وٹامن سی جسم کے لیۓ ایک بہت ضروری اور اہم وٹامن قرار دیا جاتا ہے ۔ جو جسم کی صحت کے لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے ۔ اس وجہ سےاس کی ایک خاص مقدار کا روزانہ لینا ضروری ہوتا ہے کیون کہ دیگر وٹامن کی طرح یہ جسم میں محفوظ نہیں رہ سکتا ہے بلکہ اس کو روزانہ کی مقدار میں اپنی خوراک میں شامل کرنا ضروری ہوتا ہے ۔
Table of Content
وٹامن سی کی کمی کے باعث ہونے والی بیماریاں
وٹامن سی کی کمی کی وجہ سے ہونے والی بیماریاں یا علامات اس کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں لیکن اگر غذا کے ذریعے یا کسی سپلیمنٹ کے ذریعے جب اس کی کمی پوری ہوتی ہے تو یہ علامات بھی خودبخود غائب ہو جاتی ہیں
مسوڑھوں کا سوج جانا اور ان سے خون آنا

وٹامن کی کمی کے سبب مسوڑھوں کی بیماری کے ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے ماہرین کے مطابق ایک صحت مند بالغ عورت کو دن بھر میں 75 گرام وٹامن سی جب کہ ایک بالغ مرد کو 90 گرام تک وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ اگر تمباکو نوشی کے عادی افراد کو 35 گرام اضافی وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے اس سے کم مقدار کو روزانہ کی مقدار میں لینے والے افراد کے مسوڑھوں سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے اور ان کے دانت کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں
جسم پر آسانی سے خراشیں پڑنا اور زخم لگنا
اگر آپ کی جلد اتنی نازک ہو گئی ہے کہ اس پر ذرا سی رگڑ بھی خراش ڈال دیتا ہے اور وہاں سے خون جاری ہو جاتا ہے ۔ یا پھر جلد پر لگنے والے زخم بھرنے میں بہت وقت لے رہے ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا جسم وٹامن سی کا شکار ہے اور اس کمی کو دور کرنےکے لیۓ آپ کو کسی ایسی غذا کی ضرورت ہے جو جسم کی وٹامن سی کی کمی کو پورا کرۓ
بالوں کا کھردرا ہو جانا اور گرنا

اگر آپ کے بال سخت ہو رہے ہوں بے رونق ہوں اور ان کی چمک دمک ماند پڑ رہی ہوں ۔ کنگھی کرنے پر بال آسانی سے ٹوٹ رہے ہوں تو یہ ساری علامات جسم میں وٹامن سی کی کمی کے سبب ہوتی ہیں
اکثر لوگ بالوں کی ان تکالیف پر ڈھیروں رقم خرچ کر بیٹھتےہیں ایسے افراد اگر کسی بھی قسم کے مہنگے علاج سے قبل اگر صرف وٹامن سی والی غذا یا سپلیمنٹ کا استعمال کچھ دن کر کے دیکھ لیں تو ان کو واضح طور پر ان تکالیف میں کمی محسوس ہو گی
جوڑوں کا درد
وٹامن سی کی کمی کی ابتدائی ترین علامات میں جوڑوں کا درد بھی شامل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وٹامن سی ایک بہت ہی بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے اور یہ جسم کے اندرونی اعضا کے اندر سوڑش ہونے سے روکتا ہے
اس کی کمی کے سبب اندرونی جوڑوں کے اندر سوجن ہو سکتی ہے جو کہ جوڑوں کے شدید درد کا باعث ہو سکتی ہے جس سے کمر ، گھٹنوں میں درد کا ہونا ایک عام سی بات ہوتی ہے
قوت مدافعت کا کمزور ہو جانا

اگر آپ بار بار بیمار پڑ رہے ہیں اور ہر کچھ دن بعد نزلہ زکام ، بخار یا دوسری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں تو یہ آپ کی قوت مدافعت میں کمزوری کا اعلان ہے اور اس کا سبب کچھ اور نہیں بلکہ آپ کے جسم میں ہونے والی وٹامن سی کی کمی ہے
اس کمی کو درد کر کے قوت مدافعت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے اور ان بیماریوں سے لڑنے کی طاقت حاصل کی جا سکتی ہے
جسم کو جن وٹامن کی روزانہ ضرورت ہوتی ہے ان کے بارےمیں جاننے کے لیۓ یہاں کلک کریں
وزن میں تیزی سے اضافہ
اگر آپ کے وزن میں ہر کوشش کے باوجود تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور آپ ڈائٹنگ اور ایکسرسائز کر کے بھی تھک چکے ہیں اور اس کے باوجود وزن تیزی سے بڑھ رہا ہو تو اس کی وجہ درحقیقت آپ کا طرز زندگی نہین بلکہ اس کی وجہ آپ کے جسم میں موجود وٹامن سی کی کمی ہے
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ جن کے جسم میں وٹامن سی کی کمی ہوتی ہے ان کے جسم میں فیٹ یا چکنائی کے جمع ہونے کا عمل تیز ہو جاتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں وٹامن سی کی موجودگی جسم میں چکنائی کو جمع ہونے سے روکتا ہے
بار بار ناک سے خون نکلنا

ناک سے خون کا آنا یا نکسیر کا پھوٹنا ویسے تو کوئی خطرنا ک علامت نہیں ہے لیکن بار بار خون کے ضائع ہونے سے ایک جانب تو کمزوری ہو جاتی ہے اور دوسری جانب یہ ذہنی طور پر بھی انسان کے لیۓ پریشانی کا باعث ہو تا ہے
درحقیقت ناک کے اندر بہت باریک باریک خون کی نالیاں موجود ہوتی ہیں جو کہ وٹامن سی کی کمی کی وجہ سے کمزور ہو جاتی ہیں اور اس وجہ سے بار بار پھٹ کر نکسیر پھوٹنے کا باعث بن سکتی ہیں
جلد کا بے رونق اور خشک ہو جانا
وٹامن سی کی موجودگی کولاگن نامی ایک کمیکل کے بننے کے لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے ۔ یہ مادہ جلد کو نم ، چمک دار اور صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اس کی غیر موجود گی کے سبب جند خشک اور بے رونق ہو جاتی ہے اور اس پر وقت سے پہلے جھریاں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں
وٹامن سی کے حصول کے طریقے
وٹامن سی کا حصول بہت آسان اور سستا ہے اس کے حصول کے لیۓ قدرت نے ہماری بہت ساری غذاؤں میں وٹامن سی کو پوشیدہ رکھا ہے یہ خاص طور پر رس والے پھلوں میں بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جن میں لیموں ، کنو ، مالٹا اور گریپ فروٹ شامل ہیں اس کے علاوہ تربوز آم ، پپیتا انناس اسٹرابیری ، بھی وٹامن سی سے بھر پور ہوتے ہیں ان کا استعمال جسم میں وٹامن سی کی کمی کو پورا کرنےکے لیۓ کافی ہوتا ہے
اس کےعلاوہ بھی اگر وٹامن سی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے تو مختلف سپلیمنٹ کے ذریعے اس کی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔ ایک اچھے سپلیمنٹ کے انتخاب کے لیۓ ماہر ڈاکٹر سے آن لائن مشورہ کرنے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کریں