غذائیت سے بھر پور ساگودانہ سے سب ہی بخوبی واقف ہیں، آسانی سے مارکیٹ میں دستیاب ساگودانہ تقریباً ہر گھر میں ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر اس کے حیران کن فوائد سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں۔
سفید رنگ کے گول گول اور چھوٹے چھوٹے موتیوں جیسے دانے ساگو دانہ کو بعض علاقوں میں سابو دانہ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے، یہ بہت صحت بخش اور ہلکی پھلکی غذا کے طور پہ بھی استعمال کیا جاتا ہے، زیادہ تر لوگ اسے پیٹ کی خرابی، بیماری یا بچوں کی خوراک کے لیے استعمال کرتے ہیں، اس غذا کو ہر عمر کا فرد کھا سکتا ہے۔
۔ 1 ساگو دانہ کے حیران کن فوائد
ساگو دانہ جیب پر نہایت سستا اور پکانے میں بہت آسان ہوتا ہے، یہ آسانی سے ہضم ہو جانے والی غذا ہے، جو ہر عمر کے لوگوں میں جسمانی کمزوری کو دور کرنے سے لے کر وزن بھی بڑھائے۔
۔ 1 حمل میں بچے کی بہتر نشوونما
حاملہ خواتین اپنی خوراک میں ساگو دانہ بھی شامل کر سکتی ہیں کیونکہ اس سے پیدا ہونے والے بچے کی صحت مند نشوونما میں مدد ملتی ہے۔ وٹامن بی 6 اور فولیٹ سے بھرپور غذا جنین کی نشوونما میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ شیر خوار بچوں میں نیورل ٹیوب کی خرابیوں کو بھی روکتا ہے۔
۔ 2 ہاضمے میں مددگار
غذائی ریشہ، جو ساگو دانہ کے غذائی اجزاء میں سے ایک ہے، ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور بدہضمی کو دور کرتا ہے۔
۔ 3 جسمانی طاقت میں اضافہ
ایسے افراد جو سخت ورزش کرتے ہیں یا زیادہ دیر تک سخت جسمانی مشقت میں مشغول رہتے ہیں، ان کے لیے ساگو دانہ نہایت مفید ہے۔ اس کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے تھکن کم ہوتی ہے اور کمزوری کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد جو باڈی بلڈنگ کا شوق رکھتے ہیں اور مسلز بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ناشتے میں ساگو دانہ کو شامل کر سکتے ہیں۔ صبح ناشتے میں ساگو دانہ استعمال کرنے سے دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا اور انسان کی طبیعت بھی ہلکی پھلکی رہتی ہے۔
۔ 4 خون کی کمی کو پورا کرے
ساگو دانہ آئرن سے بھرپور پودا ہے جو ان لوگوں کے لیے بہت مفید ہوتا جو آئرن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ ساگو دانہ ان کے لیے ایک نعمت ہے جو جسم میں خون کی کمی پوری کرنے میں مدد کرتا ہے۔
۔ 5 بلڈ پریشر کنٹرول
ساگو دانہ میں پوٹاشیم کی بھر پور مقدار پائے جانے کی وجہ سے خون کی گردش متوازن رکھتا ہے جس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے، ساگو دانہ کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے، بی پی کے مریضوں کے لیے ایک دن میں ایک کپ سادہ پکا ہوا ساگو دانہ ڈاکٹر تجویز کرتے ہیں، اس کے باقاعدگی کے استعمال سے با آسانی بلڈ پریشر کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
۔ 6 توانائی کا ذریعہ
ساگو دانہ میں کاربوہائیڈریٹس اور سادہ شکر بہت زیادہ ہوتی ہے، جو توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے گلوکوز پیدا کرتی ہے۔ روزے کی حالت میں ایک پیالی ساگو دانہ ڈرائی فروٹ کھیر دودھ کے ساتھ کھانا سارا دن توانائی کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
۔ 7 ہڈیوں کی نشوونما
کیلشیئم، آئرن اور فائبر سے بھر پور ساگودانہ ہڈیوں کی صحت اور کمزور ہڈیوں کی لچک کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے استعما ل سے تھکاوٹ دور ہوتی ہے، ساگودانہ کو بچوں کی ابتدائی غذا میں شامل کرنے سے بچوں کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور اس سے قد میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔
۔ 8 وزن بڑھانے میں مددگار
ساگو دانہ کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہوتا ہے لیکن کولیسٹرول میں کم ہوتا ہے، جس سے یہ وزن بڑھانے والا بہترین کھانا بھی ہے۔ نتیجتاً وزن کم کرنے کے لیے ساگو دانہ کا استعمال بے اثر ہے۔
۔ 9 دل کی بیماری میں مددگار
ساگودانہ کا زیادہ استعمال دل کی بیماری میں مبتلا افراد کے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ساگو کے بیجوں میں غذائی ریشہ اور وٹامن بی کی زیادہ مقدار ایچ ڈی ایل کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
۔ 2 ساگو دانہ سے جلد کے فوائد
بہت کم لوگ ساگو دانہ سے حاصل ہونے والے جلد کے فوائد سے واقف ہیں۔
۔ 1 جلد کی خوبصورتی کو دوبارہ نکھارے، بھیگی ہوئی یا پسا ہوا پیسٹ جلد پہ لگانا بھی مفید ہے۔
۔ 2 ساگو دانہ کے امینو ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو بہترین بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
۔ 3 ساگو دانہ اور دودھ کے فیس پیک سے آپ کی جلد کی ساخت سخت ہوتی ہے ، پمپلز دور کرتا اور سکن کو تروتازہ کرتا ہے۔
۔ 4 ساگو دانہ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس چہرے کی باریک لکیروں اور جھریوں کو چھپانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا اور جلد کی نرمی کو بھی فروغ دیتا ہے۔
۔ 5 ساگو دانہ کے جلد کے دیگر فوائد میں اس کی خصوصیات شامل ہیں جو کہ مہاسوں کو کم کرنے اور سیاہ دھبوں کو ہلکا کرنے میں بہت مدد گار ہوتا ہے۔
۔ 3 ساگو دانہ کے کیا نقصانات ہوسکتے ہیں؟
ساگو دانہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت نقصان دہ ہے کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
ساگو دانہ کیلوریز میں زیادہ ہوتا ہے، اس لیے یہ ان لوگوں کے لیے تجویز نہیں کیا جاتا جو وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
اگر آپ بہت زیادہ ساگو دانہ کھاتے ہیں تو قبض اور اپھارہ ہوسکتا ہے۔
۔ 4 ساگو دانہ کے استعمال کے طریقے۔
ساگو دانہ کو مندرجہ ذیل طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۔ 1 ساگو دانہ کو کھیر، پڈنگ، سوپ ، کیک ، پین کیک، بریڈ، کھچڑی اور بائنڈنگ یعنی کسی بھی غذا کو گاڑھا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔ 2 خالی دودھ یا پانی میں پکا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور گاڑھا ہونے پر حسب ضرورت چینی ملا کر استعمال کریں
۔ 3 بچے اگر اسے کھانا پسند نہ کریں تو ساگو دانہ کو دودھ میں ابال کر چھان کر الگ کر لیں، اب اس دودھ کو بچوں پلایا جا سکتا ہے۔
۔ 4 ساگو دانہ کو آلو میں ملا کر اس کے کٹلس بھی بنائے جا سکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() ![]() |
![]() ![]() |