احتلام سے مراد نیند کی حالت میں منی کا خارج ہونا یا انزال ہونا ہے۔ عام طور پر اس کی دو اقسام ہو سکتی ہیں۔ پہلی قسم میں نوجوانوں کو یہ کثرت شہوت کے سبب مہینے میں ایک دو بار ہو سکتی ہے۔
جب کہ دوسری قسم اعضاۓ تناسل کی کمزوری کے سبب ہوتی ہے یہ عام طور پر بڑی عمر کے افراد میں ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں میں جو مردانہ کمزوری میں مبتلا ہوں ان کو ہو سکتی ہے۔
یہ کوئی بیماری نہیں ہے اور نہ ہی کسی بیماری کا باعث ہو سکتا ہے۔ البتہ مردانہ مسائل کے حوالے سے بہت سارے سوالات ہمارے معاشرے کی فطری شرم و حیا کے سبب سوالات ہی رہ جاتے ہیں۔ ان سوالات کے جوابات کے لیۓ اینڈرولوجسٹ آپ کے تمام سوالات کا جوابات دے سکتا ہے ۔ کسی بھی ماہر اینڈرولوجسٹ سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
۔1 احتلام کے اسباب
جسم میں اعضاے تناسل بہت حساس عضو ہوتا ہے جب انسان سوتا ہے تو جسم کے ان حصوں میں دوران خون میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ایسی حالت میں شہوت سے بھر پور خواب احتلام کا سبب بن سکتے ہیں۔
۔2 احتلام کے حوالے سے اہم سوالات
احتلام کے حوالے سے چند اہم سوالات کے جوابات یہ ہیں۔ مزید تفصیل سے وضاحت صرف ماہر ڈاکٹر ہی کرسکتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ تسلی بخش جوابات کے لیے ماہر اینڈرولوجسٹ سے رابطہ کیا جائے۔
۔1 کیا احتلام بلوغت کی نشانی ہے؟
بلوغت کی اہم نشانی کے طور پر اس کا شمار ہوتا ہے اس کا بنیادی سبب جسم میں ہونے والے ہارمون کی تبدیلیاں ہیں جس کی وجہ سے احتلام واقع ہو سکتا ہے جو کہ نوجوانوں میں ہوتا ہے۔
۔2 کیا احتلام خواتین میں بھی ہو سکتا ہے؟
خواب میں احتلام کا ہونا صرف مردوں کے لیۓ ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ خواتین میں بھی ہو سکتا ہے ۔ جرنل آف سیکس ریسرچ کے مطابق اکثر خواتین میں اکیس سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے احتلام ہو سکتا ہے۔
۔3 کیا اکثر و بیشتر سوتے ہوۓ احتلام ہو جانا نارمل ہے؟
سوتے ہوۓ احتلام کا ہونا نوجوانوں میں اس وجہ سے نارمل ہو سکتا ہے کہ اس عمر میں ہارمون کی شرح بہت بلند ہوتی ہے جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ نوجوانی میں اگر ہفتے میں ایک دو بار ہو جائے تو اس میں پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہوتی ہے۔
۔4 کیا شہوت بھرے خواب ہی احتلام کا باعث ہوتے ہیں؟
ہر بار احتلام کا سبب شہوت بھرے خواب نہیں ہوتے ہیں بعض اوقات آپ کا بستر، آپ کا سونے کا انداز اور دیگر عناصر بھی اس کا سبب ہو سکتے ہیں۔
۔5 کیا کوئی ایسا بھی ہوتا ہے جس کو کبھی بھی نیند کے دوران اس کا سامنا نہ ہو؟
نیند میں احتلام کا نہ ہونا کسی بیماری کا کمزوری کی علامت نہیں ہے کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جن کو کبھی کبھار سوتے ہوۓ احتلام ہو سکتا ہے، جب کہ کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جن کو اکثر ہوتا ہے اسی طرح ایسے افراد جن کو سوتے ہوۓ کبھی احتلام نہیں ہوا وہ بھی نارمل ہی قرار پاتے ہیں۔
۔6 کیا نیند میں احتلام شعوری طور پر بھی ہو سکتا ہے؟
جی ہاں یہ ممکن ہے اگر آپ پیٹ کے بل سوئیں تو اس کی وجہ سے آپ کو شہوت بھرے خواب آسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو نیند میں ہو سکتا ہے۔
۔7 کیا یہ مردانہ اسپرم میں کمی کا سبب ہوسکتے ہیں؟
احتلام کا ہونا مردانہ اسپرم کی افزائش کا کمی کا سبب نہیں بنتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے پرانے اسپرم ضائع ہوتے ہیں جب کہ اس کی وجہ سے نئے اور صحت مند اسپرم کی راہ بننے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
۔8 کیا مشت زنی سے احتلام کو روکا جاسکتا ہے؟
اس حوالے سے ماہرین کو ان دونوں میں کوئی تعلق نہیں مل سکا ہے ۔ بعض افراد میں مشت زنی کے باوجود بھی یہ ہوتا دیکھا گیا ہے اس وجہ سے اس حوالے سے ان دونوں باتوں میں کوئی تعلق نظر نہیں آیا۔ بہتر معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
۔9 عضو تناسل کے سکڑنے کا سبب ہوتا ہے؟
اکثر لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس کے نتیجے میں عضو تناسل کے سائز میں فرق آتا ہے اور وہ سکڑ جاتا ہے جب کہ یہ صرف لوگوں کا غلط گمان ہے اس سے عضو تناسل کے سائز میں کسی قسم کا فرق دیکھنے میں نہیں آتا ہے۔
۔10 کیا ہم شعوری طور پر احتلام کا ہونا روک سکتے ہیں؟
یہ ایک قدرتی عمل ہے اس کو مکمل طور پر روکنا ممکن نہیں ہے، البتہ اس کو کم کیا جا سکتا ہے اس کے لیۓ کچھ ایسے اقدامات کیۓ جا سکتے ہیں جو اس کو کم کر سکتا ہے۔
۔1 رات کو سونے سے کم از کم تین گھنٹہ پہلے کھانا کھالیں
۔2 سونے سے پہلے اعضاۓ تناسل کو ٹھنڈے پانی سے دھو کر سوئیں
۔3 سونے سے پہلے رفع حاجت سے فارغ ہوکر سوئیں
۔4 صبح جلدی اٹھیں
۔5 روزش باقاعدگی سے کریں
۔6 قبض سے بچیں
۔3 ڈاکٹر سےکب رجوع کرنا چاہیئے؟
اگر اپ کے ذہن میں ان سوالوں کے علاوہ مزید کوئی سوال موجود ہیں تو آپ بلا جھجھک ماہر اینڈرولوجسٹ سے بات کریں تاکہ بروقت درست مشورہ حاصل کرسکیں۔