ذیابیطس ایک دائمی حالت ہے جس میں جسم یا تو کافی انسولین نہیں بنا پاتا یا انسولین کا صحیح نہیں کر پاتا۔ اس سے ذیابیطس کی سطح معمول سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
Table of Content
ذیابیطس کیوں ھوتی ہے؟
سائنسدان یہ تو نہیں جانتے کہ ذیابیطس کی اصل وجہ کیا ہے لیکن ان کا خیال ہے کہ شاید ایسا جنیاتی اثر کی وجہ سے ہوتا ہے یا کسی وائرل انفیکشن کی وجہ سے لبلبے میں انسولین بنانے والے خلئے خراب ہو جاتے ہیں۔ ذیابیطس کے مریضوں کا 10 فیصد ٹائپ ون کا شکار ہیں۔
ٹائپ 2 ذیابیطس میں لبلبہ یا تو ضرورت کے مطابق انسولین نہیں بنا پاتا یا جو بناتا ہے وہ ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرتی۔
ایسا عمومی طور پر بڑی عمر اور درمیانی عمر کے افراد کے ساتھ ہوتا ہے یا پھر موٹے، سست طرز زندگی اپنانے والوں کے ساتھ یا پھر کسی خاص نسل کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کم عمر افراد کو بھی ذیابیطس کی بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔

diabetes UK
ذیابیطس کی علامات
وہ کون سی علامات ہیں جن کے ہونے پر آپ کو ذیابیطس ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے اور آپ کو فوری طور پر اپنا بلڈ شوگر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے۔
بھوک اور تھکاوٹ
زیادہ اور بار بار پیشاب کرن
زیادہ پیاس لگنا یا منہ خشک ہونا
خشک جلد یا خارش والی جلد
زخم ٹھیک نہ ہوں
پاؤں یا ٹانگوں میں درد رہنا
وزن میں کمی
اگر یہ علامات یا ان میں سے کوئی بھی علامات مسلسل ہو رہی ہوں تو ضروری ہے کہ آپ اپنا بلڈ شوگر ٹیسٹ کروائیں یا کسی بھی ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
ذیابیطس سے صحت کو لاحق خطرات
ذیابیطس ایک انتہائی خظرناک بیماری ہے جو بہت سی بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے اور اگر باقاعدگی سے اس کی جانچ نہ کی جائے اور بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں نہ رکھا جائے تو آپ کو بہت سی جان لیوا بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسے
امراض قلب
اسٹروک
ھائی بلڈ پریشر
ھائی کولیسٹرول
اندھا پن
گردے کی بیماری
جلد کی بیماری
ان تمام تکالیف سے بچنے کے لئے ذیابیطس کی روزانہ کی بنیاد پر جانچ ضروری ہے تاکہ بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔
ذیابیطس کو گھر پر چیک کرنے کے طریقے
ذیابیطس کو چیک کرنے کا عمومی طریقہ پیشاب میں شوگر کی جانچ ہےلیکن اس کے لئے آپ کو ہسپتال جانا پڑتا ہے جبکہ یہاں ہم گھر پر شوگر ٹیسٹ کرنے کے طریقے جانیں گے۔
بلڈ گلوکوز میٹر
ایک آلہ جسے فنگر پرک یعنی انگلی میں چھو ٹے سوراخ کی ضرورت ہوتی ہے یہ وہ میٹر ہے جو بہت ہی آسانی سے دستیاب اور سستہ آپشن ہے
اس کے ذریعے شوگر ٹیسٹ کرنے کے لئے آلے میں شوگر ٹیسٹ کی سٹرپ ڈالیں پھر خون کا نمونہ حا صل کرنے کے لئے اپنی انگلی کاٹیں گے اور خون کے نمونے کو ٹیسٹ سٹرپ کے کنارے پر رکھیں گے تاکہ آپ کے بلڈ شوگر کو ٹیسٹ کیا جا سکے
گلوکو میٹر آسان اور پورٹیبل ڈیوائس ہےجو آسانی سے کہیں پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔اس کے نتائج فوری اور درست ہوتے ہیں

the conversation
مسلسل گلوکوز CGM
آپ ذیابیطس کو گھر پر چیک کرنے کے لئے مسلسل گلوکوز میٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ گلوکومیٹر سے مختلف ہے۔یہ بلڈ شوگر کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے ہر چند منٹ میں ریڈنگ فراہم کرتی ہے۔اس کے لئے آپ کی جلد کی نیچے ایک چھوٹا سا سینسر شامل کیا جاتا ہے
یہ سینسر آپ کے بیچوالا گلوکوز کی سطح کی پیمائش کرتا ہے اور پھر حاصل ہونے والی ریڈنگ کو پیجر نما مانیٹر یا پھر آپ کے فون میں موجود کسی ایپ پر بھیجتا ہے اور ایک الارم کے ذریعے آپ کو مطلع کرتا ہے۔
اگرچہ اس میں ذیابیطس کی مانیٹرنگ کے لئے جلد کے نیچے سینسر چپ لگی ہوتی ہے پر پھر بھی آلے کو فعال بنانے کے لئے دن میں ایک یا دو مرتبہ اس میں بلڈ کا سیمپل دینا ہوتا ہے۔
فری اسٹائل لبرے
فری اسٹائل لبرے سسٹم آپ کے بلڈ شوگر کو چیک کرنے کا ایک اور طریقہ ہے ۔اگر چہ اس طریقہ کار میں سی جی ایم اور گلو کو میٹر کے ساتھ کچھ خصوصیات مشترک ہیں، لیکن اس میں انگلی سے خون لینے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
اب آپ بھی فری اسٹائل لبرے کے ساتھ آپ کی جلد کے نیچے چھوٹا سا سینسر ڈالیں گے۔یہ سی جی ایم سے مختلف ہے کہ آپ کو اس سے مسلسل ریڈنگ نہیں ملے گی۔ لیکن میٹر کے ساتھ رکھنے پر ریڈر پر ریڈنگ مل جائے گی جس سے آپ اپنے بلڈ شوگر لیول کو جانچ سکتے ہیں۔

abbott.com
پیشاب کا ٹیسٹ
ایک اور طریقہ گھر پر ذیابیطس چیک کرنے کا ہے وہ پیشاب کا ٹیسٹ ہے ۔ اس میں پیشاب میں ٹیسٹ کی سٹرپس ڈال کر شوگر ٹیسٹ کی جا سکتی ہے۔ لیکن اس طرح آپ شوگر کے ہائی یا لو ہونے کی پیمائش نہیں کر سکتے صرف شوگر کی جانچ کر سکتے ہیں
یہ طریقہ کچھ آسان نہیں ان میں آپ کو ضرورت ہو گی ایک کنٹینر کی جس میں پیشاب جمع کیا جا سکے اور پیشاب بھی زیادہ دیر تک مثانے میں جمع نہ ہو تبھی صحیح تشخیص ممکن ہے۔
ذیابیطس گھر پر چیک کرنے کی چند ہدایات
گھر پر ذیابیطس صحیح طریقے سے جانچنے کے لئے چند ضروری باتوں کا جاننا ضروری ہے۔
آلے پر دی گئی ہدایات کو غور سےپڑھیں۔
بلڈ شوگر ٹیسٹ کرنے سے پہلے ھاتھ الکوحل یا ایسی کسی چیز سے نا دھوئیں جس میں الکوحل شامل ہو۔
سردی کے موسم میں خون کی گردش کو بڑھانے کے لئے ھاتھ گرم پانی سے دھو لیں یا ھاتھ گرم کریں۔
بار بار ایک ہی انگلی سے بلڈ کا سیمپل نہ لیں ، انگلی بدل بدل کر سیمپل لیں تاکہ انگلی کی حساسیت نہ بڑھے۔
اس کے علاوہ ہر بار تازہ لینسیٹ استعمال کریں۔ ایک ہی لینسیٹ بار بار استعمال کرنے سے انگلی میں تکلیف ہو سکتی ہے۔