السی کے بیج ایک نباتاتی خوراک ہے جو صحتمند چکنائی، اینٹی آکسیڈنٹس، اور فائبر فراہم کرتے ہیں۔ بعض لوگ اسے’فنکشنل فوڈ’ بھی کہتے ہیں، یعنی انہیں صحت کو بڑھانے کے لئے بھی کھایا جا سکتا ہے۔
یہاں السی کے بیج یا فلیکس سیڈ کے 8 صحت سے متعلق فوائد ہیں جو سائنس سے ثابت ہیں۔
غذائی اجزاء سے بھرپور
السی کے بیج دنیا کی قدیم ترین فصلوں میں سے ایک ہے۔ اسکی دو قسمیں ہیں، براؤن اور سنہری، غذائیت میں دونوں ایک جیسے ہیں۔ یہ وٹامنز اور معدنیات کے ساتھ بڑی مقدار میں پروٹین، فائبر اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ فراہم کرتے ہیں۔ السی میں تھامین، جو ایک بی وٹامن ہے اور خلیوں کے کام کے ساتھ توانائی کے میٹابولزم میں مدد کرتا ہے، سے بھرپور ہے۔ تانبا، جو دماغ کی نشوونما، مدافعتی صحت اور آئرن میٹابولزم میں مدد کرتا ہے کا بھی ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور
السی کے بیج الفا لینولینک ایسڈ (اے ایل اے ) جو اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی ایک قسم ہے اور دل کی صحت کیلئے بہت اہم ہے، کا بڑا ذریعہ ہے۔ اے ایل اے پودوں سے حاصل والی خوراک میں پایا جاتا ہے اور دو ضروری فیٹی ایسڈز میں سے ایک ہے جنہیں خوراک سے حاصل کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ ہمارا جسم اسے نہیں بناتا۔
جانوروں پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ السی کے بیج میں اے ایل اے سوزش کو کم اور کولیسٹرول کو دل کی خون کی نالیوں میں جمع ہونے سے روکتا ہے۔ مطالعات کے مطابق اے ایل اے، فالج کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔ مزید 34 مطالعات کے مطابق اے ایل اے کی زیادہ مقدار دل کی بیماری سے مرنے کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔
کینسر سے حفاظت
السی کے بیج میں ‘لگنان’ نامی پودوں میں پایا جانیوالا مرکب ہوتا ہے جس میں کینسر سے لڑنے کی خصوصیت موجود ہے۔ السی کے بیجوں میں دوسرے پودوں کی نسبت 75-800 گنا زیادہ لگنان پایا جاتا ہے۔ کچھ مطالعات کے مطابق ان بیجوں کے استعمال سے خواتین میں چھاتی کے کینسر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے خصوصا مینوپاز کے بعد۔ جانوروں اور ٹیسٹ ٹیوب کے مطالعے میں فلیکس سیڈ کو کولوریکٹل، جلد، خون اور پھیپھڑوں کے کینسر سے بچانے کیلئے بھی مفید ہے۔ تاہم، انسانوں میں اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
کینسر کے حوالے سے معلومات کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
فائبر سے بھرپور
صرف 1 کھانے کا چمچ (7 گرام) پسے السی کے بیجوں میں 2 گرام فائبر ہوتا ہے جو مردوں کیلئے روزانہ تجویز کردہ خوراک کا 5 فیصد اور خواتین کیلئے 8 فیصد ہے۔ السی کے بیجوں میں حل پذیر اور ناقابل حل دونوں فائبر، جو آنتوں میں موجود بیکٹیریا کے ذریعے آنتوں کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں، پایا جاتا ہے۔
حل پذیر فائبر آنتوں میں پانی کو جذب اور ہاضمے کو سست کرتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح کو منظم اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ غیر حل پذیر فائبر آنتوں کی حرکت بڑھا کر پاخانہ میں اضافہ اور قبض کو روکتا ہے۔
بڑی آنت کے مسائل کے حوالے سے کسی قسم کی رہنمائی کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں
فلیکس سیڈ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہیں۔ پیریفیرل آرٹری کی بیماری والے افراد پر تحقیق کے مطابق 30 دن تک روز 4 چمچ پسے السی کے بیج کھانے سے انکے خراب کولیسٹرول کی سطح میں 15 فیصد کمی آئی۔ ہائی بلڈ پریشر والے 112 افراد میں 12 ہفتوں کے مطالعے سے ثابت ہوا کہ روز 4 کھانے کے چمچ السی کے بیج کھانے سے انکے بی ایم آئی، ٹوٹل کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں کمی آئی۔
دل کے مسائل کے متعلق ماہر امراض قلب سے مشورے کیلئے ابھی اس لنک پر کلک کریں۔
یہ اثرات ان میں موجود فائبر کی وجہ سے ہو سکتے ہیں، جو آپ کے جسم سے خارج ہونے سے پہلے پِتےکی نمکیات سے جڑ جاتے ہیں۔ پِتے کی ان نمکیات کو بھرنے کے لیے، خون سے کولیسٹرول جگر میں کھینچا جاتا ہے، یوں کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں
فلیکس سیڈ بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے۔ 12 ہفتوں کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ روز 4 چمچ السی کے بیج کھانے سے بلڈ ہائی پریشر کم ہوتا ہے۔
بلڈ پریشر کے ماہر معالجین سے مشورے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
خون میں شکر کی سطح مستحکم کرتےہیں
یہ بیج بلڈ شوگر کی سطح کنٹرول کر سکتا ہے۔ 25 مطالعات کے جائزے کے مطابق، فلیکس سیڈ بلڈ شوگر کو کم کر سکتا ہے اور انسولین کے خلاف مزاحمت (جس میں خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے) کو روکتا ہے۔
ذیابیطس کے ماہر معالج سے مشورے کیلئے ابھی اس لنک پر کلک کریں۔
اس طرح، اگر آپ کو ٹائپ 2 ذیابیطس ہے تو فلیکسیڈ خاص طور پر مددگار ثابت ہوسکتی ہے یہ یاد رکھیں کہ بلڈ شوگر کیلئے السی کے بیشتر فوائد اسکے تیل کی بجائے ثابت بیجوں میں ہوتے ہیں۔ کیونکہ تیل میں فائبر کی کمی ہوتی ہے۔
وزن مینیج کرنے میں مدد کر سکتے ہیں 
کئی مطالعات سے معلوم ہوا کہ السی کے بیج وزن مینیج کرنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔ ایک پرانے مطالعے سے پتا چلا ہے کہ 2.5 گرام حل پذیر فائبر پر مشتمل فلیکس فائبر گولیاں پانی کے ساتھ کھانے سے بھوک کے احساس کو کم کرتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حل پذیر فائبر ہاضمے کو سست کر دیتے ہیں اور پیٹ بھرنے کے احساس کو بڑھاتے ہیں۔ لہذا اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو یہ بیج آپ کے لئے خاص طور پر مفید ہو سکتے ہیں۔
مرہم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |