ہمارے معاشرے میں ایساہوتا ہے کہ ہم کسی بھی موضوع پربحث اورگفتگو کر لیتے ہیں لیکن جنسی مسائل پربات کرنےمیں شرم محسوس کی جاتی ہے،حلانکہ یہ بھی ہماری زندگی کا حصہ ہےاور بہت اہم ہے ۔جنسی مسائل کی وجہ سے ہم بہت سی اور بیماریوں کا بھی شکار ہوتے ہیں جیسےڈپریشن اور ایگزیٹی وغیرہ۔جنسی مسائل اور جنسی ملاپ پر بات کرنا مشکل سمجھا جاتا ہے جس وجہ سے اکثر مرداور خواتین اپنے مسائل کسی سےشئیر نہیں کرتے اور پھر مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔مردوں اور عورتوں کے بہت سے ایسے مسائل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی روزمرہ کی زندگی پر اثر پڑتا ہے،اس کی بہت بڑی وجہ لاعلمی بھی ہوتی ہے،زیادہ تر خواتین کے نزدیک جنسی ملاپ کا مقصد صرف بچے پیداکرنا ہوتا ہےاور مرد حضرات بھی اپنی شریکِ حیات مطمئن کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ان مسائل کو حل کرنے کے لئےکسی راہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ مرداور خواتین اپنے مسائل باآسانی کسی کو بتا سکیں اور اس کا حل کرکےاپنی روزمرہ کی زندگی خوشگوار گزار سکیں۔ایسے مسائل کون حل کرتے ہیں اور ایسے کون سے مسائل ہوتے ہیں جس وجہ سے شادی شدہ جوڑے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ہم ان کا ذکر کریں گے۔
Table of Content
سیکسولوجسٹ کون ہوتے ہیں؟
سیکسولوجسٹ انسانوں کے جنسی امراض کے ماہر ہوتے ہیں،سیکسولوجی میں انسانی جنسی تعلقات کا مطالعہ ہے اس میں مردوں کے تولیدی نظام کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں،جولوگ جنسی مسائل کا شکار ہوتے ہیں وہ ایک سیکسولوجسٹ سے رابطہ کرتے ہیں۔
مردوں کے جنسی مسائل کون سے ہیں؟
جنسی خواہش کی کمی-
عضوتناسل میں تناؤنہ ہونا-
عضوتناسل کے تناؤ کا قائم نہ رکھ سکنا-
جلدی انزال کا ہوجانایا دیر سے ہونا-
نامردی-
ڈپریشن اور ایگزایٹی بھی جنسی مسائل میں اضافہ کرتی ہے۔-
عورتوں کے جنسی مسائل کون سے ہیں؟
ہمارے معاشرے میں عورتوں کا جنسی مسائل پر بات کرنا شرمناک بات سمجھی جاتی ہے جس وجہ سےعورتوں میں لاعلمی ہوتی ہے اور عورتیں سیکس کو مثبت انداز میں نہیں سوچتی جس وجہ سے وہ مشکلا ت کا شکار ہوتیں ہیں۔
درد کا خوف-
جنسی خواہش کی کمی-
سیکس کو غلط سمجھنا-
آرگیزم کی کیفیت کا واقع نہ ہونا-
اس کے علاوہ مردوں اور عورتوں کے اور بھی بہت سے مسائل ہوتے ہیں جن پر وہ گفتگو کرنے سے قاصر ہیں،جنسی مسائل کے متعلق ٹھیک راہنمائی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم کسی مستند ڈاکٹر سے بات کریں اور اپنے مسائل حل کریں اس کے لیے ہم گھر بیٹھےمرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے سیکسولوجسٹ کی اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کال پر یا اس نمبر پر03111222398 رابطہ کر کے آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں