایف سی سی پی کی ڈگریوں کے حامل سینے کےاسپیشل ڈاکٹر ہیں ۔ وہ حالیہ دنوں میں میڈی لنک ہاسپٹل ،ہل پارک جنرل ہاسپٹل میں بطور چیسٹ اسپلشسٹ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ وہ الرجی ، برونکو اسکوپی ،پھپھڑوں کے کینسر کے علاوہ سینے اور سانس کی جملہ بیماریوں کے علاج میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں

ڈاکٹر محمد حسن

PULMONOLOGIST

ڈاکٹر محمد حسن گزشتہ 34 سالوں سے بطور ماہر پلمونولوجسٹ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔وہ ایم بی بی ایس ، ایم سی پی ایس اور ڈی ڈی سی ٹی کی ڈگریوں کے حامل ہیں ۔ ان کی مہارت کے خصوصی شعبوں میں الرجی ، برونکو اسکوپی ،پھپھڑوں کے کینسر کے علاوہ سینے کی تمام بیماریاں شامل ہیں ۔وہ ڈاکٹر حسن کلینک اور راحت میڈیکل سینٹر میں بطور پلمونولوجسٹ کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی مریضوں کو مشورے دیتے ہیں

ڈاکٹر نسیم احمد

PULMONOLOGIST

ڈاکٹر نسیم احمد کراچی کے ماہر پلمونولوجسٹ ہیں وہ گزشتہ دس سالوں سے کراچی کے کئی بڑے ہسپتالوں میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کام کر چکے ہیں حالیہ دنوں میں وہ کڈنی سینٹر ، اور میڈی کئير کارڈیک اور جنرل ہسپتال میں خدمات انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ ریسپائریٹری میڈيسن کے شعبے میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر پڑھاتے بھی ہیں ۔ ان کی مہارت کے خصوصی شعبوں میں اسپائرومیٹری ، الرجی ،برونکواسکوپی ، اینڈو برونکیل الٹراساونڈ ،اور پھپھڑوں کا کینسر شامل ہے ۔ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی سانس کے مریضوں کا آن لائن علاج بھی کرتے ہیں

ڈاکٹر محمد توفیق

PULMONOLOGIST

ڈاکٹر محمد توفیق گزشتہ پندرہ سالوں سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں وہ او ایم آئی ہاسپٹل اور تاج میڈيکل کمپلیکس میں بطور پلمونولوجسٹ کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ وہ ہولی فیملی ، کراچی ایڈونٹ ہاسپٹل اور کتیانہ میمن ہاسپٹل میں بھی کام کر چکے ہیں ۔ وہ الرجی ، برانکواسکوپی اور سسٹک فائبروسس کے شعبوں میں علاج میں خاص مہارت رکھتے ہیں ان سے اپئنٹمنٹ آن لائن بھی لی جا سکتی ہے اور اس کے علاوہ وہ ویڈیو لنک پر بھی مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مرزا سیف اللہ بیگ

PULMONOLOGIST

ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کام کرنے والے ڈاکٹر مرزا سیف اللہ بیگ گزشتہ 15 سالوں سے اس شعبے سے وابستہ ہیں ۔ حالیہ دنوں میں ہیلتھ آئکن میڈيکل اور ڈائگنوسٹک سینٹر میں  بطور ماہر پلمونولوجسٹ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ وہ الرجی ، برونکو اسکوپی ،پھپھڑوں کے کینسر کے علاوہ سینے اور سانس کی جملہ بیماریوں کے علاج میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ وہ ایم بی بی ایس ہونے کے ساتھ ساتھ ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس کی ڈگریوں کے بھی حامل ہیں

سانس اور پھپھڑوں کی بیماریوں کے حوالے سے ماہر ڈاکٹروں سے اپائنٹمنٹ اور آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں

The following two tabs change content below.
Ambreen Sethi

Ambreen Sethi

Ambreen Sethi is a passionate writer with around four years of experience as a medical researcher. She is a mother of three and loves to read books in her spare time.

Leave a Comment