سردیوں کے موسم میں ہونے والے جلدی امراض کا سامنا ہر شخص کو کرنا پڑتا ہے سردیوں میں جلد خشک ہوا کے ساتھ جسم کے اندر نمی کی کمی کی وجہ سے مختلف امراض کا شکار ہو جاتی ہے جس سے جلد پر خشکی اور جلن محسوس ہوتی ہے جلد پر خارش اور چکناہٹ ہو جاتی ہے۔
سردیوں کے موسم میں جلدی امراض کا شکار ہونے والے افراد کے تجربات مختلف ہوتے ہیں سردیوں میں جلد پر خشکی کا ہونا ایک عام سی بات ہے۔ سردیوں میں ٹھنڈی ہوا جلد کی نمی کو جذب کرتی ہے چند صحت مند عادات کو اپنا کر جلد کے ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ جلدی امراض میں مبتلا افراد جلد ماہر ڈاکٹر سے مشورے کے لیے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر03111222398 پر رابطہ کریں۔
۔1 سردیوں میں ایکنی جلدی امراض کا باعث
پانی کی کمی کی وجہ سے جلد پر تیل کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے جلد کے مسام بند ہوجاتے ہیں جو مردہ خلیات اور بیکٹیریا کا باعث بنتا ہے۔ خشک جلد پر کیل اور مہاسے بن جاتے ہیں جسم کے کسی حصے پر بھی ایکنی ہو سکتی ہے۔
یہ زیادہ تر گردن, چہرے, سینے, کندھوں, کمر اور بازوں پر ہوتی ہے ایسے میں متاثرہ حصے کو چھونے سے گریز کرنا چاہیئے. خاص کر چہرے پر ہاتھ لگانے سے ایکنی میں اضافہ ہوتا ہے جلد پر کیل مہاسوں کے لیے موسچرائزر کا استعمال جلد کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
۔1 ایکزیما
ایکزیما جلد پر خارش خشکی اور چڑچڑاپن کا باعث بنتا ہے یہ کہنیوں، گھٹنوں، ہاتھوں اور چہرے پر سب سے زیادہ ہوتا ہے. اس کا بہترین علاج خوشبو سے پاک موسچرائزر کا استعمال ہوتا ہے ایسے میں ایک سے زیادہ بار نہانے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ پانی کا جلد پر رہنا ایکزیما کو خراب کر سکتا ہے۔
۔2 سردیوں میں ہونٹوں کا پھٹنا
سردیوں میں ہونٹوں کا پھٹنا عام سی بات ہے زیادہ تر لوگوں کو اس کی شکایت ہوتی ہے ہونٹوں پر ایک باریک تہہ ہوتی ہے جو خشک ہوا اور نمی کی کمی کے باعث متاثر ہوتی ہے اور ہونٹ کی خشکی اورپھٹنے کا سبب بنتی ہے ایسے میں لوگ اکثر یہ غلطی کرتے ہیں ہونٹوں پر باربار زبان پہ پھیرتے ہیں۔ جس سے ہونٹ مزید خشک ہوجاتے اور انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔ ہونٹوں پر لپ بام اور ہائیڈریشن والی مصنوعات استعمال کرنے سے درد اور جلن میں آرام ملتا ہے۔
۔3 جلد کی رنگت تبدیل ہونا
اس بیماری میں جسم بہت زیادہ ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور خون کی نالیاں اینٹھنے لگتی ہیں اور سکڑ جاتی ہیں خون کی گردش کم ہوجاتی ہیں ایسے میں جلد کے مختلف حصوں تک آکسیجن نہیں پہنچ سکتی اور جلد پیلی ہو جاتی ہے زیادہ دیر تک سردی میں رہنے سے متاثرہ حصہ کا رنگ گہرا جامنی ہوجاتا ہے اور گرم ہونے پر سرخ ہوجاتا ہے ایسے میں گرم کپڑوں کا استعمال کرنا چاہیئے سردی میں زیادہ دیر رہنے سے پرہیز کرنا چاہیئے سوئیٹر، گرم موزے، سکارف اور دستانوں کا استعمال کرنا چاہیئے۔
۔4 ٹھنڈی ہوا سے جلد کا جلنا
سردی کی ٹھنڈی ہوائیں ونڈ برن کا سبب بنتی ہیں جلد سردی میں خشک ہو جاتی ہے جو جلد کے جلنے کا باعث بنتی ہے سردی میں جلد سرخ ہوجاتی ہے تو خود کو اسے بچانے کے لیۓ ایسے کپڑوں کا انتخاب کریں جن سے آپکا جسم مکمل طور پر ڈھک جائے اسکارف، ٹوپیاں ، اور کوٹ جلد کو سردی سے بچاتی ہیں۔
۔5 موسم سرما سے جلد پر خارش
موسم سرما میں ہم سب کو ہاتھ یا پیروں پر خشکی ہوجاتی ہے جس سے نمٹنا آسان نہیں ہوتا ہے لیکن اس صورت میں اکثر لوگ گرم کمرے یا جگہ پر رہنا پسند کرتے ہیں۔ گرمی جسم کی نمی کو جذب کرتی ہے اور خشکی کا باعث بنتی ہے جو فلیکی چڑچڑاپن اور خارش کا سبب بنتا ہے۔
باہر کی ٹھنڈی ہوا جسم کی نمی کو کھینچتی ہے جلد کی خشکی کو دور کرنے کے لیے موسچرائزر کا استعمال بہتر رہے گا جو ہماری جلد کی ہائیڈریشن کو پرقرار رکھے بہت زیادہ گرم جگہ پر رہنا اور دیر تک گرم کپڑوں کا پہن کر رکھنے سے بھی جسم پر خارش ہوتی ہے۔
۔6 چنبل کا ہونا
سردیوں کے موسم میں چنبل کا ہونا عام سی بات ہے جسم پر موجود ایسے خلیات ہوتے ہیں جو جلد پر دفاع کا کام کرتے ہیں جب یہ ایکٹو ہو جاتے ہیں تو جلد خشک اور کھدری ہو جاتی ہے اور جلد پر سرخ رنگ کے چھوٹے چھوٹے دانے ہو جاتے ہیں یہ سر، کہنیوں، ہاتھ، پیروں اور گھٹنوں پر نمودار ہوتے ہیں۔
۔7 سردی سے الرجی
سردی کی وجہ سے جلد سرخ ہوجاتی ہے اور جلد پر سرخ دھبے ہوجاتے ہے یہ دھبے ایک انچ تک بڑے ہوتے ہیں اور جلد پر چمک اور سرخی سی آجاتی ہے جس طرح بہت زیادہ ورزش کرنے سے اور دوڑنے سے جلد سرخ ہوجاتی ہے یہ الرجک موسم کی شدت کی وجہ سے ہوتی ہے خشکی نہ صرف ہمارے بالوں کو متاثر کرتی ہے بلکہ اس سے پلکوں اور آنکھوں کے اوپر بھی خشکی ہو جاتی ہے سر کی جلد پر خشکی کی وجہ سے زخم ہو جاتے ہیں جلد خشک ہونے کی وجہ سے جلد پر نشان پڑ جاتے ہیں۔