لیچی آجکل ہمیں بازاروں میں عام نظر آرہی ہے۔ یہ پھل خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار اور فائدہ بخش بھی ہے۔ جہاں گرمی کا زور ہے وہاں خدا نے ہمیں وہ پھل بھی فراہم کئے ہیں جن سے ہم فائدہ اٹھا کر اپنی صحت برقرار رکھ سکتے ہیں۔ لیچی وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔ جو ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔
لیچی اندر سے سفید رنگ کی ہوتی ہے اور اس کا گودا بہت ہی نرم ہوتا ہے۔ یہ گرمیوں کے موسم میں بہت کم وقت کے لئے دستیاب ہوتی ہے۔ اس لئے ضروری ہیں کہ یہ جب مارکیٹ میں موجود ہو ہم اس سے فائدہ اٹھا لیں۔ اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ لیچی کیسے وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے تو اس بلاگ کو ضرور پڑھیں۔
صحت کے متعلق کچھ بھی پوچھنے کے لئے مرہم ڈاٹ پی کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔
لیچی کے صحت سے متعلق فوائد
ہم لیچی سے کونسے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
قوت مدافعت بڑھائے
انسان کے جسم میں قوت مدافعت کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر ہم کسی بھی بیماری کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ آجکل بہت سی وائرل بیماریاں موجود ہیں جن سے مقابلہ کرنے کے لئے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔ ہم پھلوں اور سبزیوں سے وٹامنز اور منزلز حاصل کرکے اپنی طاقت کو بڑھا سکتے ہیں۔
لیچی میں موجود وٹامن سی ہمیں قوت مدافعت فراہم کرتا ہے۔ یہ سفید خلیوں کی سرگرمیوں کو ایکٹو کرتا ہے اور ہمیں بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ اس لئے وہ افراد جن میں وٹامن سی کی کمی ہے وہ اس کو اپنی خوراک میں لازمی شامل کریں۔
خون کا بہاؤ بہتر کرتی
ہم خون کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ہی ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہوسکتے ہیں اور لیچی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔ خون کے اچھے اور متوازن بہاؤ کے لئے ضروری ہے کہ ہم لیچی کا استعمال ضرور کریں۔ اس میں آئرن موجود ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں خون کے بہاؤ کو بہتر کرتا ہے۔ یہ سرخ خلیات کی تشکیل کے لئے ضروری ہوتا ہے۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی
ہم ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔کیونکہ یہ ہمارے جسم کے کسی بھی حصے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان غذاؤں کا استعمال کریں جو بلڈ پریشر کو منظم کرئے۔ ان غذاؤں میں لیچی بھی شامل ہے۔ ہم اس کی مدد سے اپنا بلڈ پریشر کم کرسکتے ہیں۔
لیچی میں پوٹاشیم کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے اور اس میں سوڈیم کم مقدار میں پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو کم رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ شریانوں کی سوزش بھی کم ہوتی ہے۔
وزن کم کرتی ہے
موٹاپا بہت سی بیماریوں کی جڑ ہوتا ہے ہم اس کی وجہ سے بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنا صحت مند وزن برقرار رکھنا چاہیے تاکہ ہم تمام بیماریوں سے بچ سکیں اور صحت مند اور خوشگوار زندگی گزار سکیں۔ اس میں غذائی ریشہ اور پانی اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ جو وزن کم کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ اس میں فیٹ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اس میں کیلوری بہت کم ہوتی ہے۔ اس لئے وہ لوگ جو وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں وہ اس کا استعمال لازمی کریں تاکہ اپنا موٹاپا کم کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔ وزن میں کمی لانے والے اہم مشروبات یہ ہیں۔
ہڈیاں مضبوط بنائے
ہمارے جسم میں مضبوط ہڈیوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ نازک ہڈیاں بہت جلد ٹوٹنے کا سبب بنتی ہیں۔ ہم مضبوط ہڈیوں کے لئے کیلشیم کا استعمال کرتے ہیں۔ اس میں آئرن، فاسفورس اور میگنیشیم اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ یہ تمام وٹامنز ہڈیوں میں کیلشیم کو جذب کرنے میں مدد کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے ہماری ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
نظام انہضام کے لئے مفید
اس میں موجود غذائی ریشہ ہاضمے کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے نظام انہظام کی صحت بہتر ہوتی ہے۔اس میں موجود غذائی ریشہ قبض کے مسائل سے بھی بچاتا ہے اس کے علاوہ یہ پیٹ کی دیگر پریشانیوں کو بھی کم کرتی ہے۔
اس میں چینی کی مقدار کافی ہوتی ہے اس لئے اس کے استعمال سے پہلے ذیابیطس کے مریضوں کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے کیونکہ ڈاکٹر آپ کا بتا سکتا ہے کہ کونسا پھل آپ کے لئے اچھا ہے۔