خشخاش کے فوائد سے کیا آپ واقف ہیں؟ اس کو کھانوں میں بطورِ مصالحہ استعمال کیا جاتا ہے۔ خشخاش کے بیج ٹھنڈا اثر رکھتے ہیں۔ اس کے بیج فرائی ہونے پر گری دار میوؤں کا ذائقہ دیتا ہے۔ اسے بہت سے پکوانوں میں تڑکہ لگانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ہمارے لئے خشخاش کے بہت سے فائدے ہیں جن کا جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ہماری صحت پر مثبت اثرات رکھتے ہیں یہ تین مختلف رنگوں میں ہوتے ہیں نیلے،سفید اور سیاہ۔ اگر آپ اس کے فوائد کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں اور اس قسم کی مزید معلومات غذائی ماہرین سے حاصل کرنے کے لیے مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا 03111222398 پہ کال کرسکتے ہیں۔
خشخاش کے فوائد
ہم خشخاش سے کون کون سے فائدے حاصل کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
جلد اور بالوں کے لئے
اگر آپ مضبوط اور دلکش جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس میں آپ کو خشخاش سے مدد مل سکتی ہے۔ اس میں بہت سے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ خشخاش اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو ہمیں کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔
یہ ہماری بالوں اور جلد کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ اس میں لینولک ایسڈ کی مقدار ہمیں ایکزیما اور خارش جیسے مسائل سے دور رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ خشخاش کے پیسٹ کو اگر ہم چہرے پر لگاتے ہیں تو ہمیں کیل اور مہاسوں سے نجات حاصل ہوتی ہے۔ یہ بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتا دیتی ہے اور بالوں کو گرنے سے روکتی ہے۔چمکدار جلد اور بالوں کی مضبوطی کے لئے آپ اس کا استعمال لازمی کریں۔
حمل کے دوران
جب ایک لڑکی ماں بنتی ہے تو اس کے جسم میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ اس دوران عورت کو اپنے ساتھ ساتھ اپنے آنے والے بچے کی صحت کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اس حالت میں وٹامنز اور بھرپور اور متوازن غذا آپ کی مدد کرتی ہے۔ خشخاش حاملہ خواتین کے لئے فائدہ مند ہوتی ہے۔
اس میں پروٹین اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں۔ جو جینز کی دماغی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ یہ زرخیزی کو بڑھاتی ہے۔ یہ بلغم کو پگھلاتی ہے اور گلے کو صآف کرتی ہے۔ اگر آپ اپنی اور بچے کی صحت چاہتی ہیں تو متوازن غذا کا استعمال لازمی کریں۔ حالت حمل میں ان غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے جو آپ کی بچے کی صحت کے لئے ضروری ہوں اس کے لئے آپ ڈاکٹر کی رائے بھی لے سکتے ہیں۔
کھانسی کے لئے
جب موسم بدلتا ہے تو ہمیں کسی نہ کسی بیماری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موسم بدلنے کی وجہ سے خشک کھانسی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آپ دودھ میں ناریل کا تیل، شہد اور ایک چمچ خشخاش بھی ملا کر کھانسی سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
ہڈیوں کی صحت
خشخاش میں کیلشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں زنک اور کاپر کی بھی کافی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ جوڑوں اور ہڈیوں کی کثافت بڑھانے اور ان کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ کولیجن کی مقدار کو بڑھاتی ہے۔ یہ ہمیں ہڈیوں کے فریکچر ہونے سے بچاتی ہے اور ہماری مجموعی صحت میں اضافہ کرتی ہے۔
ہاضمے کے لئے
خشخاش فائبر کا اچھا ذریعہ ہے۔ یہ ہمارے ہاضمے کے لئے اچھی ہوتی ہے۔ یہ ہمارے لئے غذائی اجزاء کے جذب کو بڑھاتا ہے۔ یہ قبض سے بھی نجات دلاتی ہے۔ اس کے علاوہ خشخاش غذائی نالی سے خوراک کو گزرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ہمیں بیماریوں سے بچنے کے لئے اپنے ہاضمے اور مدافعتی نظام کو اچھا اور صحت مند رکھنا چاہیے تاکہ ہم کسی بھی بیماری کا آسانی سے مقابلہ کرسکیں۔
آنکھوں کے لئے
خشخاش ہماری آنکھوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہوتی ہے۔ اس میں زنک اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو ہماری آنکھوں کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔ اس کی مدد سے ہم کسی بھی انفیکشن سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور اپنی آنکھوں کی بینائی کو بہتر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ آنکھوں کی بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔
خواتین کے لئے
خواتین کے مسائل کے حل کے لئے خشخاش بہت اہم کردار ادر کرتی ہے۔ یہ زرخیزی اور تولیدی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے،۔ اس لئے یہ جنسی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔
نیند کی کمی
یہ ایک ایسی حالت ہے جس کی وجہ سے انسان دن بھر تھکاوٹ کا شکار رہتا ہے اور نیند کی کمی کی وجہ سے اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو اچھے طریقے سے سرا نجام دینے سے بھی قاصر ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے تو آپ کو خشخاش کا استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ یہ خشکی کو بھی ختم کرتی ہے۔ یہ تناؤ کی سطح کو کم کر کے نیند میں بہتری لاتی ہے۔ اس کو ہم چائے میں شامل کر کے بھی پی سکتے ہیں اس کے علاوہ اس کو دودھ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔