دہی کی ایک پیالی آپ کو حیرت انگیز فوائد فراہم کرسکتی ہیں۔ دہی دودھ کی مصنوعات سے تیار کیا جاتا ہے۔ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ سالوں سے ہمارے روایتی کھانوں کا حصہ بھی ہے ۔اسے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے کبھی رائتہ بناکر اس سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے کبھی اسے کھانوں کو لذیذ بنانے کے لئے ان میں استعمال کیا جاتا ہے۔ گرمی اور سردی دونوں موسموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
غذائی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دودھ سے بھی زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ اور پری بائیوٹک کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔ دہی میں ایسے غذائیت والے عناصر پائے جاتے ہیں جو بیماریوں کی روک تھام کے لئے بھی اہم ہیں۔ فاسفورس، کیلشیم اور پروٹین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔
بہت سی غذائیں ایسی ہیں جو ہمیں فوائد فراہم کرنے کے علاوہ بیماریوں سے بھی حفاظت کرتی ہے۔ لیکن اگر خدانحواستہ آپ کو کسی بیماری کا سامنا ہے تو اس کے مناسب چیک اپ کے لئے ڈاکٹرکی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لئے ہم گھر بیٹھے ایک فون کال سے مرہم کی ویب سائٹ پہ ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں یا اس نمبر پر03111222398 پر کال کرکے آن لائن کنسلٹشن بھی لے سکتے ہیں۔
دہی کھانے سے ہمیں کون کون سے فوائد حاصل ہوتے ہیں؟
دہی بہت غذائیت بخش ہوتی ہے۔ دہی کا روزانہ استعمال آپ کو صحت مند فوائد فراہم کرسکتا ہے۔
دہی بلڈ پریشرکنٹرول کرتی ہے
ایک پیالی دہی سےنہ صرف ہمیں صحت بخش فوائدحاصل ہوتے ہیں‘۔بلکہ اس کی مدد سے ہم بیماریوں پر کنڑول کر سکتے ہیں۔بلڈپریشرکےمریضوں کےلئے دہی بہت مفید ہے۔جو خاموش مرض اوربہت سی بیماریوں کاباعث بنتا ہے۔جسم میں نمکیات کو کم کرنے کے لئے یہ ہماری مدد کرتی ہے۔ پوٹاشیم کی مقدار کی وجہ سےبلڈپریشرمتوازن رہتا ہے۔ پوٹاشیم سے بلڈ پریشرکنٹرول رہتا ہے۔
ہڈیاں مضبوط بناتی ہے
اس کےاستعمال سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ یہ کیلشیم سے بھرپور غذا ہے۔ جو ہمارے دانت اور ہڈیوں کی نشوونماکے لئے بہت ضروری وٹامن ہے۔ جیسےجیسے عمر بڑھتی ہے تو ہڈیاں بھی کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہیں اس لئے دہی ہمیں تندرست رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ روزانہ دہی کااستعمال یقینی بنائیں۔
مدافعتی نظام مضبوط بناتی ہے
دودھ سے بنی دہی میں بیکٹریا سے لڑنےکی طاقت موجود ہوتی ہے۔ بیکٹریا سے پاک ہونے کی وجہ سے ہماری قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ جو پری بائیوٹکس اجزاء اس میں موجود ہوتے ہیں وہ ہمارے مدافعتی نظام کے لئے بہت اہم ہوتے ہیں۔
جلد خوبصورت بناتی ہے
خوبصورت اور دلکش جلد کے لئے دہی بہت اہم ہے، جس میں موجود وٹامن بی 2 ہماری جلد کی حفاظت کرتا ہے۔ لہذا دہی کو کھانے کے علاوہ ہم اسے چہرے پر بھی لگا سکتے ہیں۔ ہم دہی میں ہلدی کا پاوڈر مکس کر کے لگا سکتے ہیں ۔جس سے چہرے کی تروتازگی برقرار رہتی ہے۔
خشکی دور کرتی ہے
اکثر سردیوں میں ہمیں خشکی کے مسائل کا سامنا رہتا ہے، غذا ئيت سے بھرپور1 میں اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ کھانے کے علاوہ اس کا ماسک بنا کر بھی سر پر لگانے سے سر کی خشکی ختم ہوتی ہے۔ انڈہ ملاکر لگانے سے آپ کے بال نرم اور خوبصورت ہوتے ہیں۔
دہی کو استعمال کرنے کا طریقہ
دہی کو آپ مندرجہ ذیل طریقوں کی مدد سے اپنی غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں۔
۔1 دہی کو نہار منہ استعمال کیا جا سکتا ہے
۔2 دہی کی نمکین یا میٹھی لسی بنا کر استعمال کی جا سکتی ہے
۔3 دہی میں مختلف پھل شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے
۔4 دہی کا رائیتہ بنا کر کھانے کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے