بھنےچنے دالوں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں چنے کی دو اقسام ہوتی ہیں۔ کالا چنا اور سفید چنا دونوں وٹامن اور معدنیات سے بھرپور غذا ہیں۔ چنے کا استعمال بڑی تعداد میں نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت کئی ممالک میں ہوتا ہے۔ غذائیت کے اعداد و شمار سے بھنے ہوۓ چنے کو پروٹین، فائبر، کیلشیم، کوپر، مینگنیشیم، فولیٹ، معدنیات اور فیٹی ایسڈ کا ایک حیرت انگیز ذریعہ کہا جاتا ہے۔
غذائیت کے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بھنے ہوئے چنے کو چھلکے کے ساتھ کھایا جائے ، کیونکہ یہ جسم کو بہت زیادہ فائبر اور پروٹین مہیا کرتا ہے جس سے زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگتی۔
بھنےچنے کی کتنی مقدار بہتر ہے؟
ایک شخص کو روزانہ 46 سے 56 گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔ 100 گرام بھنے چنے آپ کو 19 گرام پروٹین فراہم کرتے ہیں۔ آپ کو بھنےچنے کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کرنے سے پہلے ڈاکٹر یا غذائیت کے ماہر سے ضرور مشورہ لینا چاہیئے۔ اس سلسلے میں ماہر ڈاکٹر سے مشورے کے لیے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کریں۔
خواتین کے لیے بہترین
اگر خواتین بھنےچنے کا استعمال کریں تو وہ جوڑوں کے درد، خون کی کمی، تھکاوٹ، ذہنی کمزوری سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں اور اپنی جسمانی طاقت میں بھی اضافہ کر سکتی ہیں۔ ماہر امراض کے مطابق، بھنے چنے خواتین کی چھپی ہوئی بیماریوں سے چھٹکارا، وزن کم کرنے اور ان کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہترین استعمال ہوتے ہیں۔
آج کی نوجوان نسل صحت کے کئی مسائل سے دوچار ہے جیسے کہ انیمیا ، موٹاپا، کمزور دماغ، آنکھیں، بڑھا ہوا پیٹ اور کم عمری میں ہڈیوں کا ٹوٹ جانا۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ مسائل چند ہفتوں میں ختم ہو سکتے ہیں اگر خوراک کا صحیح استعمال کیا جائے۔
بھنےچنے کے حیران کن فوائد
بھنے چنے کے صحت سے بھرپور فائدے یہ ہیں۔
وزن میں کمی کو تیز کرتے ہیں
یہ ایک حقیقت ہے کہ فائبر سے بھرپور غذائیں بھوک کو کم کرتی ہیں اور وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ جبکہ گھل جانے والا ریشہ نظام انہضام میں سہولت فراہم کرتا ہے اور گھلنشیل ریشہ قبض کو بھی روکتا ہے۔
آنکھوں کی صحت کو بہتر کرتے ہیں
روزانہ کی بنیاد پربھنے چنےکھانے سے بینائی بہتر ہوتی ہے، چنے زنک ، وٹامن اے ، سی اور ای کا ایک بہترین ذریعہ ہوتے ہیں جو کہ بینائی کو بہتر بنانے کے لیے بہت مددگار وٹامن سمجھا جاتا ہے۔
قوت مدافعت بڑھاتے ہیں
جب جسم کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے تو ہم اکثر بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بھنے چنے کو روزانہ کھانے سے جسم کی قوت مدافعت بڑھتی ہے اور ہمیں بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔
آئرن کی کمی دور کرتے ہیں
اگر آپ خون کی کمی کا شکار ہیں تو آپ کے ڈائیٹ پلان میں بھنے چنے ضرور شامل کریں۔ یہ جسم کے مختلف حصوں تک آکسیجن پہنچانے کے لیے ہیموگلوبن کی سطح کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آئرن سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ، حاملہ اور دودھ پلانے والی مائیں بھی محدود مقدار میں اس کو لے سکتی ہیں۔
ہاضمے میں مدد گار ہوتے ہیں
بھنےچنے میں فائبر کی بھرپور مقدار ہاضمے میں مدد دیتی ہے۔ یہ قبض کو روکتے ہیں اور آنتوں پر دباؤ کم پڑتا ہے۔
بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتے ہیں
بھنےچنے میں موجود کارب آہستہ آہستہ ہضم ہوتے ہیں اور گھلنشیل ریشہ خون میں شکر کے جذب کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ بلڈ شوگر میں اچانک اضافے کو روکتا ہے ، آپ کو زیادہ دیر تک بھرا ہوا رکھتا ہے اس طرح بھوک کی طلب سے بھی بچاتا ہے۔
دل کو صحت مند رکھتے ہیں
بھنےچنے میں اینٹی آکسیڈینٹس ، اینتھو سیانینز، سیانائڈن ، ڈیلفنڈن ، فائٹونیوٹرینٹس کا ایک اچھا مرکب ہوتا ہے جو صحت مند خون سیلز کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ فولیٹ ، میگنیشیم اور دیگر معدنیات سے مالا مال ہونے کی وجہ سے یہ شریانوں میں خون کے جمنے کو روکتا ہے۔
دماغی افعال بہتر کرتے ہیں
بھنے چنے وٹامن بی 6 یعنی پیریڈوکسین کے ساتھ ساتھ کولین سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ یہ اعصاب کے ذریعے اور دماغ سے سگنلز کے ریلے کو فروغ دینے اور یادداشت بڑھانے میں مدد دیتے ہیں ، اس کے علاوہ ڈیمینشیا ، الزائمر جیسے نیوروڈیجینریٹو امراض کو روکتے ہیں۔
ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط کرتے ہیں
بھنےچنے میں کیلشیم، میگنیشیم کے وسیع ذخائر ہڈیوں کی کثافت بڑھانے اور جوڑوں کی لچک کو بہتر بنانے کے لیے اہم ضروری غذائی اجزاء کی مقدار سے بھرے ہوتے ہیں۔ اس کو روزانہ کی خوراک میں اعتدال پسند مقدار میں شامل کرنے سے بڑھاپے میں گٹھیا، آسٹیوپوروسس اور دیگر بیماریوں کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔
آنتوں کو صحت مند رکھتے ہیں
بھنےچنے کا استعمال آنتوں کی صحت کو برقرار رکھ کر انھیں کمزور ہونے سے بچاتے ہیں۔ آنتوں میں موجود بیکٹیریا کے خاتمے کے لئے مفید ہے اور اس میں موجود فائبر قبض اور دیگر نظام ہضم کے مسائل کی روک تھام کرتے ہیں۔
بالوں کو سفید ہونے سے روکتے ہیں
بھنے چنے وٹامن بی 6 اور زنک سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں اور یہ معدنیات بالوں کی نشوونما کے لیے فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں۔ ان میں پروٹین اور مینگنیج پگمنٹیشن کی وجہ سے ہونے والی تبدیلیوں کو روکتے ہیں اور بالوں کے سفید ہونے کو سست کرتے ہیں۔
جلد کی نشوونما کرتے ہیں
بھنےچنےمیگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو جلد پر باریک لکیروں اور جھریاں کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ جسم میں فیٹی ایسڈ کو متوازن کرنے میں مدد کرتے ہیں جو جلد کی لچک کو بڑھاتا ہے ، جھریاں ختم کرتا ہے اور باریک لکیروں کو ہموار کرتا ہے۔ یہ وقت سے پہلے جھریوں کو بھی روکتے ہیں۔