حمل کے دوران عورت کے موڈ کے ساتھ ساتھ اس کے کھانے پینے کی روٹین میں بھی تبدیلی آتی ہے۔اس دور کے دوران عورت کو بہت سی چیزیں کھانے کی بھی خواہش ہوتی ہے اور بہت سی چیزوں سے نفرت بھی ہوجاتی ہے۔حمل کے دوران ایسے دور چلتے رہتے ہیں۔
اس دوران بہت سی ایسی چیزوں کے کھانے کی بھی خواہش ہوتی ہے جو ہماری رومزہ کی خوراک میں شامل نہیں ہے جیسے مٹی اور کچے چاول وغیرہ۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے چیزیں ہیں جو جس کو کھانے کی خواہش ہوتی ہے۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ حمل کے دوران ایسا کیوں ہوتا ہے اور کن وجوہات کی بنا پر ایسا ہوتا ہے تو یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ پڑھئیں یہ آپ کی مدد کریں گا۔
Table of Content
حمل میں پیکا کیا ہے؟
پیکا کھانے پینے کی خرابی کا نام ہے۔ حمل کے دوران عورت جن چیزوں کے کھانے کی خواہش کرتی ہے وہ ہماری خوراک کا حصہ نہیں بھی ہوسکتی۔اس کی تشخیص ہوجاتی ہے۔اگر آپ مسلسل ایک ماہ تک کھاتے ہیں۔
یہ اس بات کی علامت بھی ہوسکتی ہے کہ کوئی چیز آپ کے جسم میں توازن سے باہر ہے یا آپ کو کسی چیز کی کمی ہے۔ اس کو خون کی کمی کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ یہ حمل کے کسی بھی مہینے میں ہو سکتا ہے لیکن یہ پہلے سہ ماہی میں ظاہر ہوتا ہے۔
کچھ ایسی چیزیں جو پیکا کی حالت میں آپ کھا سکتی ہیں؛
برف-
کاغذ-
مٹی-
صابن-
راکھ-
مکئی کا سٹارچ-
کچے چاول-
بغیر پکا اناج-
کنکریاں-
یہ مندرجہ بالا کچھ چیزوں کے نام ہیں جو عورت حمل کے حالت میں کھا سکتی ہے۔
پیکا کا سبب کیا ہے؟
آپ کئی وجوہات کی وجہ سے یہ حالت حاصل کرسکتے ہیں۔ لیکن یہ حاملہ خواتین میں بہت عام بات ہے۔
اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کے جسم کو مناب مقدار میں غذائی اجزا نہیں مل رہے۔ آپ پریگنیسی کے دوران جو کھانا کھاتے ہیں وہ آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے بچے کی بھی خوراک کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ اس لئے آپ کو مناسب غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔
بعض اوقات آپ کو حمل کی وجہ سے غذائیت کی کمی ہوجاتی ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت بھی پیدا ہوتا ہے جب آپ متلی یا الٹی کرتے ہیں۔اس کی وجہ سے بی غذائی اجزا میں کمی واقع ہوتی ہے۔
اہم معدنیات جیسے آئرن کی کمی بھی پیکا کو بڑھا سکتی ہے۔ اگر آپ حاملہ ہیں تو آپ کو کافی مقدار میں وٹامنز لینے کی ضرورت ہے جس سے آپ کے جسم میں غذائی ضرورت پوری ہوسکے اور آپ کا بچہ صحت مند ہوسکے۔
ہمارے جسم کو جب وٹامنز کی کمی ہوتی ہے تو خون کی کمی بھی ہوسکتی ہے یہ وجہ بھی پیکا کا سبب بن سکتی ہے۔-
آپ کو سب سے زیادہ اپنی متوازن غذا پر توجہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ اس کی مدد سے اپنے بچے کی صحت کو برقرار رکھ سکیں اور ساتھ ساتھ اپنی صحت کو بھی اچھا بنا سکیں۔
پیکا غذائیت کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے یہ زیادہ تر حاملہ خواتین کو ہوتا ہے۔-
کیا حمل میں یہ خطرناک ہے۔
ہوسکتا ہے یہ آپ کے لئے نقصان دہ نہ ہو لیکن آپ سے منسلک آپ کے بچے کے لئے ہوسکتی ہے۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ بعض اوقات نان فوڈ آئٹمر کا زیادہ استعمال کرنا آپ کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔اگر آپ کی خواہش دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے تو آپ کو اس کے لئے اپنے ڈاکٹر سے بات کرنی ہوگی۔
آپ مرہم ڈاٹ پی کے ویب سائٹ سے اچھے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔
پیکا کا علاج
آپ اس حالت میں گھبرائیں نہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنی صحت کی دیکھ بھا ل کے لئے اپنی صحت پر توجہ دیں۔ غذائی اجزا سے بھرپور خوراک کا استعمال کریں۔ کیونکہ خون کی کمی اور وٹامنز کی کمی آپ کو اس حالت میں مبتلا کرسکتی ہے۔
آپ کی صحت اور آپ کی بچے کی صحت کے لئے زیادہ دیر تک نان فوڈ ائٹمز کا استعمال کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔اس لئے آپ اس کے لئے گھر بیٹھے بھی اس نمبر پر 03111222398 ڈاکٹر کی رائے لے سکتی ہیں۔ کیونکہ وقت پر علاج بہتر ہے تاکہ آپ مزید پچیدگی سے بچ سکیں۔
حمل کے دوران جسم میں فولک ایسڈ،آئرن اور خون کا مناسب مقدار میں ہونا بہت ضروری ہے ۔کیونکہ یہ بچے اور ماں کی صحت میں بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لئے آپ کو متوازن غذا کے ساتھ ساتھ وٹامنز کی سپیلمنٹس کا بھی استعمال کرنا چاہیے۔
آپ سیپلیمنٹس کے اس استعمال سے پہلے اپنی ڈاکٹر کی رائے لازمی لیں کیونکہ ڈاکٹر ہی بتا سکتی ہے کہ اس وقت آپ کو کس چیز کی ضرورت ہے۔ بچے اور ماں کے لیے اس حالت میں کیا بہتر ہے۔