سی سیکشن جسےسیزیرین کہتے ہیں۔ اس کو عام الفاظ میں بڑا آپریشن کہتے ہیں۔ اس آپریشن کے بعد عموما ماؤں کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ آپ یہ بات پہلے ہی جانتی ہونگی کہ سی سیکشن ہمارے جسم پر بہت سے اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس عمل میں آپ کے جسم کا خون بھی ضائع ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بچے جو سی سیکشن سے پیدا ہوتے ہیں ان کی ماؤں میں 11 فیصد زیادہ موٹاپے کا امکان ہوتا ہے۔
عورتوں میں سی سیکشن کے بعدٹائپ 2 ذیابیطس کا بھی امکان ہوتا ہے۔ ہوسکتا ہےآپ بھی جو یہ آرٹیکل پڑھ رہی ہیں ان کا بھی سی سیکشن ہوا ہو۔ اگر آپ بھی موٹاپے سے پرشان ہیں تو یہ آرٹیکل لازمی پڑھئیں اس میں آپ کو اضافی وزن کم کرنے کے طریقے معلوم ہونگے۔اس کے علاوہ آپ صحت سے متعلق کوئی بھی پریشانی میں مبتلا ہوں تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتی ہیں۔
۔1 سی سیکشن کے بعد اضافی وزن کم کرنے کے کچھ طریقے
وہ عورتیں جو سی سیکشن کروانے کے بعد اپنے بڑھتے ہوئے پیٹ یا اضافی وزن سے پریشان ہیں تو آپ ان ٹپس کی مدد سے اپنا وزن کم کرسکتی ہیں؛
۔1 باقاعدگی سے دودھ پلانا
آپ کا بچہ بھی آپ کا وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ بچے کو باقاعدگی کے ساتھ دودھ پلانے سے بھی ماؤں کا وزن کم ہوسکتا ہے۔ جب آپ اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہیں تو اس کو تمام غذائی اجزاء ملتے ہیں جن کی اس کو ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ آپ کی 300 سے 500 تک کیلوریز جل سکتی ہیں۔ اضافی وزن کم کرنے کا یہ بہت اہم طریقہ ہے۔
۔2 پانی زیادہ پینا
زیادہ پانی پینا نہ صرف آپ کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے بلکہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے بہت مفید ہے۔ روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی پینا آپ کا وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔
۔3 ورزش
آپ سب ورزش کی اہمیت سے تو واقف ہونگے۔ ہم جسمانی سرگرمی سے اپنا اضافی وزن کم کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ پیدل چلنا آپ کے لئے بہت اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔
۔4 غذائیت سے بھرپور
اگر آپ کا سی سیکشن ہوا ہے تو آپ کو غذائی اجزاء سے بھرپور غذا کی ضرورت ہوگی۔ اس لئے اس غذا کا استعمال کریں جو کیلوریز میں کم ہوں۔ وہ غذا جو فائبر سے بھرپور ہو اس کا استعمال کریں۔ کیونکہ فائبر سے پھرپور خوراک آپ کو بہت سی پچیدگیوں سے بچا سکتی ہے۔ پھلوں اور سبزیوں میں فائبر اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ گری دار میوے، دہی اور مچھلی آپ کےلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔
۔5 سافٹ ڈرنکس کا استعمال
بہت سے لوگ سافٹ ڈرنک کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔اس کامطلب یہ ہے کہ آپ ایکسٹرا کیلوریز لے رہے ہیں۔ جس وجہ سے آپ موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔اس لیے سافٹ ڈرنک کا استعمال ترک کریں تاکہ آپ اپنے اضافی وزن پر قابو پاسکیں۔
۔6 پروسیسڈ اورجنک فوڈ سے پرہیز
اگر آپ سی سیکشن کے بعد اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو جنک فوڈ جو سفید آٹےاور شوگر سے مل کربنتا ہے اس کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور نہیں ہوتے پروسیسڈ فوڈز جس میں چپس، بسکٹ اور بیکڈ فوڈ شامل ہے اس کے کھانے سے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
۔7 چینی کا کم استعمال
ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ چینی میں بہت کیلوریز ہوتی ہیں۔ اپنے کھانے میں زیادہ چینی کا استعمال آپ کو بہت سی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ہر قسم کے پروسیسڈ جوس جن میں چینی کی مقدار زیادہ ہو ان سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ میٹھا کھانے کو زیادہ دل ہو تو آپ فریش پھلوں کا جوس پیئں۔جو آپ کے لئے مفید ہوگا۔
۔8 بیلٹ کا استعمال
بہت سے ڈاکٹر آپ کو سی سیکشن کے بعد کمر پر بیلٹ باندھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس سے آپ کا پیٹ کم ہوسکتا ہے۔آپ اس کو ہروقت لگا سکتے ہیں اس کے علاوہ کھانا کھاتے وقت اور سوتے وقت اس کو لگانے سے آپ کو پرہیز کرنا چاہیے۔