جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے ہم بہت جتن کرتے ہیں۔گرمیوں کے موسم میں ہمیں بہت سے مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہےان میں سے ایک سورج بھی ہے۔کچھ لوگوں کی رنگت سردیوں کے موسم میں نکھر جاتی ہے اور گرمیوں میں وہ سن ٹین کا شکار ہوجاتے ہیں۔ہم گرمیوں میں بھی اپنی جلد کوخوبصورت اور دلکش بنا سکتے ہیں۔
اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ کیسے ہم گرمیوں کے موسم میں اپنی جلد کو خوبصورت بنائیں تو یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
ہم کیسے گھر پر رہ کر فیشل کرسکتے ہیں جانیں۔
Table of Content
جلد کو خوبصورت بنانے کے طریقے-
گرمیوں کے موسم میں کیسے ہم اپنی چہرے کی جلد کو خوبصورت بناسکتے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
کافی اور لیموں-
لیموں میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے،جو ہماری جلد کی رنگت چمکانے کے لئے اہم ہے۔اس کے علاوہ کافی ایکسفولیٹر کے طور پر کام کرتی ہے۔آپ کافی میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کرکے اس کا مکسچر بنائیں۔اس کو اپنے چہرے پر 15 منٹ کے لیے لگائیں۔اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔آپ اس کو ہفتے میں 2بار کریں ،لیکن بہتر نتائج کے لئے آپ اسے ہفتے میں تین بار دہرائیں۔
کھیرے کا ماسک
اس میں 94 فیصد پانی موجود ہوتا ہے،یہ کولنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔اس کو نہ صرف ہم سلاد میں استعمال کرتے ہیں بلکہ ہم اس کو اپنی جلد پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
آپ کھیرے کے جوس میں بیسن کو شامل کرکے اس کا ایک مکسچر بنائیں۔اس کو اپنے چہرے پر 20 سے 30 منٹ کے لئے لگائیں۔یہ ماسک ہماری جلد کو تازگی بخشنے کے ساتھ ساتھ قدرتی چمک بھی فراہم کرتا ہے۔
بادام کا ماسک-
یہ وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں۔بادام جلد کی خوبصورتی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔یہ بہت سی بیوٹی پروڈکٹس میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔بادام کے ماسک ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہیں۔ہم کیسے یہ بنا سکتے ہیں وہ طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
لیموں اور بادام-
ہم ان دو چیزوں کی مدد سےبادام کا ماسک بنا سکتے ہیں۔3سے4 بادام کو پیس لیں۔اس میں لیموں کا جوس شامل کریں۔اس پیسٹ کو 20 منٹ کے لئےاپنے چہرے پر لگائیں۔اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
گرمیوں کے موسم میں لیموں سن ٹین کو ختم کرنے،مردہ خلیات کی مرمت اور سیاہ دھبوں سے صاف کرنے کے لئے اہم جزوہے۔ہمیں گرمیوں کے موسم میں اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
بادام اور دودھ-
دودھ میں بھی کیلشیم پایا جاتا ہے۔بادام اور دودھ کا ماسک ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہےاس کا ماسک بنانے کے لئے آپ یہ کام کریں
آدھے کپ پانی میں 8سے10بادام بھگودیں۔اگلی صبح ان باداموں کو پیس لیں۔اس ماسک کو 20 سے 30 منٹ کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں۔موسم گرما میں یہ ماسک بہت اچھے سے کام کرتا ہے۔ بہترین نتائج کے لئے آپ اسےہفتے میں 2 سے 3 بار استعمال کریں۔اور یہ کام 3 ماہ تک کریں۔
پپیتا کا ماسک-
یہ ماسک معجزاتی طور پر کام کرتا ہے۔چمکتی جلد کے لئےپپیتا بہتریں گھریلو علاج ہے۔اس میں بلیچ اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ مردہ خلیات کو ختم کرکےنشانات کے اثرات کو کم کرتا ہے۔اور جلد کو چمک دیتا ہے۔
مزید برآں پپیتا میں پاپین موجود ہوتا ہے۔جو ایکسفولیٹر کا کام کرتا ہے۔یہ جلد کی گہرائی تک جاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جلد کی تہوں میں بھی جاتا ہے۔اور عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے۔اس کا ماسک بنانے کے لئے یہ چیزیں ہونی چاہیے؛
ایک کھانے کا چمچ پپپیتا،ایک سپون شہد،ایک انڈے کی سفیدی ان میں شامل کریں۔اس سب چیزوں کو مکس کرکے ایک پیسٹ بنا کر اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ہفتے میں کم از کم ایک بار اس کا استعمال لازمی کریں۔
شہد ہماری جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے۔اس کے علاوہ انڈے کی سفیدی ہماری جلد کے مسام کو بند کرتی ہے۔ہم ان کی مدد سے چمکتی جلد حاصل کرسکتے ہیں۔
لیموں اور پپیتا کا ماسک-
یہ ماسک بھی ہماری سکن کے لئے بہت اہم ہے۔ایک چمچ میشڈ پپیتا میں لیموں کا رس شامل کریں۔اس فیس پیک کواپنے چہرے پر 10 منٹ کے لئے لگائیں۔اس کے بعد چہرے کو پانی سے دھولیں۔
لیموں میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ ہمارے چہرے سے عمر کے بڑھتے ہوئے اثرات کوکم کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔
کیلے کا ماسک-
ہماری جلد کے لئے کیلا بھی بہت مفید ہے،اسے ہم نہ صرف اپنے چہرے پر استعمال کرتے ہیں بلکہ یہ بالوں کے لئے بھی اچھا ہے۔ماسک بنانے کے لئے آدھے کیلے کو میش کریںاس میں شہد ملائیں۔اس کو 10 منٹ اپنے چہرے پر لگائیں۔اس کے بعد دھو لیں۔
اسٹرابری،لیموں اور دہی-
پھلوں کے ماسک ہماری سکن کے لئے بہت اچھے ہوتے ہیں۔اس ماسک کو بنانے کے لئے اسٹرابری کو میش کریں،اس میں ایک چمچ دہی شامل کریں۔آدھاچمچ لیموں کا رس اس میں شامل کریں۔اس ماسک کو اپنے چہرے پر 20 سے 30 منٹ کے لئے لگائیں۔یہ ہماری جلد سے سن ٹین کو بھی ختم کرتاہے۔اس کا ماسک لازمی استعمال کرنا چاہیے۔
ہم گرمیوں کے موسم میں اپنی سکن کو ان ماسک کی مدد سے صاف رکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ہم اگر کسی قسم کی جلد کی الرجی کا سامنا ہے تو اس کے لئے ہمیں ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔
آپ ڈاکٹر سے بات کرنے لئے مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔