کریلے کو سبزیوں کا بادشاہ کہتے ہیں۔ یہ غذائیت کے اعتبار سے بہت فوائد کی حامل سبزی ہے۔ سبزیاں اور پھل وٹامنز اور منزلز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ ہماری صحت پر مثبت اثرات ڈالتے ہیں۔ کریلے صحت مند سبزیوں میں سے ایک ہے۔ ہم اس کا استعمال مختلف صورتوں میں کرسکتے ہیں۔
گرمیوں کے موسم میں کریلوں کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے کیونکہ یہ گرمیوں کے موسم میں پائی جانے والی عام سبزی ہے۔ ہم اس کا استعمال جوس کی صورت میں ،اچار میں اور سالن کی صورت میں کرسکتے ہیں۔ یہ ذائقے میں کڑوے ہوتے ہیں اس لئے ان کو ذیابیطس کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔
کریلے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں معدنیات اور منرلز کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کریلے کے ہماری صحت پر کونسے فوائد ہوتے ہیں یہ جاننے کے لئے آپ اس بلاگ پر رہیں اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مرہم کی سائٹ پہ غذائی ماہرین سے رابطہ کرسکتے ہیں یا 03111222289 پہ کال کے ذریعے کنسلٹیشن بھی بک کرسکتے ہیں۔
۔1 کریلے کے ہماری صحت پر فوائد
ہم کریلوں کا استعمال کرکے اپنی صحت پر بہت اچھے مثبت اثرات حاصل کرسکتے ہیں یہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔1 کریلے کے فوائد ذیابیطس کے لئے
یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں ہمارے جسم میں انسولین کی مقدار کی کمی ہوجاتی ہے اور اس مقدار کو جسم میں پورا کرنے کے لئے بیرونی ذرائع سے انسولین جسم میں داخل کی جاتی ہے۔ لیکن کچھ غذائیں بھی ایسی ہوتی ہیں جو ہمارے جسم میں گلوکوز کے لیول کو کنٹرول کرتی ہیں۔
کریلے میں ایک مرکب ہوتا ہے جو انسولین کی طرح کام کرتا ہے اس لیے ہم اس کی مدد سے اپنے خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرتے ہیں۔ اگر آپ کریلا کا استعمال کرتے ہیں تو اس کی مدد سے آپ دوائیوں کی مقدار کو کم کرسکتے ہیں۔
۔2 کریلے کے فوائد جلد اور بالوں کے لئے
آپ سب جانتے ہیں خوبصورت اور گھنے بال آپ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ دلکش اور حسین جلد کا بھی اس میں بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ کریلے میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن اے اور ای بہت اچھی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ وٹامنز ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں اور بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ کی جلد پر دانے اور کیل مہاسے ہیں تو ان کے داغوں کو بھی ختم کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ جلد کے مختلف انفیکشن جیسے چنبل اور خارش میں بھی مفید ہوتے ہیں۔ اس کا جوس بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ ہمارے بالوں سے خشکی کو بھی ختم کرتا ہے۔
۔3 کریلے کے فوائد جگر کے لئے
ہماری اچھی صحت اور تندرست رہنے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارا جگر صحت مند ہو۔ کریلے ہمارے جگر کے لئے مفید ہوتا ہے۔ یہ جسم کو زہریلے مواد سے پاک کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کریلے آنتوں کی صحت میں بھی بہتری لاتے ہیں اور ا س کا استعمال ہمیں بہت سے انفیکشنز سے دور رکھ سکتا ہے۔
۔4 کریلے کے فوائد ہاضمے کے لیے
اگر آپ پیٹ اور معدے کے مسائل سے پریشان ہیں تو آپ کو ان غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جو آپ کی صحت میں بہتری لائیں۔ اس کے علاوہ ایک بار اچھے ڈاکٹر سے بھی مشورہ ضروری ہے۔ کریلا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور ہماری آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ قبض کو دور کرتا ہے اور معدے کے مسائل کو حل کرتا ہے۔ اس لئے اس کا استعمال آپ کو فائدہ دیتا ہے۔
۔5 کریلے کے فوائد دل کی صحت کے لیے
ہمیں زندہ رہنے اور اچھی صحت کے لئے دل کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ دل کی صحت میں رکاوٹ ڈالنے والا خراب کولیسٹرول ہے۔ کریلے ایل ڈی ایل یعنی خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اس کے علاوہ دل کے دورے کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔ اس میں موجود فائبر شریانوں کی صحت کے لئے مفید ہے۔
۔6 کریلے کے فوائد کینسر کے لیے
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ کریلا ہمارے جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور کسی قسم کی الرجی اور انفیکشن کو بھی ختم کرتا ہے۔ لیکن اس کا سب سے زیادہ فائدہ یہ ہے کہ یہ کینسر سے لڑتا ہے۔ یہ کینسر کے خلیوں کے خلاف کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ٹیومر کی تشکیل کو روکتا ہے۔ ہم کریلے کے باقاعدہ استعمال کی وجہ سے چھاتی کے کینسر، بڑی آنت کے کینسر اور اس کے علاوہ پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو دور کرسکتے ہیں۔
۔7 کریلے کے فوائد وزن کی کمی کے لیے
کریلا وزن کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ اس میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔ کریلا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ایڈیپوز خلیوں کی تشکیل اور نشوونما کو روکتا ہے۔ یہ جسم میں چربی کے ذخیرہ کو روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کریلے ہمارے میٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں۔
اس کی وجہ سے جسم کی چربی کم ہوتی ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس جس سے ٹاکسن کو پاک کرتے ہیں۔ اگر آپ کسی قسم کی الرجی یا انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں توڈاکٹر سے فوری اپائنمنٹ حاصل کریں۔