انجائنا دراصل سینے میں جکڑن، نچوڑ، دباؤ، یا درد ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب دل کے پٹھوں کے کسی حصے کو معمول سے کم خون آکسیجن ملتی ہے۔یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک علامت ہے۔ یہ عام طور پر اسکیمیا کی وجہ سے ہوتا ہے، جب کورونری کی ایک یا زیادہ شریانیں تنگ یا بند ہو جاتی ہیں۔ یہ اکثر کورونری ہارٹ ڈیزز (سی-ایچ-ڈی) کی علامت ہوتی ہے۔
انجائنا بذات خودجان لیوا نہیں ہے، لیکن یہ دل کے دورے کی علامات سے مشابہت رکھتا ہے، اور یہ دل کی بیماری کی علامت ہے۔ اگر درد ، دور نہیں ہوتا ہے، یا آرام یا ادویات سے افاقہ نہیں ہوتاتو طبی معائنہ کروائیں کریں ۔
انجائنا کی علامات کیا ہیں؟
ا اہم علامات درد اور سینے میں تکلیف ہیں۔ درد کی قسم مختلف ہوتی ہے اور اسے دباؤ، نچوڑ، جلن، یا تنگی کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔ دیگر علامات میں متلی، تھکاوٹ، سانس لینے میں رکاوٹ، پسینہ آنا اور چکر آنا شامل ہو سکتے ہیں۔
خواتین، خاص طور پر نوجوان خواتین کو گردن، جبڑے، پیٹ، یا کمر میں درد یا تکلیف محسوس ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ عمر رسیدہ افراد اور ذیابیطس والے لوگوں میں سانس کی تکلیف زیادہ عام ہے۔ اس مرض کی کلاسک علامات عام طور پر کم عمر اور درمیانی عمر کے مردوں میں ہوتی ہیں۔
مندرجہ ذیل کو امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی مرتب کردہ ہر قسم کے انجائنا کے لیے علامات کی فہرست سے اخذ کیا گیا ہے۔
اگر آپکو یاآپکے عزیزکوانجائنا کی شکایت ہے تو اس کے لیےوزٹ کریں marham.pk .
یا کسی بھی ڈاکٹر سے رابطے کے لئے ابھی ملایئں03111222398
مستحکم انجائنا(اسٹیبل انجائنا) کی علامات
مستحکم انجائنااس وقت ہوتا ہے جب عام طور پر جسمانی مشقت کے دوران دل کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے، اس دوران درد کی کیفیت بھی ایک جیسی ہوتی ہے۔
اسٹیبل اانجائنا کا درد عام طور پر تھوڑی دیر رہتا ہے (5 منٹ یا اس سے کم) اور جسمانی طور پر آرام کرنے سے یا دوا کھانے سےافاقہ ہوتا ہے۔ یہ درد گیس یا بدہضمی کی طرح یا سینے میں درد کی طرح محسوس ہو سکتا ہے جو بازوؤں، کمر یا دیگر حصوں میں پھیلتا ہے۔
غیر مستحکم (ان اسٹیبل)انجائنا کی علامات
اکثر جب آپ آرام کر رہے ہوں، سو رہے ہوں، یا تھوڑی جسمانی مشقت کریں تو انجائنا کا درد اٹھتا ہے ۔ یہ اسقدر اچانک ہوتا ہے کہ آپکو حیران کردے۔ اسٹیبل یا مستحکم انجائنا کے مقابلے میں یہ دیر پا ہوتا ہے۔ غیر مستحکم یا ان اسٹیبل انجائنا کی ایک تکلیف دہ علامت اس دوران جسمانی آرام اور دواؤں کا بےاثر ہونا ہے ۔یہ درد وقت گزرنےکے ساتھ بدتر ہو سکتا ہےاور دل کے دورے کا موجب بن سکتا ہے۔
متغیرانجائنا (پرنزمیٹل) کی علامات
ویرینٹ یا متغیرانجائنا عام طور پر آرام کے دوران رات یا صبح کے اوقات میں ہوتا ہے۔عام طور پریہ درد شدید ہوتے ہیں تاہم اس دوران دوا لے کر آرام کیا جا سکتا ہے۔
مائکرو ویسکولر انجائنا کے درد کی علامات
مائیکرو ویسکولر انجائنا میں درد یا تکلیف انجائنا کے درد کی دوسری اقسام سے زیادہ شدید اور دیرپا ہو سکتا ہے۔اس دوران سانس کی قلت، بے خوابی، تھکاوٹ، اور توانائی کی کمی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ یہ بیماری روز مرہ کے معمولات کے دوران حملہ آور ہوتی ہے یا ایسے اوقات میں جب کوئی شدید ذہنی دباؤ کے زیراثر ہو۔
انجائنا کچھ لوگوں میں مایوکارڈیل انفکشن (دل کا دورہ) کی طرف پہلا قدم ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو سینے میں درد ہے اور آپ کووجہ معلوم نہیں ہے ،تو اپنے متعلقہ ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کریں یا معالج سے رجوع کریں۔
خواتین میں علامات
کسی میں بھی، انجائنا سی-ایچ-ڈی (کورونری ہارٹ ڈیز) یا ایم-وی-ڈی ( مائکرو ویسکولر ڈیکمپریشن )سے پیدا ہو سکتا ہے۔ایم-وی-ڈی مردوں کے مقابلےمیں خواتین کو زیادہ متاثر کرتا ہے، امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن(اے-ایچ-اے)کے محققین کے مطابق اس کے نتیجے میں، خواتین کو انجائنا کے ساتھ کئی دیگر علامات کا سامنابھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ متاثرہ خاتون کو سینے میں تیز درد کے علاوہ متلی اور قے، پیٹ کا درد،تھکاوٹ، سانس میں کمی جیسی دشواریوں کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔
علاج
علاج کا مقصد درد کو کم کرنا، علامات کو روکنا، اور دل کے دورے کے خطرے کو روکنا یا کم کرنا ہے۔ ایک ڈاکٹر دواؤں، طرز زندگی میں تبدیلی اور جراحی(آپریشن) کا طریقہ کار تجویز کر سکتا ہے۔ اس بیماری کے علاج میںزندگی گزارنے کے رویوں میں تبدیلی، ورزش، ادویات اور سرجری شامل ہو سکتی ہے۔
اگر اس کی وجہ آرٹیریوسکلیروٹک ہو، تو شریانوں کے تنگ ہونے اور پلاک کے بننے کو کم سے کم کرنے کے لیے ادویات استعمال کی جا سکتی ہیں۔ دل کی آکسیجن کی ضروریات کو کم کرنے اور دل کے پٹھوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لیے ادویات کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
پلیٹلیٹس کو جمنے سے روکنے اور ہارٹ اٹیک کے تدارک کے لئے پلیٹلیٹس کی چپچپاہٹ کم کرنا ضروری ہے جسکے لئے اسپرین تجویز کی جا سکتی ہے ۔کورونری شریانوں کو پھیلانے اور دل کے پٹھوں میں خون کے بہاؤ کو بڑھانے کے لیے تاخیر سے اثر کرنے والی نائٹروگلسرین دوائیں (امڈور، نائٹرو پیسٹ) تجویز کی جا سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، نائٹروگلسرین کو انجائنا کے دورے کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں اسے زبان کے نیچے گولی یاا سپرے کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔
ااس مرض کا بہترین علاج روک تھام ہے، خاص طور پر اگر اس کی وجہ آرٹیریوسکلیروٹک ہو۔ بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیابیطس پر زندگی بھر کا کنٹرول نہ صرف دل بلکہ دماغ اور پیریفرل شریانوں میں بھی شریانوں کے اندر پلاک کو بننے سے روکنے میں مدد کرے گا۔ تمباکو نوشی ترک کرنا لازمی ہے۔
طرز زندگی میں تبدیلیاں
درج ذیل حکمت عملی مدد کر سکتی ہے:
تمباکو نوشی کو روکنا، وزن کاخیال رکھنا، باقاعدگی سے کولیسٹرول کی سطح کی جانچ پڑتال، جب ضروری ہو آرام کرنا، باقاعدگی سے ورزش کرنا،تناؤ کو سنبھالنے یا اس سے بچنے کا طریقہ سیکھنا، ایسی غذا جو پھلوں، سبزیوں، اناج، کم چکنائی والی یا بغیر چکنائی والی دودھ کی مصنوعات، اور پروٹین کے ذرائع سے بھرپور ہو۔
ادویات
انجائنا کے لیے ڈاکٹر اکثر نائٹریٹ تجویز کرتے ہیں، جیسے نائٹروگلسرین۔ نائٹریٹ خون کی نالیوں کوچوڑا اور پر سکون کرکے دردکی شدت کو روکتے یا کم کرتے ہیں۔
دیگر ادویات میں شامل ہیں:
بیٹا بلاکرز ،کیلشیم چینل بلاکرز،، اینٹی پلیٹلیٹ ادویات، ا سٹیٹنز، جو کولیسٹرول کو کم کرنے والی ادویات ہیں ۔
ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والی دوائیں مؤثر ہو سکتی ہیں۔ ان کا مقصد بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنا، دل کی دھڑکن کو سست کرنا، خون کی شریانوں کو پر سکون رکھنا ، دل پر دباؤ کو کم کرنا، اور خون کے جمنے کو بننے سے روکنا ہے۔
کیا کوئی قدرتی اینٹی کوگیولینٹس ہیں؟
سرجری کے علاوہ متبادل
اگر دوائیں مدد نہیں کرتی ہیں تو، متبادل علاج میں شامل ہیں:
بہتر بیرونی کاؤنٹرپلسیشن تھراپی: اس میں دل میں آکسیجن کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے بلڈ پریشر کف جیسا آلہ پہنا جاتا ہے۔
ریڑھ کی ہڈی کے محرک: یہ آلےدرد کے احساس کو روکتے ہیں تاہم دل کی صحت کو براہ راست بہتر نہیں کرتے۔
ٹرانسمیوکارڈیل لیزر تھراپی: یہ خون کی نئی شریانوں کی نشوونما کو بڑھاتا کرتا ہے یا بصورت دیگر دل میں خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے۔
جراحی کے طریقہ کار
ادویات کے علاوہ بعض حالات میں، دل کے امراض کا ماہر ، ممکنہ طور پر سٹنٹ لگانے کے ساتھ انجیو پلاسٹی تجویز کر سکتا ہے ۔متبادل طور پر، ماہر امراض قلب کورونری آرٹری بائی پاس گرافٹنگ تجویز کر سکتا ہے، جس میں ایک سرجن دل کی تنگ شریانوں کو بائی پاس کرنے کے لیے جسم کے کسی دوسرے حصے سے صحت مند شریان یا رگ کا استعمال(پیوند کاری) کرتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|