عید ہمارے قریب ترین ہے۔اورگرمی کی شدت بھی کافی ہے۔لیکن ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ ہم عید والے دن سب سے پیارے اور خوبصورت نظر آئیں۔خیر اس عید پر تو لڑکے بکرے منڈیوں میں نظر آئیں گے اور ہمشہ کی طرح لڑکیاں پارلرز میں۔کیوں نہ اس بارآپ کے پارلر کا خرچہ بچایا جائے اور ایسی سکن کیر روٹین آپ کو بتائی جائے کہ جس کی مدد سے آپ کو پارلرز جانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ کیسے ہم اس عید پر پارلر پر فیشل کا خرچہ بچا سکتے ہیں تو یہ جاننے کے لئے میرے ساتھ رہیں کیونکہ اس سے فائدہ آپ کو ملنے والا ہے۔
Table of Content
عید سے پہلے جلد کوصاف کرنے کا طریقہ-
چمکتی ہوئی،داغ دھبوں سے پاک اور نرم او ملائم جلد کا خواب ہر عورت کا ہوتا ہے۔جلد کو چمکانے والی چیزیں چیزیں بازار میں آسانی سے مل جاتی ہیں۔لیکن ان مصنوعات پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔کیونکہ کہ کیمکلز سے بنی چیزیں وقتی طور پر ہی آپ کو نتائج دے سکتی ہیں۔اس لئے ہمیں وہ طریقے اپنانے چاہیے جو ہماری جلد فائدہ پہنچائیں۔
پانی،پانی،پانی-
یہ نہ صرف ہماری زندگی کا اہم جزو ہے یہ ہماری بنیادی ضرورت ہے۔پانی کے بغیر گرمی ہو یا سردی گزارا مشکل ہے۔اس لئے اس کا استعمال ہمیں زیادہ کرنا چاہیے۔جلد کی دیکھ بھال کے لئےکریمز اور لوشن ہمیں باہر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔لیکن جلد کو چمکانے کے لئے ہمیں اندرونی طور پر بھی خیال رکھنا چاہیے۔ہائیڈریشن ہمیں سورج کی کرنوں کے اثرات سے بچاتی ہے،۔اس کے علاوہ جلد کی نمی کی سطح اچھی رہتی ہے۔
ہمیں صحت مند جلد حاصل کرنے کے لئے کم از کم 8 گلاس روزانہ پانی پینے چاہیے تاکہ ہم جلد کی نمی کو برقرار رکھ سکیں۔اس لئے چمکتی جلد کے لئے پانی کا استعمال زیادہ کردیں۔
ایلوویرا جیل-
قدرت کی دی ہوئی نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ایلوویرا جیل کا استعمال لازمی کریں۔کیونکہ یہ کسی بھی انفیکشن سے بچاتا ہے۔اس میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔جو کسی بھی وائرس سے محفوظ رکھتی ہیں۔یہ جلد کی پرورش کرتی ہے۔عمر بڑھنے کے اثرات کم ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ کیل ،مہاسوں سے نجات حاصل ہوتی ہے۔یہ جلد کو چمکدار کرتا ہے۔
ایلوویرا کا باقاعدہ سے استعمال ایکزیما کی بیماری سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جھریاں بھی کم کرتی ہے۔ایلوویرا جیل کو روزانہ اپنے چہرے پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ کے بعد دھولیں۔
پھل اور سبزیاں-
یہ بھی قدرتی ہتھار ہے۔پھل اورسبزیوں میں تمام وٹامنز اور منزلز موجود ہوتے ہیں۔ان میں اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ خشکی سے لڑنے میں مدد کرتیں ہیں۔سبزیوں کا استعمال سلاد کی صورت میں لازمی کریں۔اس کے علاوہ خوبانی،لمیوں،اسٹرابری،تربوز، کا استعمال لازمی کریں اس سے ہماری جلد کو تازگی ملتی ہے۔
مصالحہ دار کھانوں سے دور رہیں-
ان کھانوں کی وجہ سے نہ صرف ہمیں کیل ،مہاسوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ان کی وجہ سے قبض اور بدہضمی جیسے مسائل بھی ہوتے ہیں۔اس لئے ان کو استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔ کیونکہ یہ مسائل میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ان کھانوں کی وجہ سے دل اور بلڈ پریشر کے امراض میں بھی لاحق ہوتے ہیں۔
ورزش کریں-
جسمانی سرگرمی انسان کو چست رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس لئے ہمیں کچھ بھی کھانے کے بعد لازمی واک کرنی چاہیے،تاکہ ہم موٹاپے سے بچ سکیں۔اس لئے تازہ ہوا میں صبح کے وت ورزش کرنی چاہیے کیونکہ تازہ ہواجلد کو صاف کرتی ہے۔اور تازگی بخشتی ہے۔اگر ہم عید سے کچھ دن پہلے یہ کام کرتے ہیں تو آپ کو فائدہ مند نتائج حاصل ہوں گے۔کیونکہ عید کا تہوار سپیشل ہوتا ہے۔
گرمی کے موسم میں جلد کو صاف کیسے رکھیں۔یہاں کلک کریں۔
جلد کو صاف کرنے کے لئے-
ہمیں سکن کیر روٹین کے لئے ان ٹپس کو اپنانا چاہیے جو ہماری جلد کی صفائی کرئےاس کے لئے ہمیں ایسا کرنا چاہیے؛
پودینہ اور ہلدی-
یہ فیس پیک ہمیں تازگی دیتا ہے۔کیونکہ گرمی کے موسم میں سن ٹین کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ہمیں اس کا استعمال کرنا چاہیے۔پودینہ کے چند پتوں کو بلینڈر میں پیس لیں۔اس میں ہلدی کا پاوڈر ملائیں۔اس کو اپنے چہرے پر 15 منٹ کےلیے لگائیں ،اور عید سے پہلے چمکدار جلد پائیں۔
کھیرااور چینی-
چینی جلد پر اسکرب کا کم کرتی ہے۔کھیرے کا جوس جلد کو نمی بخشتا ہے۔کھیرا کے پیس پر چینی ڈالیں اور اسے کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھیں،یہ آپ کی جلد کوفوری ہائیڈریٹ کرے گا۔
کیلا کا ماسک-
بہت سے لوگ گرمی کے موسم میں آئلی سکن کی شکائت کرتے ہیں۔ان کے لیے یہ فیس پیک بہترین ہے۔کیلا کو چمچ کی مدد سے میش کر لیں۔اس میں ایک چمچ شہد کا شامل کریں،اس فیس پیک کو 15 منٹ کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں اس سے آپ کو عید آنے تک چمکتی جلد حاصل ہوگی۔
اگرآپ عید کے دنوں میں مصروفیت کی وجہ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل نہیں کرپارہے تو آپ اس کے لئے مرہم ڈاٹ پی کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔