ٹائیفائیڈ بخار ایک بیکٹریل انفیکشن ہے۔ جو آلودہ پانی اور خوراک کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ بخار آنتوں کی نالی کو متاثر کرتا ہے اور خون میں پھیل جاتا ہے۔ آلودہ پانی اور ناقص غذا اس بخار کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ مون سون کے موسم میں یہ بیماری عام ہے۔ ہم دوائیوں کے ساتھ کچھ گھریلو طریقوں سے اس بیماری پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔ہم ٹائیفائیڈ بخار پر گھر پر کیسے قابو پاسکتے ہیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
ٹائیفائیڈ کے بخار میں بہت پچیدگیاں بھی ہوتیں ہیں۔اس لئے اس کے مناسب اور صیح طریقے سے علاج کے لئے ڈاکٹر کی رائے اہم ہے۔آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی فون کال پر اپائنمنٹ لیں۔ اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن بات کریں۔
ٹائیفائیڈ کی علامات
ٹائیفائیڈ کی بینادی علامات یہ ہوسکتی ہیں؛
سردرد
تھکاوٹ
کمزوری
قبض
پیٹ میں درد
بخار
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
ٹائیفائیڈ پر کنٹرول کرنے کے لئے خوراک
ہم دوائیوں کے ساتھ ان طریقوں کی مدد سے ٹائیفائیڈ کا علاج کرسکتے ہیں؛
ہائیڈریٹ رہیں
پانی کا زیادہ استعمال ہمیں جسم سے زہریلے مواد نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ پانی کے زیادہ استعمال سے پانی کی کمی دور ہوتی ہے۔ پھلوں کے رس کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ ناریل کے پانی کا بھی استعمال کرنا چاہیے۔
ایپل سائڈر سرکہ
یہ ہمارے جسم میں پی ایج کا لیول برقرار رکھتا ہے اور یہ جسم سے گرمی نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ اسی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے۔ایک چمچ چائے میں یا شہد میں ملا کر اسے کھانے سے پہلے استعمال کریں۔
لہسن کا استعمال
لہسن میں اینٹی آکسیڈیٹو خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ ہماری قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔خالی پیٹ اس کا استعمال کرنا چاہیے۔ حاملہ خواتین اور بچے ڈآکٹر کے مشورے کے مطابق اس کا استعمال کریں۔
کیلے کا استعمال
ٹائیفائیڈ میں کیلے کا استعمال کرنا چاہیے۔ ان میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔جو ہمارے الیکٹرو لائٹ کو تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہیں۔ ٹائیفائیڈ میں کیلے کا استعمال کرنا چاہیے۔
لونگ
یہ بیکٹیریا کا مقابلہ کرتے ہیں۔ روزانہ ایک کپ پانی میں دو لونگ ڈال کرپئیں۔ اس سے بخار کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ٹائیفائیڈ میں لونگ کا بھی استعمال کرنا چاہیے۔
انار
یہ ٹائیفائیڈ کے خلاف گھریلو علاج کے لئے بہترین ہوتا ہے۔ یہ پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ خون کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔بخار میں اس کا بھی استعمال کرنا چاہیے۔
فالسے کا شربت جو آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھے
ٹائیفائیڈ میں کیا کریں؟
کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کو بڑھائیں۔ دلیہ، ابلے چاول اور آلو کا استعمال کریں۔
ایسا کھانا کھائیں جو جلد ہضم ہوسکے۔
پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں۔
پینے کے لیے پانی صاف اور فلٹر کیا ہوا ہو۔
پروٹین کی مناسب مقدار کھائیں۔
ابلی ہوئی دال کا زیادہ استعمال کریں۔
پرہیز
ایسی غذا کھانے سے پرہیز کریں جس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو۔
مصالحہ دار کھانا اور تلی ہوئی چیزوں سے دور رہیں۔
ایسی چیزوں سے پرہیز کریں جو گیس اور پیٹ درد کا باعث بنے۔
گھی اور مکھن کی مقدار کو کنٹرول کریں۔
متاثرہ شخص کی استعمال کی ہوئی چیزیں استعمال نہ کریں جیسے تولیہ اور رومال وغیرہ۔
میٹھے سوفٹ ڈرنکس اور مشروبات سے پرہیز کریں۔
کافی یعنی کیفین کی کم مقدار میں استعمال کریں۔
ناقص غذا کی بجائے متوازن غذا کا استعمال کریں۔