بالوں کا رنگ عمر کے ساتھ تبدیل ہونا معمول کی بات ہے۔ لیکن سفید بال زندگی میں کسی بھی وقت حتی کہ نوعمری میں بھی ظاہر ہو سکتے ہیں۔ انسانی جسم میں لاکھوں بالوں کے فولیکلز جلد کو ڈھانپ کر رکھتے ہیں۔ فولیکلز بالوں میں رنگ کے خلیات پیدا کرتے ہیں جن میں میلانن ہوتا ہے۔ عمر کے ساتھ جب فولیکلز پگمنٹ کے خلیات کھو دیتے ہیں تو بال سفید ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ کسی بھی قابل ڈاکٹر کی راہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں اور 16000 سے زائد تصدیق شدہ ڈاکٹروں کی رہنمائی حاصل کریں یا اس نمبر03111222398 پر کال کریں
سفید بالوں کی وجوہات
عمر کے علاوہ بھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن کے نتیجے میں انسان کے بال سفید ہو جاتے ہیں۔
وٹامن کی کمی
وٹامن بی-6، بی-12، بایوٹین، وٹامن ڈی، یا وٹامن ای کی کوئی بھی کمی قبل از وقت بال سفید ہونے کی وجہ بن سکتی ہے۔ جریدے ڈیولپمنٹ میں 2015 کی ایک رپورٹ میں وٹامن ڈی-3، وٹامن بی-12، اور آئرن کی کمی کو زلفوں میں سفیدی کی وجہ بتایا گیا ہے۔ غذائیت کی کمی پگمنٹیشن کو متاثر کرتی ہے، سائنسدانوں کے مطابق وٹامن سپلیمنٹیشن سے بال دوبارہ کالے رنگ کے ہو سکتے ہیں۔
صحت بخش غذائی چارٹ کے حصول کیلئے ہمارے ڈائیٹیشن سے رابطے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
انٹرنیشنل جرنل آف ٹریچولوجی میں رپورٹ کردہ 2016 کے ایک مطالعے میں 25 سال سے کم عمر کے ایشیائی نوجوانوں میں وقت سے پہلے بال سفید ہونے کی وجہ سیرم فیریٹین جو آئرن کو ذخیرہ کرتا ہے کی کمی پائی گئی۔ شرکاء میں وٹامن بی 12 اور کولیسٹرول ایچ۔ ڈی ایل سی کی کمی بھی تھی۔
جینیٹیکس
انڈین جرنل آف ڈرمیٹولوجی، وینیرولوجی اور لیپرولوجی میں 2013 کی رپورٹ کے مطابق، کسی شخص کے بال وقت سے پہلے سفید ہونا بڑی حد تک جینز کی وجہ سے ہوتا ہے۔
زلفوں کی سفیدی نسل کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔ اسی مطالعے کے مطابق، سفید فام لوگوں میں بال 20 برس سے، ایشیائی باشندوں میں 25 برس سے جبکہ افریقی امریکیوں میں 30 برس ہی سفید ہونا شروع ہو سکتے ہیں۔
طبی حالات
بعض بیماریاں مثلا آٹو ایمیون بیماریاں بھی وقت سے پہلے بال سفید ہونے کی وجہ ہو سکتے ہیں۔ 2008 کی ایک تحقیق نے بالوں کی سفیدی اور تھائرایئڈ میں تعلق ظاہر کیا ہے۔
زندگی کی پریشانیاں
زندگی کے تناؤ کے بارے میں متضاد تحقیقی مطالعات ہیں، بعض کے مطابق چوٹ لگنے سے، وقت سے پہلے بال سفید ہو جاتے ہیں۔ نیو یارک یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جب جسم دباو کا شکار ہو تو زلفوں کی رنگت کے ذمہ دار خیلیات جلد ختم ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ یا آپکے قریبی عزیز کسی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔
بالوں کے کیمیائی رنگ اور مصنوعات
کیمیائی رنگ اور بالوں کی مصنوعات، حتی کہ شیمپو بھی ان کے جلد سفید ہونے کی وجہ ہو سکتے ہیں۔ ان میں سے بہت سی مصنوعات میں نقصان دہ اجزاء جیسے ہائیڈروجن پروآکسائیڈ ہوتے ہیں جو میلانین کو کم کرتے ہیں۔ بال بار بار بلیچ کرنے کی وجہ سے بھی بال جلد سفید ہو جاتے ہیں۔
قبل از وقت سفید بالوں کی روک تھام اور اسے تبدیل کرنا
اگر جینٹیکس یا بڑی عمر کی وجہ سے بالوں کا رنگ سفید ہوا ہو تو اس عمل کو روکا نہیں جا سکتا۔ تاہم اگر کسی بیماری کی وجہ سے ان کا رنگ سفید ہو تو علاج سے اصلی رنگ واپس آ سکتا ہے۔ جب خوراک اور وٹامن کی کمی بال وقت سے پہلے سفید ہونے کی وجہ بنتی ہے تو ان کمی پوری کرنے سے یہ مسئلہ ختم ہوسکتا ہے یا اسے بگڑنے سے روک سکتا ہے۔
زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ کھانا
سفید بالوں کو روکنے میں انسان کی خوراک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور غذا آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کر سکتی ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور غذا میں شامل ہیں: تازہ پھل اور سبزیاں، سبز چائے ،زیتون کا تیل، مچھلی۔
غذائی کمی کو دور کرنا
وٹامن کی کمی کی وجہ سے سفید ہونے والے بالوں کے لئے وٹامنز سے بھرپور غذائیں زیادہ کھانی چاہئیں۔ مثال کے طور پر، سمندری غذا، انڈے اور گوشت وٹامن بی -12 کے اچھے ذرائع ہیں، اور دودھ، سالمن اور پنیر وٹامن ڈی کے بہترین ذرائع ہیں۔ وٹامن سپلیمنٹس بھی کمی کو دور کر سکتے ہیں۔
قدرتی علاج
مارکیٹ میں بالوں کے بہت سے رنگ ہیں جوسفید بالوں کو چھپا سکتے ہیں، لیکن ان میں سے بہت سے رنگ بالوں کے وقت سے پہلے سفید ہونے اور الرجی اور منفی ردعمل کا سبب بن سکتے ہیں۔ قدرتی علاج بالوں کے رنگ کو مزید نقصان پہنچائے بغیر بالوں کی سفیدی کو سست کرنے کا بہترین آپشن ہو سکتے ہیں۔
کری پتا
کری پتیوں کا طبی استعمال صدیوں پرانا ہے۔ کری پتوں کو بالوں کے تیل کے ساتھ ملا کر کھوپڑی پر لگایا جائے تو یہ وقت سے پہلے سفید ہونے کو کم کر سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل جرنل آف فارم ٹیک ریسرچ کی ایک رپورٹ میں بالوں کے سیاہ رنگ کو برقرار رکھنے اور قبل از وقت سفید ہونے سے بچنے کے لیے کری پتیوں کے روایتی استعمال کے بارے میں لکھا ہے۔
بھرنگراج
کچھ رپورٹس کے مطابق، فالز ڈیزی یا بھرنگراج بالوں کو سیاہ کرتا ہے اور اسے جلد سفید ہونے سے روکتا ہے۔ پتوں کے رس کو ناریل کے تیل یا تل کے تیل میں ابال کر بالوں میں مساج کیا جاتا ہے ۔بھرنگراج کے پتے تیل کی شکل میں دستیاب ہیں۔
آملہ
یہ ایک ہربل سپلیمنٹ ہے جو پگمنٹیشن کو بڑھا کر قبل از وقت سفیدی کو روکنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کی تاثیر اس لیے کارگر سمجھی جاتی ہے کہ آملہ اینٹی آکسیڈنٹس اور بڑھاپے کو روکنے والی خصوصیات سے بھرپور ہے۔ یہ ایک پاؤڈر یا سپلیمنٹ کے طور پر بھی دستیاب ہے۔ پاؤڈر کو ناریل کے تیل میں ملا کر براہ راست کھوپڑی پر لگایا جا سکتا ہے۔
چائے
کالی چائے بالوں کو سیاہ، چمکدار اور ملائم بنا سکتی ہے۔ 2 کپ ابلتے ہوئے پانی میں 3 سے 5 ٹی بیگز ڈال کر، ٹھنڈا کرکے اور صاف، گیلے بالوں میں مساج کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چائے کو کنڈیشنر کے ساتھ بھی ملایا جا سکتا ہے، اسے بالوں میں 1 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں، اور پھر نتھار لیں۔
تانبا
2012 کے ایک مطالعہ کے مطابق، جسم میں تانبے کی کم سطح قبل از وقت سفیدی کا باعث بن سکتی ہے۔ تانبے کے اچھے کھانے کے ذرائع گائے کا گوشت جگر، دال، بادام، ڈارک چاکلیٹ ہیں۔
توری
توری بالوں کے روغن کو بحال کرنے اور بالوں کی جڑوں کو متحرک کرنے کے لیے مشہور ہے۔ توری کے تیل کی باقاعدگی سے مالش بالوں کو سفید ہونے سے روک سکتی ہے۔
مرہم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() |
![]() |