چاند رات آتے ہی لوگ عید پر مہمانوں کے لیۓ جن اشیاء کی خریداری میں لگ جاتے ہیں ان میں سے ایک سوڈا ڈرنکس بھی ہیں۔ پورے رمضان صحت مند ڈائیٹ کے بعد عید پر سوڈا ڈرنکس کا استعمال نہ صرف مضرصحت ہے بلکہ رائج شدہ رواج کا حصہ بھی بن گیا ہے۔
عید کے دوران سوڈا ڈرنکس پینے کا انتخاب جسم میں کیلوری کی مقدار پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔ جسم میں شوگر کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے ، یا جسم سوڈا ڈرنکس کے غلط قسم کے انتخاب پر مضر رد عمل بھی ظاہر کرسکتا ہے۔ وقت کا تقاضہ تو یہ ہے کہ اس شدید گرمی کی عید پر سوڈا ڈرنکس کے بجاۓ گرمی کے موسم کے صحت مند پھلوں کے تازہ اور فرحت بخش جوسز نہ صرف ہم خود پیئیں بلکہ عید پر مہمانوں کی تواضح کے لیۓ بھی استعمال کریں۔
تازہ پھلوں کے جوس بنانے کے طریقے
اس بلاگ میں عید کے موقعے پر آپ کی مدد کے لیۓ گرمی کےموسم کے پھلوں کے تازہ جوسز کی تیاری کا عمل شیئر کیا جا رہا ہے تاکہ آپ سوڈا ڈرنکس کے مضر اثرات سے بچے رہیں ۔ خود بھی صحت مند رہیں اور اپنے پیاروں کی صحت کا بھی خیال رکھ سکیں۔ اپنی خوراک میں کسی بھی نئےغذائی اجزاء کو شامل کرنے سے پہلےاپنی جسمانی صحت کے لحاظ سے اس اجزاء کے فوائد اور مضر اثرات جاننا بہت ضروری ہیں۔ اس سلسلے میں ماہر غذائیت سے مشاورت کے لیۓ یہاں سے رجوع فرمائیں۔
تربوز کا جوس
سوڈا ڈرنکس کی جگہ تربوز کا جوس بنائیں کیونکہ تربوز میں پانی کی زیادہ مقدار، اینٹی آکسیڈنٹس اور امینو ایسڈ بہتر کام کر سکتے ہیں۔ اس میں پوٹاشیم بھی زیادہ ہوتا ہے، یہ ایک معدنیات ہے جو جسم میں درد کو کم کر سکتا ہے۔ پسینہ آنے کے بعد آپ تربوز کا رس بھی پی سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے پٹھوں کے درد کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
اجزاء۔ تربوز ڈیڑھ کلو پانی آدھا کپ کالا نمک ایک کھانے کا چمچ لیموں کارس ڈیڑھ کھانے کا چمچ چینی تین کھانے کے چمچ ترکیب ۔ تربوز کو چھیل لیں اور چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور بیج الگ کر لیں۔ ۔اب گرائیندر میں تربوز، پانی،کالا نمک ،لیموں کا رس اور چینی ڈال کر گرائینڈکر لیں ۔اب اسے ململ کے کپڑے سے چھا ن لیں ۔ آپکا مزیدار تربوز کا شربت تیار ہے ۔
ٹھنڈا کر کے پیش کریں ۔ گرمی کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ کی علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے فورا رجوع کریں اس کے علاج میں تاخیر علامات کو بدتر بنا سکتی ہے۔اس سلسلے میں ماہرین سے رجوع کے لیۓ یہاں کلک کریں۔
فالسے کا جوس
فالسہ خود گرمیوں میں ٹھنڈک کے اثرات کے ساتھ ساتھ دوسرے صحت کے فوائد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ پھل گرمی سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے جو کہ ایک پلس پوائنٹ ہے۔سوڈا ڈرنکس کے مقابلے میں فالسہ وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہے، اور اس کا جوس سب سے زیادہ تازگی بخش مشروب ہے جسے ہم شدید گرمیوں کے دوران پی سکتے ہیں۔ بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
اجزاء۔ فالسے ایک کلو پانی دو کپ چینی آدھا کپ کالا نمک دو کھانے کے چمچ ترکیب ۔ ایک گرائینڈر میں فالسے ڈا ل کر اور میں پانی، چینی اور کالا نمک ڈال کر گرائینڈ کرلیں ۔اب اسے چھا ن کر ایک کپ پانی ڈ ال دیں ۔ آپکا مزیدار فالسے کا شربت تیا ر ہے ۔
لسی بہترین مشروب
یہ دنیا کے قدیم ترین مشروب کے طور پر جانا جاتا ہے، لسی ایک شفا بخش اور تازگی بخش مشروب ہے جو دہی، پانی اور پستے بادام سے بنا ہے۔ موسم گرما میں ایک تازگی بخش مشروب ہونے کے علاوہ، اس میں انتہائی اطمینان بخش مشروب کے بہت سے فوائد ہیں۔ یہ پروبائیوٹکس سے بھرا ہوا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ہاضمے کے لیے اچھا ہے جبکہ سوڈا ڈرنکس کا استعمال مضر صحت ہے لسی میں پروٹین، کیلشیم اور پوٹاشیم سمیت بہت سے ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ ہاضمے سے متعلق کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں پیشہ ور اور ماہر امراض معدہ کے انتخاب کے لیۓ یہاں کلک کریں۔
لسی بنانے کا طریقہ اجزاء۔ ٹھنڈا دہی دو کپ۔ دودھ دو کپ۔ آدھا کپ ۔ چینی حسب ذائقہ۔ برف کیوب۔ کٹے ہوئے خشک میوہ جات آپشنل ہیں۔ لسی بنانے کا طریقہ ۔ دہی کو اس وقت تک مکس کریں جب تک یہ ہموار نہ ہو جائے۔اپنی پسند کے جھاگ بننے تک ٹھنڈا پانی اور دودھ شامل کریں۔ اس میں چینی یا نمک شامل کریں۔ اسے گلاب کی کچھ پتیوں یا کٹے ہوئے خشک میوہ جات کے ساتھ سرو کریں۔
املی اور آلو بخارے کا جوس
آلوبخارے غذائی ریشہ، وٹامن اے، وٹامن سی اور کے کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔ یہ مزیدار رسیلے پھل کیلوریز میں کافی کم ہوتے ہیں حبکہ سوڈا ڈرنکس جسم کو صرف کیلویز دیتی ہے۔ آلو بخارے میں کوئی سیر شدہ چکنائی نہیں ہوتی اوراملی کا رس ملیریا کے ساتھ ساتھ جلد کی سوزش سے بھی نجات دلاتا ہے۔
ایک بہترین خون صاف کرنے والا ہونے کے ساتھ ساتھ، کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے، اس طرح دل کی مختلف بیماریوں کو روکتا ہے جبکہ سوڈا ڈرنکس کے استعمال سے ان بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ان دونوں کا امتزاج گرمیوں میں بہت تازگی دیتا ہے اور بہترین ٹھنڈا ہے۔ یہ پاکستان میں گرمیوں کا ایک بہت مشہور مشروب ہے۔
املی اور آلو بخارے کا جوس بنانے کا طریقہ خشک آلو بخارہ ایک کپ، خشک املی ایک کپ۔ چینی آدھا کپ یا حسب ذائقہ۔ چٹکی بھر نمک پانی دو کپ ۔ بنانے کا طریقہ۔ املی اور آلو بخارے کو رات بھر ایک کپ پانی میں بھگو دیں۔ اگلے دن بیج نکال کر ہاتھ سے میش کر لیں۔ ایک برتن میں چینی اور نمک کے ساتھ پکائیں۔ اسے پکنے دیں جب تک چینی کا پانی خشک نہ ہوجاۓ ۔چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ چھلنی سے چھان لیں اور اب جوس میں آئس کیوبز ڈال کر ٹھنڈا سرو کریں۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |