بیسن کے فوائد سے کون نہیں واقف یہ ہر گھر یا کچن کا لازمی جزو ہے خاص طور پر رمضان میں اس کا استعمال مزید بڑھ جاتا ہے اور عام دنوں کی بنسبت ہر تلی ہوئی چیز میں اس کا استعمال لازمی ہوتا ہے ۔ بیسن چنے کی دال کو پیس کر تیار کیا جاتا ہے اور صحت کے مختلف فوائد کا ذریعہ مانا جاتا ہے. بہت سے فوائد کے ساتھ ساتھ بیسن کے زیادہ استعمال کے کچھ مضر اثرات بھی ہوتے ہیں۔ بیسن کے صحت اور جلد کے حوالے سے فوائد، مضر اثرات اور ان سے بچاؤ کی تجویز مندرجہ ذیل ہیں۔
۔ 1 بیسن کے فوائد
فائبر اور غذائی اجزاء سے بھرپور، بیسن چنے کا آٹا یا چنے کا پاؤڈر بھی کہلاتا ہے۔ یہ زیادہ تر مزیدار پکوڑے تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ۔ اس ورسٹائل پروڈکٹ سے صحت کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور یہ جلد کو چمکانے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے ۔ یہاں بیسن کے صحت کے حوالے سے متعلق فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
۔ 1 دل کی صحت کا محافظ
بیسن میں حل پذیر فائبر ہوتا ہے، جو آپ کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ بیسن کے آٹے میں موجود فائبر کی مقدار کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھتی ہے اور یہ دل کے صحیح کام کرنے اور خون کی گردش کو بہتر کرنے میں میں مدد کرتی ہے۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی بیماری سے متعلق ڈاکٹر سے علاج کے مشورے کی ضرورت ہے تو مرہم کے پلیٹ فارم پہ آئیں اور اس نمبر 03111222398 پہ کال کریں۔
۔ 2 ذیابیطس کی سطح کو نارمل رکھتا ہے
بیسن ذیابیطس پر قابو پانے کے بہترین گھریلو علاج میں سے ایک ہے۔ اس میں موجود گلیسیمک انڈیکس کی نچلی سطح کو کنٹرول کو کرسکتے ہیں۔ ذیابیطس والے لوگ روٹی بنانے کے لیے گندم کے آٹے کے بجائے بیسن کا استعمال کرکے اپنی شوگر کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔
۔ 3 گلوٹین کی الرجی والے افراد کیلئے صحت مند متبادل
اگر آپ کو گلوٹین سے الرجی تو آپ کو بیسن استعمال کرنا چاہئے ۔ اس گلوٹین فری پروڈکٹ کو گندم کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں اور یہ انتہائی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ بیسن آپ کو بہت سے دوسرے الرجک رد عمل سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
۔ 2 خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے بیسن کے فوائد
۔ 1 خشک جلد کے لیے
بیسن صرف چکنی جلد کی حفاظت کے لیے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ حیرت انگیز طور پر خشک جلد کے لیے بھی نہایت بہترین و کارگر ثابت ہوتا ہے بیسن مختلف اقسام کی جلد پر مختلف طریقہ کا ر کو عمل میں لا کر استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔
عموماً بیشتر لوگوں کا نظریہ یہی ہے کہ بیسن جلد کی اضافی چکنائی کو جذب کرنے کے لیے استعما ل ہوتا ہے ۔ یہ بالکل صحیح ہے لیکن خشک جلد کی حامل خواتین بیسن سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتی ہیں اس کے لئے آپ کو ذیل میں بتائی جانے والی ٹپس پر عمل کرنا ہوگا۔
۔ 2 بیسن کا استعمال خشک جلد کے لیے
ایک پیالی میں دو کھانے کے چمچ بیسن لیں اور اس میں دودھ یا بالائی ، شہد اور ایک چٹکی ہلدی پاؤڈر شامل کرکے بہترین سا پیسٹ بنالیں اب اس فیس پیک کو پورے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں جب پیک خشک ہو جائے تو پانی سے دھوکر صاف کرلیں۔
یہ فیس پیک خشک جلد کی حامل خواتین کے لیے نہایت آئیڈیل ثابت ہو تا ہے ۔ یہ جلد سے میل کچیل کو صاف کرنے اور جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں کافی مدد فراہم کرتا ہے ۔خشک جلد کی حامل خواتین اس فیس پیک کو مہینے میں دو بار ضرور آزما کر دیکھیں آپ اپنی جلد میں خوشگوار تبدیلی و فرق محسوس کریں گی۔
۔ 3 بیسن کے چکنی جلد کے لیے
چکنی جلد کے لیے بیسن کا پیک نہایت پر اثر ثابت ہوتا ہے کیونکہ جو گلینڈز اضافی آئل پیدا کرتے ہیں یہ ان کو جذب کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے علاوہ ازیں جلد کو نرم وملائم اور چمک دار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
کسی کیمیائی اجزاء سے بھرپور فیس واش یا صابن بار کو استعمال کرنے کے بجائے اگر دن میں دو بار بیسن میں چند قطرے لیموں کے شامل کرکے اس سے منہ دھویا جائے تو چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے گا اور چہرے پر نمایاں ہونے والا ائل بھی کافی حد تک کم ہوجائے گا۔
۔ 1 بیسن کا استعمال چکنی جلد کے لیے
چکنی جلد کی مالک خواتین کے لئے نہایت آسان فیس پیک بنانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ بیسن میں تھوڑے سے قطرے عرق گلاب کے شامل کرکے اس پیک کو چہرے اور گردن پر لگالیں جب پیک خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے چہرے کو اچھی طرح دھولیں اور تمام بیسن صاف کردیں ۔
آپ اس پیک میں دودھ یا دہی بھی شامل کرکے چہرے پر لگا کر اس کی خوبصورتی کو اُبھار سکتی ہیں ۔ چکنی جلد کی حامل خواتین اس فیس پیک کو ہفتے میں دوبار استعما ل کرسکتی ہیں ۔