سردی کے موسم میں وزن کے بڑھنے کی وجوہات کے بارے میں غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں لوگ 4 سے 5 کلو تک اپنا وزن بڑھاتے ہیں اکثرافراد سردیوں کے موسم میں وزن بڑھنے کی شکایت کرتے ہیں اوراس کا ذمہ داراپنی خوش خوراکی کوقراردیتے ہیں لیکن زیادہ کھانا ہی موٹاپے کی وجہ نہیں درحقیقت دیگرکئی عوامل موسم سرما میں ہمارا وزن بڑھنے کی وجہ بنتے ہیں
سردی کے موسم میں وزن کے بڑھنے کی وجوہات کے بارے میں کئی باتیں اب تک سامنے آچکی ہیں زیادہ کھانا بھی وزن بڑھنے کی وجہ بن سکتا ہے موسم کی تبدیلی کی وجہ سے لوگ سستی کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن اور بھی بہت سے عوامل ہیں جو اس موسم کی وجہ سے درپیش ہیں جیسے اس موسم میں دن چھوٹے ہوجاتے ہیں اورمامولات زندگی بھی کم ہو جاتے ہیں
Table of Content
سردیوں میں گھرمیں زیادہ رہنا
اس موسم میں زیادہ ٹھنڈ کے باعث ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ باہر جانے کے بجائے گھر میں زیادہ سے زیادہ رہے گھر میں زیادہ وقت گزارنے سے انسان ورزش سے بھی دور رہتا ہے جب کہ اسے دھوپ بھی نہیں ملتی
لمبی راتیں
سردیوں کے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوتی ہیں جس کے باعث انسان زیادہ سوتا اور آرام پسند ہوجاتا ہے جسکے باعث باڈی سائیکل بھی سست روی کا شکار ہوجاتی ہے جو وزن میں اضافہ کا باعث بنتا ہے
سردی میں اچھا کھانا
اس موسم میں انسان اچھا کھانا پسند کرتا ہے زیادہ موسمی پھل اور مختلف کھانے آپ کے جسم کو بہت زیادہ موٹا بنا دیتے ہیں
میٹابولزم کا بڑھنا
میٹابولزم کا بڑھنا صحت کے لیے اچھا عمل ہے لیکن اس عمل کا ایک دم اضافہ وزن بڑھنے کا بھی باعث بنتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جب ہمارے جسم کی کیلیریز یکا یک کم ہوتی ہیں تو ہمیں بھوک بھی بہت لگتی ہے اور ہم زیادہ کھاتے ہیں جس سے موٹاپے کا شکارہوجاتے ہیں
موسمی تبدیلی
موسم میں تبدیلی انسان کی صحت کو بہت زیادہ متاثرکرتی ہے، کچھ تو اس حد تک متاثر ہوجاتے ہیں کہ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں، خود کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے کے لیے لوگ گھروں میں قید ہوجاتے ہیں جس کے باعث وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں
سردیوں میں میٹھا کھانا
جس طرح سردی کے موسم میں اچھا کھانے کا دل چاہتا ہے بالکل اسی طرح ٹھنڈ کے موسم میں میٹھا کھانے کو بھی دل چاہتا ہے اور جسم کو ضرورت سے زیادہ مٹھاس ملے تو موٹاپا بہت جلدی آپ کو آگھیرتا ہے
سردی کی وجہ سے سستی کا ہونا
جب سورج چمک رہا ہو اور گرمیوں میں ہوا گرم ہوتو بستر سے باہر نکلنا بہت آسان ہے جب سردی ختم ہو جاتی ہے اور شام 4 بجے سورج غروب ہوتا ہے تو آپ بس اتنا کرنا چاہتے ہیں کہ کبھی کبھی بستر پر ہی رہنا اچھا لگتا ہے
سردیوں کے لیے مناسب لباس کا انتخاب کریں جو آپ کوسردی سے بھی محفوظ رکھیں زیادہ وزنی لباس آپ کو سستی کا شکارکرتا ہے
مرغن غذاؤں کا استعمال
سردی کے موسم میں مرغن غذاؤں کا استعمال خوب کیا جاتا ہے سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے گرم کارن سوپ اور پاستہ جنک فوڈز اورتلی ہوئی چیزوں کے کھانے کی وجہ سے وزن میں اضافہ بھی بڑھ جاتا ہے زیادہ بھاری، زیادہ گرم کھانے والی اشیاء سے جسم کے درجہ حرارت کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے اس کے علاوہ میٹھی چیزیں کھانے کی خواہش بھی بڑھ جاتی ہے
سردیوں میں زیادہ کیلوریز والی غذائیں
چھٹیوں کے موسم میں انڈے اور گرم ٹڈیز ایک اہم غذا ہیں لیکن ضرورت سے زیادہ کھانا بہت وزن بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے بہت زیادہ کاک ٹیل پینے سے گریز کرنا چائیے اور پانی کا استعمال کافی مقدار میں کرنا چائیے اس کے علاوہ ڈرائی فروٹز کا استعمال بھی زیادہ کیا جاتا ہے چونکہ ان میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں جو وزن بڑھنے کی وجہ بن سکتی ہے
چائے کافی کا زیادہ استعمال
سردی کی وجہ سے چائے اورکافی کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور شکر اور دودھ کا ساتھ موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے اس کے علاوہ گرم چکلیٹ والے مشروبات بھی وزن بڑھنے کا باعث بنتے ہیں
ہارمونز کے مسائل
سردیوں میں سورج کی روشنی کی کمی ہمارے ہارمونز پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے خاص طور پر ہمارے ہارمونز جو نیند کو کنٹرول کرتے ہیں سردیوں کے مہینوں میں ہم نیند کا ہارمون زیادہ پیدا کرتے ہیں اور نیند کا احساس جم جانے یا گھومنے پھرنے کی ترغیب میں رکاوٹ بن سکتا ہے صبح کے وقت ورزش کرنے کی کوشش کریں اسکے علاوہ کچھ ایسے کھانے جو ہم سردیوں میں کھاتے ہیں ان ہارمونز میں اضافہ کرتے ہیں اور موٹاپے کا باعث بنتے ہیں
اس موسم میں ہونے والی بیماریاں نزلا زکام اور کھانسی کے لیے جرنل فزیشن سے رابطہ کریں
سردیوں کے موسم میں شادی اور دعوتیں
یہ شادیوں کا سیزن بھی ہوتا ہے سردی کی چھٹیوں کی وجہ سے دعوتیں بھی خوب ہوتی ہیں اور ایسے میں زیادہ مرغن کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ایسے کھانے وزن میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں