انگور بہت خوبصورت پھل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کے صحت کے بہت سے فوائد بھی موجود ہیں جو ہماری صحت میں مزید بہتری لاسکتے ہیں۔ اگر ہم فاسٹ فوڈ کے بجائے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں تو ہم معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور غذا لیتے ہیں۔ ایسی متوازن غذا ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہوتی ہے۔ ہمیں اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے وٹامنز سے بھرپور پھلوں کا استعمال کرنا چاہیئے۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ انگور کیسے ہماری صحت کے لئے مفید ہے تو اس کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
Table of Content
انگور کھانے کے فوائد
ہم انگور کی مدد سے کیسے اپنی صحت میں بہتری لاتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
اینٹی آکسیڈنٹس
یہ پودوں میں پائے جانے والے ایسے مرکبات ہیں۔ جو ہمارے خلیوں کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان سے ہمیں بچاتے ہیں۔ فری ریڈیکلز ایسے مالیکیول ہیں جو ہمیں نقصان دیتے ہیں اور آکیسڈیٹو تناؤ کا باعث بنتے ہیں۔ یہ ہی آکسیڈیٹو تناؤ شدید بیماریوں کا باعث بنتا ہے، جیسے ذیا بیطس، بلڈپریشر اور دل کی بیماری وغیرہ۔
انگور میں ایسےاینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو ہمیں نقصان سے بچاتے ہیں۔اس کے علاوہ ان میں وٹامن کے، بیٹاکیروٹین اور وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے۔
کینسر کی روک تھام
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انگور کینسر کی روک تھام کے لئے بھی مفید ہے۔اس میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو ہمیں کینسر کی نشوونما کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے فوائد میں یہ دیکھا گیا ہے کہ یہ سوزش کو کم کرنے اور اینٹی آکیسڈنٹس کے طور پر کام کرکے کینسر کے پھیلاؤ کو روکتے ہیں۔
انگور کے عرق کے ٹیسٹ ٹیوب میں مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ انسانی کولون کینسر کے خلیوں کی نشوونما اور پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ مزید برآں ایک ریسرچ کے مطابق، دو ہفتوں تک روزانہ 1 پاؤنڈ 450 گرام انگور کھانے سے بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
کولیسٹرول میں کمی
ہم انگور کی مدد سے اپنے جسم سے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرسکتے ہیں، کیونکہ کولیسٹرول کی اضافی سطح دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ اس وجہ سے اس کے استعمال کی وجہ سے ہم دل کی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں اور بلڈ پریشر کو بھی کم کرسکتے ہیں۔
اچھی یاداشت
بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی یادداشت بہت کمزور ہوتی ہے۔ ہم انگور کی مدد سے یاداشت کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ ہمارے دماغی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ صحت مند نوجوانوں میں مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد 8،8 اونس 230 ملی گرام انگور کا جوس پیتے ہیں، ان میں 20 منٹ بعد موڈ میں بہتری آتی ہے۔ ہم ان کی مدد سے اپنا موڈ اور مزاج بھی بہتر بناسکتے ہیں۔
ہڈیوں کی صحت
ہمارے لئے ہڈیوں کی مضبوطی بہت ضروری ہے۔ ہم انگوروں سے وٹامن کے، کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور فاسفورس حاصل کرسکتے ہیں۔ جو ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ ان میں ہڈیوں کی صحت کے لئے بہت سے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔ اس لئے اپنی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لئے ہمیں اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔
انفیکشن سے بچاؤ
آج کل اتنی وائرل بیماریاں موجود ہیں کہ ہمیں ان سے حفاظت کے لئے روک تھام کرنی چاہیئے۔ان غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے، جو ہمارے لئے مفید ہوں اور ہمیں صحت مند فوائد فراہم کریں۔ یہ وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
آنکھوں کی صحت
یہ ہماری آنکھوں کی صحت کے لئے بہت اچھے ہوتے ہیں۔انگور میں کئی ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جیسےلوٹین، زیکستھین یہ آنکھوں کی عام بیماریوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ یہ گلوکوما اور موتیا جیسی بیماری کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ہم انگور کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔یہ سوزش سے بھی بچاتے ہیں۔
ہم پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کی مدد سے اپنی صحت میں بہتری لاسکتے ہیں۔کیونکہ متوزان غذا صحت کی ضمانت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو اس کے لئے ڈاکٹر کی رائے ضروری ہوتی ہے۔