کینسر کو پہچانواور جانو کہ یہ کیا ہےاس سے پہلے کہ دیر ہ ہوجائے۔بہت سے لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیںاور جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ان میں سے ایسے لوگ بھی ہیں جن کو علم ہی تب ہوتا ہے جوزندگی کےآخری مراحل طے کررہے ہوتے ہیں۔یہ کسی بھی عمر میں انسان کو متاثر کرسکتا ہے۔اگرآپ کینسر کی پہلی سٹیج اسے پکڑ لیتے ہیں توآپ اس بیماری کا علاج کرسکتے ہیں۔
اس سے پہلے کہ آپ کسی اپنے پیارے کوکھو دیں کینسر کو پہچانو یہ کیا ہے؟اگرآپ جاننا چاہتےہیں کہ کینسر کیا ہے اور اس کےا سباب کیا ہیں تو اس بلاگ پر میرےساتھ رہیں۔
Table of Content
کینسر کو پہچانو کیا ہے؟-
یہ ایک ایسی مہلک بیماری ہے جس میں انسان جان کی بازی بھی ہارسکتا ہے۔اس کے نام سےہی بہت سے لوگ خوفزدہ ہیں۔یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسم کے خلیے بےقابوہوکر بڑھتے ہیں۔اور جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل جاتے ہیں۔یہ کہیں ست بھی شروع ہوسکتا ہے۔کینسر انسانی جسم میں کھربوں خلیوں پرمشتمل ہوتا ہے۔
یہ خلیےٹیومر بن سکتے ہیں۔جوٹشوکےگانٹھ ہیں۔یہ ٹیومر کینسر بن سکتے ہیں۔
کینسر کیسے ترقی کرتا ہے؟-
کینسر ایک جنیاتی بیماری ہے یعنی یہ جینز میں تبدیلیوں کی وجہ سے ہوتی ہے جو ہمارے خلیوں کے کام کرنے کے طریقوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔خاص طور پر وہ کیسے بڑھتے اور تقسیم ہوتے ہیں۔جنیاتی تبدیلیاں جو کینسر کا سبب بنتی ہیں؛
خلیوں کی تقسیم-
ماحول میں نقصان دہ مادے،جیسے تمباکو کے دھوا،سورج کی الٹروایلٹ شعاعیں-
والدین سے وراثت میں ملنا-
کیمیکلز کی وجہ سے ڈی-این-اے کو پہنچنے والے نقصانات-
جسم عام طور پرتباہ شدہ ڈی-این-اےوالے خلیات کو کینسر کی شکل دینے سے پہلے ختم کردیتا ہےلیکن عمر کے ساتھ جسم میں ایسا کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔یہ ہی وجہ ہے جس کی وجہ سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کینسر کی اقسام-
اس کی سو سے زیادہ اقسام ہیں۔ان کی اقسام زیادہ تر اعضا یا ٹشوز کے لئے رکھی جاتی ہے۔جہاں کینسر بنتا ہے۔مثال کے طور پر پھپیھڑوں کا کینسر پھپھڑوں سے شروع ہوتا ہےاور دماغ کا کینسر دماغ سے شروع ہوتا ہے۔یہاں پر کینسر کی مختلف اقسام کے نام ہیں۔
کارسنوما جو اپکلا خلیوں میں بنتے ہیں۔-
سارکوما جو ہڈیوں اور نرم بافتوں میں بنتے ہیں۔-
خون کا کینسر ،بون میرو جو خون سے بننے والےٹشوز میں شروع ہوتا ہے۔جیسے لیوکیمیا کہتے ہیں۔
لیمفوما کینسرلیمفوسائٹس جو ٹی سیلز یا بی سیلز سے شروع ہوتا ہے۔یہ بیماری سے لڑنے والےسفید خلیات ہوتے ہیں۔-
مایالوما جو پلازما خلیوں سے شروع ہوتا ہے جو ایک قسم کا مدافعتی سیل ہے۔-
میلانوما جو خلیوں سے شروع ہوتا ہے۔-
دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کا ٹیومر-
کینسر کے اسباب-
یہ بیماری آپ کوجینز میں بھی مل سکتی ہے یعنی اگرآپ کی خاندانی تاریخ میں اگر کسی کو کینسر ہے تو آپ بھی اس میں مبتلا ہوسکتے ہں۔اس لیے کینسر کو پہچانو اور اپنا معائنہ کرواؤ تاکہ آپ بروقت اس کا علاج کرسکیں۔اس لیے کینسر کو پہچانو اور جانو اور اپنے پیاروں کی جان بچاؤ۔اس کے اسباب میں یہ بھی ہوسکتا ہے جیسے
سگریٹ کا زیادہ استعمال-
متوازن غذا کا نا ہونا-
جسمانی سرگرمی یا ورزش کا نہ ہونا-
وائرسز یا کوئی بھی انفیکشن-
جسم کا اضافی وزن-
کولڈ ڈرنکس کا زیادہ استعمال-
سورج کی نقصان دہ شعاعیں-
یہ ایک ایسی مہلک بیماری ہے جس میں انسان کو آخری مراحل میں جاتے ہوئے دیر نہیں لگتی اس لئے وقت پر کینسر کو پہچانو اور اس کا علاج کراؤ تاکہ آپ سنگین صورتحال سے بچ سکیں۔اگرآپ کے خاندان میں کوئی کینسر میں مبتلا ہے توآپ اپنا معائنہ ہر چھ ماں بعد کروائیں تاکہ آپ کینسر کے آخری مراحل سے بچ سکیں۔
آپ مرہم ڈاٹ پی کے سے ایک اچھے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔اس لیے کینسر کو پہچانو اور جانو اور علاج کرواؤ۔