Table of Content
اکیلا پن یا تنہائی محسوس کرنے کی صورت میں کيے جانے والے کچھ کام جو آپ کی تنہائی کو دور کرسکتے ہیں چاہے اگرآپ فیس بک انسٹاگرام پوسٹوں پر ہونے والے تبصروں کے بارے میں پڑھنے کے باوجود تنہائی محسوس کر رہے ہیں
اکیلا پن یا تنہائی محسوس کرنے کی صورت میں بہت سے ایسے کام ہیں جو آپ کی تنہائی کو دور کر سکتے ہیں تنہائی کا احساس شاید ستم ظریفی ہے
تنہائی کیا ہے؟
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں انسان ایک معاشرتی جانور ہے وہ کسی دوسرے کے ساتھ یا کسی کی مدد کے بغیر نہیں رہ سکتا انسان ہمیشہ سے ایک ساتھی کے ساتھ رہنے کا عادی ہے تنہائی انسان کو خوف میں مبتلا کر سکتی ہے جبکہ تنہائی کا احساس اسے ڈیپریشن اور دیگر ذہنی بیماریوں کا شکار کر دیتا ہے
ایک خاندان ایک کنبہ بناتا ہے جبکہ کئی خاندانوں اور کنبوں سے مل کر ایک معاشرہ بنتا ہے ہمیں ذندگی گزارںے کے لیے معاشرے میں موجود کئی لوگوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے اگر ہم بیمار ہوتے ہیں تو ہمیں ڈاکٹر کی ضرورت پڑتی ہے اسی طرح مختلف ضرویات ذندگی کے لیے ہمیں مختلف لوگوں کی مدد درکار ہوتی ہے
یہ ضروری نہیں کہ انسان جسمانی طور پر لوگوں سے گھرا ہوا ہو کیوں کہ آپ کو بھیڑ میں بھی تنہائی محسوس ہو سکتی ہے لیکن آپ کی سوچ اس بات پر اثر انداز ہوتی ہے جب آپ خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں یہ عام طور پر اس وقت ہوتا ہےجب اپنے آپ سے یا جو کچھ آپ کے پاس ہے اس سے آپ مطمئن نہیں ہوتے
یہ تمام ایسی باتیں ہیں جو آپ کو تنہائی کا شکار کرسکتی ہیں جب تک آپ یہ سوچنے کے قابل نہ ہوجائیں کہ ان تمام باتوں کا حل کیا ہے اس وقت تک آپ خود کو الگ تھلگ اکیلا محسوس کر سکتے ہیں اور آپ کو کسی کی صحبت کی ضرورت محسوس ہوسکتی ہے
جب آپ تنہائی کا سامنا کر رہے ہوں تو آپ کے لیے یہ زیادہ فائدہ مند نہیں ہے درحقیقت تنہائی کا احساس آپ کو حقیقت سے دور اور منفی خیالات کے طرف لے جاتا ہے یہ احساس خود سے نفرت اور خود تنقید کا باعث بن سکتا ہے اپنے موڈ کو تبدیل کرنے کے لیے ہمیں مثبت سوچ اور دوسرے سے بات چیت کی ضرورت پڑ سکتی ہے
معاشرتی طور پر جڑے رہنے سے انسان خود کو ذیادہ پر اعتماد اور مضبوط محسوس کرتا ہے تنہائی کا احساس انسان کو کمزور اور الجھا ہوا رکھتا ہے
تنہائی کو تسلیم کرنا
جیسا کہ بہت سی چیزیں ہیں جن کی حقیقت کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے زیادہ تر لوگ اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ وہ تنہا ہیں یا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ صرف فکر مند یا افسردہ ہیں کیونکہ تنہائی کی بہت سی وجوہات ہیں ایمی روکاچ پی ایچ ڈی کلینیکل سائیکالوجسٹ یارک یونیورسٹی میں کورس ڈائریکٹر اور تنہائی محبت اور سب کی مصنفہ کہتی ہیں
کہ بہت سے لوگوں کو یہ تسلیم کرنے میں شرم آتی ہے کہ وہ خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ اس تجربے کو سماجی اکیلا پن اوراکیلے پن سے جوڑتے ہیں لیکن اپنی تنہائی سے انکار کرنے کا مطلب ہے اس کے بارے میں کچھ کرنے کے اپنے موقع کو ختم کرنا آپ اکیلے ہی تنہائی کا شکارنہیں ہو سکتے
ہم اپنی تنہائی میں اکیلے نہیں ہیں
ہو سکتا ہے آپ اکیلے ہی اکیلا پن کا شکار نہ ہوں بلکہ دوسرے لوگ بھی اس سے نمٹ رہے ہو یہ ایک اچھا خیال ہے کہ آپ بھی کسی اور کی طرح خود کو اس صورتحال سے نکالنے کی طاقت رکھتے ہیں خود کو حقیقت پسند بنائیں
اگرچہ کچھ ایسی چیزیں موجود ہیں جو آپ کی اکیلا پن کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں لیکن وہ سب فول پروف نہیں ہیں کبھی کبھی آپ اکیلا پن کم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے لوگ آپ کے ساتھ روابط بنانا نہیں چاہتے یا پھروہ بہت مصروفیت کی وجہ سے بھی آپ کو وقت نہیں دے پاتےتب آپ خود کو اکیلا محسوس کر سکتے ہیں
اکیلے پن کے لمحات مشکل ہوسکتے ہیں لیکن بہرحال ہمیں ایسے وقت میں ثابت قدم رہنا چاہیے زندگی میں ہمیں اپنی تنہائی سے نمٹنے کے لیے مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن ہمیں ہار نہیں ماننی چاہیے
دوسروں سے دوری مت اختیار کریں
خودپسندی اور اکیلے رہنا ایسے احساسات کی وجہ سے انسان اکیلا پن کا شکار ہوسکتا ہےایک عام ردعمل یہ ہے کہ آپ اپنے آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کریں کہ آپ کو درحقیقت کسی کی ضرورت نہیں ہے اس طرح حالات بہتر ہو سکتے ہیں اور آپ خود کو سنبھال سکتے ہیں
تاہم یہ جواب آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو گا لوگوں کو لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے اور ہر ایک کو پیار محسوس کرنے کی ضرورت ہے لہذا جیسے ہی آپ اکیلا پن محسوس کرنے لگے تو کوشش کریں کہ آپ اپنی تنہائی کوکس طرح دور کرسکتے ہیں
مثبت یادیں لکھیں
مثبت یادیں لکھنا اپنی ذندگی کے خوبصورت گزرے ہو ئے لحموں کے بارے میں روزانہ کچھ وقت یا صرف 15 منٹ فی دن ان خاص لمحات کو لکھنے کے لیے وقف کرنا جو آپ نے دوستوں اور خاندان کے ساتھ شیئر کیے ہیں منفی جذبات پر قابو پانے کے لیے کافی ہو سکتے ہیں یہ عمل آپ کو یاد دلائے گا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں اور یادیں آپ کے مزاج کو بہتر کرنے میں مدد کریں گی
جانور پالنا
اپنے اکیلا پن دور کرنے کے لیے جانور پالنا ایک اچھا مشغلہ ہے یہ بہت ساری وجوہات کی بناء پر جانور پالنا ہمارے لیے بہت اچھا ہے لیکن جب تنہائی کی بات آتی ہے تو جانوروں کے ساتھ بات چیت کرنے سے دماغ میں ڈوپامائن خارج کرنے کی طاقت ہوتی ہے
جو کہ ایک بڑی بات ہے کیونکہ خوشی کسی انعام سے کم نہیں ہے اس سے بڑھ کر اپنے پالتو جانور کو چہل قدمی کرانا یا اپنے پالتوجانور کو ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے لے جانا دوسرے پالتو جانوروں کے مالکان کے ساتھ بات چیت کرنے سے شاید آپکو ایک نیا دوست بنانے کا موقع مل جائے
یوگا کلاسزمیں حصہ لینا
اکیلا پن دور کرنے کے لیے یوگا کلاسز میں حصہ لیا جاسکتا ہے کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے سے آپ اپنے آپ کومصروف رکھ سکتے ہیں ورزش اور دیگر جسمانی سرگرمیاں آپ کی صحت کے لیے بھی مفید ہیں اسطرح ہمیں دوسرے لوگوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے اور یہ ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے
کتابیں پڑھنا
کتابیں اکیلا پن کی بہترین ساتھی ہیں یہ نہ صرف تنہائی دور کرتی ہیں بلکہ ہماری معلومات میں اضافہ بھی کرتی ہیں گھر بیٹھے ان کتابوں کے ذریعے ہم دنیا کہ بارے میں مفید معلومات حاصل کرتے ہیں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |