صحت خدا کی عطا کردہ بہت بڑی نعمت ہے اور انسان کا فرض ہے کہ اس نعمت کا خاص خیال رکھے۔ صحت مند شخص ہی خوبصورت اور خوشگوار زندگی گزار سکتا ہے۔ ایک بیمار آدمی زندگی کے بہت خوبصورت لمحات کو کھودیتا ہے۔ آج کے اس جدیددور میں نت نئی بیماریوں نے انسان کو گھیر رکھا ہے اور خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔
سانس لینے میں دشواری بیماریوں کا سبب
انسان ان بیماریوں کے علاج کے لئے بھی کوشش میں مبتلا ہوتا ہے۔ جو کہ شوگر، بلڈپریشر، ہیپاٹائٹس، ٹائیفائیڈ، ایڈز اور کینسر جیسی بیماریاں جان لیوا بن رہی ہیں۔ لیکن بہت سی بیماریاں ایسی بھی ہیں جو ہمیں ارد گرد کے ماحول کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے، مثال کے طور پر سانس اور پیھپھڑوں کی بیماری وغیرہ شامل ہیں۔ سانس کی بیماری ہمیں آلودہ ماحول سے بھی ہوسکتی ہیں پیھپھڑوں کی بیماری ایسی بیماری ہے جو موت کا بھی سبب بن سکتی ہے۔ پیھپھڑوں کی ایسی بہت سی بیماریاں ہیں جو خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔
سانس کی بیماری اور پیھپھڑوں کی بیماری ایسی ہے کہ بعض اوقات یہ ہمیں گھبراہٹ میں مبتلا کردیتی ہے، اس لئے آپ رش اور ہجوم سے بھی احتیاط کریں اور اچھے ڈاکٹر سے بات کریں، اس کے لئے آپ گھر بیٹھے مرہم کی ویب سائٹ سے ایک فون کال کی مدد سے پلمونولوجسٹ کی اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیوکال یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لےسکتے ہیں۔
پیھپھڑوں کی چند عام بیماریاں مندرجہ ذیل ہیں؛
۔1 دمہ یا سانس لینے میں دشواری
۔2 پیھپھڑوں میں ہوا لےجانے والے عام حصوں میں سوزش
۔3 دائمی رکاوٹ(پلمونری بیماری )سی۔او۔پی۔ڈی
۔4 پیھپھڑوں کا کینسر
۔5 پیھپھڑوں کاانفیکشن/نمونیا
۔6 پلمونری ورم
۔7 پلمونری ایمبولس
پیھپھڑوں کی بیماری کی وجوہات
پیھپھڑوں کی بیماری بہت سی وجہ سے ہوسکتی ہے، لیکن ان میں سے چند وجوہات یہ بھی ہوسکتی ہیں۔
۔1 سگریٹ نوشی
۔2 آلودہ ہوا
۔3 کیمیکلز
۔4 وہ کیمیکلز بھی جو آگ بجھانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں یہ بھی پیھپھڑوں کی بیماری کی وجہ بن سکتے ہیں
۔5 گیس اور مختلف اسپرے بھی ان بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں
ہم کیسے سانس کی دشواری سے بچ سکتے ہیں؟
ماحول کی آلودگی اور آلودہ ہوا کی بھی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور کافی بیماریوں کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے۔ کرونا وائرس بھی اس میں شامل ہوتا ہے۔ آلودہ ماحول بھی سانس میں دشواری پیدا کرتا ہے۔ ہم اپنے اردگر کے ماحول کو صاف رکھ کر ان بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، ہم کیسے تھوڑی سی کوشش کرکے اپنی حفاظت کرسکتے ہیں اس کے لئے یہ بلاگ آپ کو فائدہ دے گا۔
صاف ہوا
جب ہماری صحت کو بہتر بنانے کی بات آتی ہے تو ہم غذا اور ورزش پر توجہ دیتے ہیں، ہم اس بات پر کم توجہ مرکوز کرتے ہیں کہ کیسے آلودہ ماحول ہماری صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔ اچھی صحت کا پہلا قدم یہ ہےکہ ہم صاف ہوا میں سانس لیں۔ ہم زیادہ تر وقت اپنا گھر میں گزارتے ہیں۔اپنے گھر کے ماحول کو بہتر بنا کر ہم اپنی صحت کا خیال کر سکتے ہیں اور صاف ہوا سانس کی بیماری سے بھی دور رکھتی ہے۔
موم بتیوں سے پرہیز
خوشبو والی موم بتیاں آپ کے گھر کی بو کو تو اچھا کر سکتی ہیں لیکن یہ خطرے کا باعث بھی بن سکتیں ہیں۔ ایک مطالعے کے مطابق پیٹرولیم پر مبنی پیرافن موم بتیاں ایک کیمیکل خارج کرتیں جو دل کی بیماری، دمہ اور عام الرجی کا باعث بنتا ہے۔ اس لئے ان کا استعمال کم کریں۔
کیمیکلزپر مبنی مصنوعات
کیمیکلز پر مبنی مصنوعات بھی سانس کی بیماری کی وجہ بنتی ہیں، اس لئے قدرتی مصنوعات کے استعمال کو ترجیح دیں، کیمیکلز دمہ کی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔ کیمیائی کیڑے مار اسپرے یا ادویات سے پرہیز کریں۔
پودے لگائیں
اگر آپ کے گھر میں زیادہ جگہ موجود نہیں ہے تو چھوٹا سا باغ بنائیں اور ان میں پودے لگائیں، کیونکہ سبز چیزوں کو دیکھنے سے آنکھوں کی صحت کے علاوہ ہم خوشی بھی محسوس کرتے ہیں،اور بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں اور یہ ہمیں آکسیجن بھی فراہم کرتے ہیں۔
پانی فلٹر کر کے پئیں
اگر آپ نل کا پانی استعمال کر رہے ہیں تو آپ اس بات کی یقین دہانی کریں کہ پانی فلڑ اور صاف ہے کیونکہ آلودہ پانی کی وجہ سے بہت سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جو ہماری صحت کو ناکارہ بناتی ہیں۔
احتیاط کیسے کریں؟
۔1 سگریٹ نوشی کو ترک کریں۔
۔2 فضائی آلودگی سے بچنے کے لئے ماسک پہنے۔
۔3 جنک فوڈ کا استعمال نہ کریں۔
۔4 دھوئیں سے دور رہیں۔
۔5 ہاتھ صاف رکھیں،کیونکہ ہاتھوں کے ذریعے جراثیم اندر داخل ہوتے ہیں۔
۔6 اگر آپ کو سانس کی تکلیف ہے تو سیڑھیوں کا استعمال نہ کریں۔