چکن کے کھانے کے 5 خفیہ نقصانات جن سے ہم ناواقف ہیں

Reading Time: 4 minutes

چکن یا مرغا جس کا استعمال بہت ساری وجوہات کے بنا پر بہت عام ہوتا جا رہا ہے ۔ اس کا سب سے بڑا سبب اس کا آسانی سے میسر ہونا ہے اس کے علاوہ اس کو کم وقت میں آسانی سے پکایا جاسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سے بننے والی ڈشز کی تعداد بہت زیادہ ہے جو کہ بچوں اور بڑوں میں یکساں پسند کی جاتی ہیں اس وجہ سے ہر گھر میں اس کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے ۔

چکن کے غذائي فوائد

جکن
Image Credit: Gym Guider

 مرغا جو ہم عام طور پر استعمال کرتے ہیں اس کو فارمی مرغا کہا جاتا ہے جو کہ پولٹری فارم میں تیار کیۓ جاتے ہیں ۔ اس کو پروٹین کا ایک بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے مگر یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ کیا ہر  اپنے اندر وہ تمام غذائی فوائد رکھتا ہے جس کا دعوی کیا جاتا ہے

حقیقت میں وہ مرغا جس کو دیسی چکن کہا جاتا ہے اور جس کی تیاری میں کم از کم دو سے تین ماہ لگھتے ہیں حقیقت میں پروٹین ، وٹامن اور توانائی سے بھر پور ہوتا ہے

جب کہ وہ چکن جو کہ پولٹری فارم میں تیار کیا جاتا ہے اس کی تیاری کے لیۓ مرغی کو ایسی فیڈ استعمال کروائي جاتی ہے جس سے چوزے سے مرغا بننےکا عمل صرف 50 دن پر مشتمل ہوتا ہے اور اس میں ساری توجہ اس بات پر ہوتی ہے کہ چکن کا وزن بڑھ جاۓ اور اس کی غذائیت پر توجہ نہیں دی جاتی ہے

ایسی آرٹیفشل فیڈ سے تیار شدہ چکن بہت سارے طبی نقصانات کا باعث ہو سکتی ہے جس کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائين گے

فارم میں تیار شدہ چکن کے طبی نقصانات

چکن
Image Credit: Feed strategy

آرٹیفشل فیڈ

فارم میں تیار شدہ چکن کو ایک مقررہ وقت میں تیار کرنے کے لیۓ اور ان کے وزن میں اضافے کے لیۓ ان کو جو غذا دی جاتی ہے وہ بنیادی طور پر اناج پر مشتمل ہونی چاہیۓ مگر پولٹری فارم سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں بہت ساری ایسے کیمیکل کا بھی استعمال کرتے ہیں

 جو اس فیڈ سے جانور کا تیزی سے وزن بڑھانے میں مددگار ہوتی ہے مگر اس کے صحت پر مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے ہیں۔اور اس سے معدے پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کے مستقل استعمال سے ہاضمہ کمزور ہو جاتا ہے اور ہاضمے کے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں

چکن کی زیادہ ڈیمانڈ کے اثرات

ایک محتاط انداز ےکے مطابق دنیا بھر میں روزانہ 52 بلین چکن کھائی جاتی ہے جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے چکن کی اس بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیۓ پولٹری فارم والے چکن کو جلد از جلد تیار کر کے فروخت کے لیۓ پیش کرتے ہیں

اور اس عمل کے دوران حفظان صحت کے اصول پس پشت رہ جاتے ہیں چوزے سے چکن بننے تک کا عمل اور اس کے بعد اس کی کٹائی کے سارے عمل کے دوران صحت کے اصولوں کا خیال نہین رکھا جا سکتا ہے

آلودگی کے سبب اس چکن کے اندر ایسے اجزا پیدا ہو جاتے ہیں جو اس کے فوائد کا خاتمہ کر کے مختلف مسائل کا سبب بن سکتے ہیں

اینٹی بائوٹک کا استعمال

چکن
Image Credit: The Poultry Site

چکن کی تیاری کے لیۓ فیڈ کے ساتھ ساتھ ان کو بہت ساری اینٹی بائوٹک دی جاتی ہے جو ان کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ چکن کے گوشت میں ایسے اثرات بھی پیدا کر دیتی ہےجو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہوتے ہیں اور صحت پر جو اثرات مرتب کرتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں

چکن میں اینٹی بایوٹک ادویات کے استعمال سے انسانوں کے اندر ای کولی نامی بیکٹیریا ان کی آنتوں میں داخل ہو جاتا ہے جو دوران خون میں شامل ہو کر پورے جسم کا حصہ بن جاتا ہے جس سے انسانوں کے اندر قوت مدافعت میں کمی واقع ہوتی ہے

اس کے ساتھ ساتھ انسانوں کے جسم کے اندر اینٹی بائوٹک ادویات سے غیر حساسیت بھی پیدا ہو جاتی ہے جس سے اس کے اندر بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔

پراسٹیٹ اور چھاتی کے کینسر کے خطرات

چکن کو جلد بڑا کرنے کے لیۓ ایک کیمیکل آرسینک دیا جاتا ہے ۔ جو کہ انسانوں کےلیۓ بہت خطرناک ہوتا ہے ۔ اور اس کے صحت پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ ہفتے میں دو سے تین بار چکن کا استعمال جسم کے اندر آرسینک کا گھر بنا دیتا ہے ۔

جس کی وجہ سے خواتین میں بریسٹ کینسر جب کہ مرد حضرات میں پراسٹیٹ کے کینسر کا باعث بنتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ آرسینک کی موجودگی مردوں اور عورتوں کو مختلف اعصابی بیماریوں میں مبتلا کرنے کا بھی باعث بن سکتا ہے ۔

وزن میں تیزی سے اضافہ

چکن
Image Credit: Photo Paradise

بہت سارے وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اور صحت کے حوالے سے حساس لوگ بڑے گوشت کے مقابلے میں چکن کو اس لیۓ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں کہ ان کو محسوس ہوتا ہےکہ اس سے ان کا وزن نہیں بڑھے گا

مگر سفید گوشت یا چکن کا گوشت فائبر کے حوالے سے بہت ہی کم شرح کا حامل ہوتا ہے جس وجہ سے اس کو کھانے سے وزن مین تیزی سے اضافہ ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کو کھانے سے پیٹ مشکل سے بڑھتا ہے اس وجہ سے اس کو کھانے والے زیادہ مقدار میں اس کا استعمال کرتے ہیں جس سے موٹاپے کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے

چکن کے حوالے سے اور اس کے مضر اثرات سے مکمل آگاہی حاصل کرنے کے لیۓ کسی بھی ماہر غذائيت سے مشورہ لیا جا سکتا ہے ۔ ماہر غذائيت سے آن لائن مشورے کے لیے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں