Table of Content
چہرے کے مسام بند ہونا جلد کا ایک ایسا مسلہ ہے جس کا سامنا عام طور پر اکثر لوگوں کو گرمی کے اس موسم میں کرنا پڑتا ہے ۔ ایسے افراد کو گرمی اور شدید حبس کے اس موسم میں ہر وقت ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کےچہرے پر چکنائی کی تہیں جمی ہوئی ہیں
ایسا عام طور پر ان افراد کے ساتھ زیادہ ہوتا ہے جن کو جلد پر ایکنی کی شکایت ہوتی ہے ۔ ایسے افراد کے چہرے کے مسام ان کی اپنی کچھ کو تاہیوں کی وجہ سے بھی بند ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو کہ جلد پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے
چہرے کے مسام

امریکی اکیڈمی آف ڈرما لوجی کے مطابق جلد کی درمیانی تہہ میں چھوٹی چھوٹی تھیلیاں موجود ہوتی ہیں ۔یہ تھیلیاں پسینہ پیدا کرتی ہیں جو کہ چھوٹے چھوٹے پائپوں کے ذریعے چہرے کی اوپری تہہ میں موجود سوراخوں کے راستے خارج ہو جاتا ہے اور جلد کو اور جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے ۔ یہ سوراخ مسام کہلاتے ہیں
مسام سے نہ صرف پسینہ خارج ہوتا ہے بلکہ جسم کے اندر موجود زہریلے مادوں کے اخراج کے لیۓ بھی یہی سوراخ استعمال ہوتے ہیں ۔ بعض اوقات بیرونی اثرات اور ہمارے غیر محتاط اقدامات کے سبب مختلف ذرات ان مساموں کو بند کر دینے کا باعث بن حاتی ہیں جس کے اثرات نہ صرف جلد پر پڑتے ہیں
بلکہ زہریلے مادے جسم میں جمع ہونے کے سبب بہت ساری بیماریوں کا بھی شکار ہو سکتے ہیں
چہرے کے مسام کے بند ہونے کے بنیادی اسباب
چہرے کے مسام بند ہونے کی بنیادی وجوہات کچھ اس طرح سے ہیں چہرے کی جلد میں پورے جسم کی طرح نۓ خلیات کا بننا اور پرانے خلیات کے ٹوٹنے کا عمل جاری رہا ہے مگر بعض اوقات یہ مردہ خلیات اگر نۓ خلیات سے ادھیڑ عمری کے سبب تعداد میں بڑھ جائيں تو اس سے چہرے کے مسام بند ہونے لگتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر جلد بہت چکنی ہو یا جلد میں ایکنی موجود ہو تو اس صورت میں بھی مسام بند ہو جاتے ہیں
جلد کے مسام بند کرنے والے روز مرہ کی اشیا
روز مرہ کے استعمال کی کچھ اشیا ہماری بے دھیانی میں ہماری جلد کے مسام بند کر کے اس کی صحت کو متاثر کنے کا باعث بن رہی ہوتی ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے
موبائل فون کی وجہ سے

آج کل کے زمانے میں موبائل فون کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے ۔ اس فون کے سبب جہاں نظر کمزور ہوتی ہے ، اس کی شعاعوں کے سبب انسان کو کینسر جیسی بیماری کا خطرہ ہو سکتا ہے اسی طرح یہ چہرے کی جلد پر بھی بہت ہی خطرناک اثرات مرتب کرتا ہے
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ہمارے ہاتھ میں ہر وقت موجود موبائل فون میں ہمارے ٹوائلٹ سے زیادہ جراثيم موجود ہوتے ہیں ۔ اور جب ہم فون پر بات کرتے ہیں تو یہ جراثيم اور بیکٹیریا ہمارے چہرے کی جلد پر لگ جاتے ہیں اور چہرے کی جلد کے مسام بند کرنے کا باعث بنتے ہیں
ٹوتھ پیسٹ کی وجہ سے

عام طور پر اکثر آنٹیوں کو یہ کہتے ہوۓ سنا ہو گا کہ اگر چہرے پر کیل مہاسے نکل رہے ہیں تو ان کے اوپر ٹوتھ پیسٹ لگا لو دانے ختم ہو جائيں گۓ مگر یہ صرف سنی سنائی بات ہے اور اس کا میڈیکل کے مطابق حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے
ٹوتھ پیسٹ میں سوڈیم لوریل سلفائٹ نامی ایک کیمیکل موجود ہوتا ہے ۔ جو کہ جب تھوڑی یا اپر لپس پر لگتا ہے تو اس سے چہرے کے مسام بند ہو سکتے ہیں اس وجہ سے ٹوتھ پیسٹ کے انتخاب میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیۓ کہ اس میں یہ کیمیکل موجود نہ ہو
شیمپو اور کنڈشنر
عام طور پر بالوں کی صفائی اور صحت کے لیۓ ہم سب شیمپو کا اور اس کے بعد کنڈیشنر کا استعمال کرتے ہیں کنڈشنر بالوں کو تو نرم بنادیتا ہے اور اس کی چمک دمک بھی بڑھا دیتا ہے لیکن اس کے اثرات جب چہرے کی جلد پر پڑتے ہیں تو اس سے چہرے پر ایکنی بڑھ جاتی ہے اور چہرے کے مسام بند ہو جاتے ہیں
نیند کی کمی کے سبب

نیند کی کمی اور بے آرامی جس کا سبب ذہنی دباؤ ہو انسان کی صحت پر مختلف طریقوں سے منفی اثرات مرتب کرتی ہے ۔ا س کا اثر جلد پر بھی پڑتا ہے اس کی وجہ سے جلد زیادہ چکنائی پیدا کرنے لگتی ہے اور اس طرح سے جلد کے زیادہ چکنا ہونے کی وجہ سے چہرے کے مسام بند ہونا شروع ہو جاتے ہیں
کپڑے دھونے کے ڈٹرجنٹ کی وجہ سے
اکثر اوقات کپڑےدھونے کے لیۓ جس ذٹرجنٹ کا استعمال کیا جاتا ہے وہ بھی ہماری جلد پر منفی اثرات ڈالتا ہے ۔ مثال کے طور پر اگر اّپ کا تولیہ دھل کر آیا ہے اور اس سے آپ چہرے کی جلد صاف کرتے ہیں تو کچھ ہی دیر مین آپ محسوس کریں گے کہ اس سے چہرے کی جلد پر خارش اور نشان بن سکتے ہیں ۔ اس سے بھی چہرے کے مسام بند ہو سکتے ہیں
جلد کے حوالے سے ایکنی کی صورت میں آپ کو خصوصی احتیاط کرنی چاہیے اس سے چہرے کے مسام بند ہونے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں اس کے لیۓ کسی ماہر جلد سے لازمی اپنی جلد کی جانچ کروا لینی چاہیے اور اس کی ہدایات کی روشنی میں جلد کی حفاظت کا اہتمام کرنا چاہیۓ
ماہر جلد سے آن لائن مشورے کےلیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں