کمرکےنچلے حصے میں درد ہرانسان کی شکایت ہےاورتقریباََہرانسان کمرکی درد میں مبتلا ہے۔آج کے ترقی یافتہ دور میں انسان نے خودکے ساتھ ساتھ مصروفیات کو بھی بدل رکھاہے۔آج کل ہرکام سوشل میڈیااور کمپیوٹرپہ ہوگیاہے۔کمر کادرد بعض اوقات اتناشدید ہوتاہےکہ یہ اعصابی نظام کو بھی نقصان دیتاہے۔پوری دنیا میں 85 فیصد لوگ اس درد سےدوچارہوتے ہیں ۔سردرد کے بعد یہ دوسرابڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے لوگ ڈاکٹرکے پاس جاتے ہیں۔کمردرد کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔آج ہم کمردرد کی وجوہات اور اس کےعلاج کے بارے میں بات کریں گے۔مزید معلومات کے لئے یہ پڑھیں۔
Table of Content
کام کاج کی وجہ سے-
کمر کی درد ایسی درد ہےجو معمولی سے خطرناک صورت اختیار کرنے میں دیر نہیں لگتی کیونکہ ہمارےدماغ میں جونس پارہوتی ہے وہ ریڑھ کی ہڈی کے ذریعےپاس ہوتی ہےجس وجہ سےاعصابی نظام کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔کمرکادرد پہلےاتناعام نہیں تھالیکن آجکل ہردوسرےانسان کوکمردردکی شکایت ہے۔آجکل ہمارےکام کرنے کے طریقے بدل گئے ہیں،جیسے کمپیوٹرپرکام کرنا،جب ہم کمپیوٹرپرکام کرتے ہیں تو ہمارا ساراپریشر کمرپرہوتاہے۔جس وجہ سے ہماری ریڑھ کی ہڈی پردباؤ پڑتاہے۔ریڑھ کی ہڈی چھوٹی چھوٹی ہڈیوں سے مل کرلمبی ہڈی بنتی ہے۔اس میں ایک ڈسک ہوتی ہےجوپریشر کی وجہ سے دب جاتی ہے۔
لمبی ڈرائیونگ کی وجہ سے-
جولوگ لمبی ڈرائیونگ کرتے ہیں،ان کو کمردردکا مسئلہ رہتا ہے۔اس کے علاوہ جولوگ پیشہ ورانہ مزدور ہیں ان کو وزن اٹھانے کی وجہ سے کمردرد ہوسکتی ہے۔اکثرکمردرد غلط طریقےسے وزن اٹھانے کی وجہ سے ہوتی ہے۔کمرکا درد مسلز کے کمزور ہونے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
کمر کی درد اضافی وزن کی وجہ سے-
اضافی وزن کی وجہ سے بھی ہماری کمر کے نچلے حصے پر دباؤ پڑتا ہے۔اس لئے صحت مند وزن برقرار رکھنے کے لئے ورزش کرنا ضروری ہے۔ہمیں اپنا صحت مند وزن رکھنے کے لئے سبزیوں اور پھلوں کا بھی استعمال کرنا چاہیے۔
کمر کے نچلے حصے میں درد کی نفسیاتی وجہ-
کمر کے نچلے حصے میں نفسیاتی حالات جسیے ڈپریشن اور پریشانی کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔
خطرے کے عوامل-
مندرجہ ذیل عوامل بھی کمر کی درد کی وجوہات بن سکتے ہیں؛
پیشہ وارنہ سرگرمیاں
حمل کی وجہ سے
بڑی عمر کی وجہ سے
سخت کام کی وجہ سے
جنیاتی وجہ سے
موٹاپا کی وجہ سے
سگریٹ نوشی کی وجہ سے
کسی بیماری کی وجہ سے گٹھیا یا کینسر کی وجہ سے
کمر کی درد مردوں کی نسبت خوارتین میں زیادہ ہوتا ہے۔
کمر درد کا علاج
کمپیوٹرپرکام کرتے وقت اپنی پوزیشن کو درست رکھنا چاہیے۔
لگاتار کام نہیں کرنا چاہیے۔
لمبی ڈرائیونگ کےدوران وقفہ لینا چاہیے۔
پٹھوں میں طاقت اور لچک پیدا کریں۔
تمباکو نوشی نہ کریں-
خوراک اور ورزش
اچھی غذاہماری صحت کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔غذائیت سے بھرپور غذاکااستعمال کرکے ہم تندرست رہ سکتے ہیں۔سبزیوں اور پھلوں میں وٹامن سی کے علاوہ اور بھی بہت سے وٹامنز سے موجود ہوتے ہیں۔
کسی بھی سنگین صورتحال میں ہم گھر بیٹھےمرہم ویب سائٹ سےایک فون کال کی مدد سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ہم وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398پر آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔