کیلے کے علاوہ ہم اس کے چھلکوں سے بھی بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ بہت سےفروٹس ایسے ہیں ہم جن کے چھلکوں سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جیسے کینو وغیرہ۔ سبزیاں اور پھل اگر ہم کھاتے ہیں تو ہم ان سے وٹامنز اور معدینات حاصل کرتے ہیں جو ہماری صحت اور ہمارے مدافعتی نظام کے لئے مفید ہوتے ہیں۔ کیلا ایک ایسا پھل ہے جیسے ہر عمر کےافراد باآسانی کھاسکتے ہیں۔ بچے ہوں یا بوڑھے یہ دونوں کی صحت کے لیے مددگار ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ بہت سی خواتین کیلے کے چھلکوں سے بھی فائدہ اٹھاتی ہیں اور ان کا استعمال کرکے اپنی جلد کو چمکاتی ہیں۔ اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ہم ان سے کونسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں تو یہ جاننے کے لئے اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں۔
۔ 1 کیلے کے چھلکوں کے جلد کے لئے فوائد
ہم کیلے کے چھلکوں کا استعمال کیسے جلد پر کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 جھریوں کے لئے
عمر بڑھنے کےساتھ ساتھ چہرے پرجھریوں کا مسئلہ ہر ایک کو ہوتا ہے، کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد میں کولیجن کی مقدار کم ہوتی جاتی ہے جس کی وجہ سے جلد پر ڈھیلہ پن آجاتا ہے۔ اس کی مقدار کم ہوجانے پر چہرے پر لائنز رونما ہوتی ہیں اس لئے کیلے کا ماسک جلد میں کولیجن کی مقدار بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ اسکے علاوہ جھریوں کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
لگانے کا طریقہ
اس کے لئے آپ کیلے کا چھلکا لیں۔ اسے اپنی جلد پر رگڑیں اور 30 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں اور اس کے بعد آپ منہ دھو کر کوئی موئسچرائزر ضرور لگا لیں۔
۔ 2 چمکدار جلد کے لئے
کیلے اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جو جسم میں فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کسی قسم کے انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم کیلے کے ماسک کی مدد سے چمکتی ہوئی جلد حاصل کرسکتے ہیں۔ کیلے میں وٹامن سی، وٹامن ای اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم, زنک, آئرن اور میگنیشیم بھی موجود ہوتا ہے۔
لگانے کا طریقہ
یہ تمام وٹامنز ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ آپ اس کے چھلکے کو 5 سے 10 منٹ اپنی جلد پر رگڑیں اور اس کے بعد منہ دھو لیں آپ یہ طریقہ دن میں دو بار بھی دہرا سکتے ہیں۔ اس کے بعد موئسچرائزر لگانا نہ بھولیں۔
۔ 3 دانتوں کے لئے
بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے دانتوں کا پیلا پن ختم نہیں ہوتا ہے۔ دانتوں پر یہ پیلا پن زیادہ کافی یا چائے کے استعمال کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔اگر آپ ان سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو کیلے کے چھلکوں کو اپنے دانتوں پر رگڑیں کیونکہ یہ پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہمارے دانتوں سے ان نشانات کو ختم کرسکتے ہیں۔
۔ 4 سر درد یا مائگرین کا علاج
۔ 1 جو افراد سر درد سے پریشان ہیں ان کے لئے اب آسان حل موجود ہے وہ ادویات کے بغیر اس درد سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
۔ 2 اس میں پوٹاشیم موجود ہونے کی وجہ سے یہ ہماری درد میں مدد کرتا ہے۔
۔ 3 اگر آپ مائگرین کا شکار ہیں تو کیلے کے چھلکے کو 30 منٹ کے لئے فریج میں رکھیں۔
۔ 4 اس کے بعد اپنے ماتھے پر اور اپنی گردن پر اس کا چھلکا رکھیں۔ یہ تب تک رکھیں جب تک چھلکا گرم نہ ہوجائے۔
۔ 5 آنکھوں کے نیچےسوجن
۔ 1 وہ افراد جن کی جلد حساس ہے وہ بھی اس کے چھلکوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بہت سے افراد کی آنکھوں کے نیچے سوجن ہوجاتی ہے۔ کیلے کا چھلکا اس میں بہت کارآمد ہوتا ہے۔
۔ 2 کیلے کے چھلکے کے مساج سے خون کی گردش بہتر ہوجاتی ہے۔
۔ 3 ہماری آنکھوں کے نیچے جلد بہت حساس ہوتی ہے۔ کیلا ہماری جلد کو تازگی بخشتا ہے۔
۔ 4 ۔اس کے علاوہ یہ ہمیں سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بھی بچاتا ہے۔
ہم کیلے کے چھلکے کو پھینکے کی بجائے اس سے بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ کیلا صرف کھانے سے ہی نہیں بلکہ اس کے چھلکے کے بھی حسین جلد کے لیے بے شمار فائدے موجود ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|