رنگ کوئی بھی برا نہیں ہوتا ،رنگ کالا ہو ،گورا ہو یا گندمی ہو سب خوبصورت ہیں۔پتلا جسم گورا رنگ اور لمبا قد یہ سب نام ہمارے معاشرے نے حسن کودیئے ہیں۔انسان کی اصل خوبصورتی اندر کی خوبصورتی ہوتی ہے۔ظاہری خوبصورتی ایک دن ختم ہوجاتی ہےلیکن جو خوبصورتی انسان کے اندر ہووہ ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
یہ سب جاننے کے باوجود ہم میں سے بہت سی لڑکیاں اپنی رنگت کو لے کر پریشان ہوتیں ہیں،کیمکلزسے بنی ہوئی کریمز ہماری جلد کو صاف کرنے کی بجاے ہماری جلد کی صحت کو خراب کردیتی ہیں۔ہم اپنی جلد کو قدرتی طریقوں سے بھی صحت منداور گورا بناسکتے ہیں۔کونسی ایسی غذا ہے جس کی مدد سے ہم اپنا رنگ گورا کرسکتے ہیں؟یہ جاننے کے لئے یہ مضمون لازمی پڑھیں۔
Table of Content
متوازن غذا-
جلد کی رنگت کو گورا بنانے کےلئے متوازن غذا سب سے اہم عنصر ہے۔متوازن غذا ہماری جلد کو خوبصورت بنانے اور سکن کی صحت برقرار رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس لئے ہمیں متوازن غذا اور غذائی اجزا سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔وہ کونسی چیزیں ہیں جن کے استعمال سے ہم اپنی رنگت صاف کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
مزید معلومات کے لئے یہ پڑھئیں۔
لیموں کا پانی-
متعدد کاسمیٹک اور کریمز اسکن کو گورا کرنےاور چمکانے کا وعدہ تو کرتیں ہیں،لیکن یہ مہنگے داموں پر آتی ہیں۔ہم لیموں کے پانی سے اپنی جلد کو دلکش اور حسین بنا سکتے ہیں۔لیموں عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرنے،جھریاں ختم کرنے اور بلیک ہیڈز کو ختم کرنے کے کام آتا ہے۔یہ قدرتی بلیچ کے طور پر کام کرتا ہے۔اس میں موجود تیزابیت رنگ گورا کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
آلوکا استعمال-
آلو ہماری جلد سے نشانات کو کم کرنے کے کام آتا ہے۔یہ ہماری جلد سے چھائیاں دور کرتا ہے۔ایک آلو کا ٹکڑا لے کر اس کی اپنے چہرے پر مالش کریں،آپ کو اس کے مثبت نتائج حاصل ہونگے۔
وٹامن سی-
جہاں پر گوری رنگت کی بات آتی ہے تو ڈرماٹولوجسٹ ہمیں وٹامن سی سے بھرپور خوراک کھانے کی نصیحت کرتے ہیں۔وٹامن سی سے بھرپورغذا ہماری رنگت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وٹامن سی سے بھرپور پھل کیوی،اسٹرابری۔کینواور ٹماٹر شامل ہیں۔
بادام اور شہد-
بادام اور شہد بہت اچھے طریقے سے جلد پر کام کرتے ہیں،جب آپ کو محسوس ہو کہ آپ کی جلد کا رنگ پھیکا پڑرہا ہے تو آپ ان کا ماسک استعمال کریں۔
ایک پیالی میں 2 چمچ دودھ میں ایک ٹی سپون شہد،ایک ٹی سپون بادام کا تیل اور ایک ٹی سپون لیموں کا رس شامل کریں اور اپنے چہرے پر 15 منٹ لگائیں اس کے بعد صاف پانی سے دھو لیں،اس کے آپ کو اچھے نتائج حاصل ہونگے۔
پپیتا-
پپیتا ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔اس میں ایسے انزائم پائے جاتے ہیں جسے پاپین کہتے ہیں۔یہ ہمارے مردہ خلیات کی مرمت کرتا ہے۔اور ایک اچھی سکن دیتا ہے۔پپتا کا ایک گلاس شیک اور اس کو جلد پر لگانا آپ کو بہت اچھے نتائج دیتا ہے یہ فیشل کے طور پر کام کرتا ہے۔
ٹماٹر-
ٹماٹر ہمیں سورج کی نقصان دہ شعاعیں سے بچاتا ہے۔یہ ہماری جلد سے دانوں کو ختم کرتا ہے۔اور یہ رنگ گورا کرنے میں اچھا ہے۔
سیب اور کینو-
سیب اور کینو کولیجن سے بھرپور ہوتے ہیں۔کینوہماری جلد کو ٹائٹ کرنے کے لئے بہت اچھا ہے یہ وٹامن سی سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔اس کے علاوہ سیب ہماری جلد کے ساتھ ہمیں انرجی بھی دیتا ہے اس لئے کہتے ہیں کی روزانہ ایک سیب ہمیں ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ بہت سی غذائیں ایسی ہیں جو ہمارا رنگ گورا کرتیں ہیں جن میں
سونف
چقندر
کیلا
اخروٹ شامل ہیں۔
مندرجہ بالا غذائیں ہمیں صحت مند جلد کے ساتھ اچھی صحت بھی فراہم کرتیں ہیں۔ہمیں ان کا استعمال یقنی بنانا چاہیے۔اس کے علاوہ اگر آپ کو کسی قسم کا جلد کا انفیکش یا مسئلہ ہو تو آپ مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ایک مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 پر آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔