نظر کی کمزوری کا مطلب بینائی کی صلاحیت کا متاثر ہونا ہے ۔آنکھیں ہمارےلئےاللہ کی نعمتوں میں سےعظیم تحفہ ہے۔جوہمارےجسم میں بہت اہم کرداراداکرتی ہیں ان کےبغیرہم دنیاکاکوئی بھی نظارہ نہیں دیکھ سکتے۔ہمارےجسم میں موجودہراعضاءبہت اہم ہے۔۔بعض لوگوں کی نظرچھوٹی عمرمیں ہی کمزورہوجاتی ہے۔
آنکھوں کی بینائی کواچھارکھنابہت ضروری ہے۔آنکھوں کی روشنی کےبغیرہم کچھ بھی دیکھنےسےقاصرہوتے ہیں۔ہم اپنی آنکھوں کی روشنی بہت سےطریقوں سےمحفوظ کرسکتے ہیں لیکن جدیدسائنس نےجہاں انسان کوفوائدپہنچائےہیں وہاں اس کےنقصانات بھی ہیں۔
بےجاموبائل فون اورکمپیوٹرکااستعمال ہمارے بچوں کی آنکھوں کی روشنی پراثرڈالتاہے۔عام طورپریہ خیال کیاجاتاہےکہ پڑھائی کرنےوالےبچوں کی نظرزیادہ کمزورہوتی ہے۔ایسانہیں ہےپڑھائی کرنےوالےبچےکی نظرکی کمزوری ظاہرہوجاتی ہے۔نظرکی کمزوری مختلف وجوہات کی بناہ پرہوتی ہے ۔ بڑے تو نظر کمزور ہونے پر علامات کے باعث پہچان لیتے ہیں مگر بچوں کی نظر کی کمزوری کے بارے میں جاننا مشکل ہوتا ہے ۔
Table of Content
نظر کی کمزوری کی علامات
جب بچوں کی نظرکمزورہونےلگتی ہےتوبہت سی علامات ظاہرہوتی ہیں وہ درج ذیل ہیں
مسلسل سردرد
آنکھوں میں دباؤسردردکاباعث بن جاتاہےآنکھوں کوئی بھی کام کرنےکےلئےزیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔جس کےنتیجےمی آنکھوں کےگرددردرہنےلگتاہےجب بھی بچہ کوئی کام کرتا ہے یا،کتاب پڑھتے یاکمپیوٹرپرکام کرتا ہے ۔ تواس کی آنکھوں کوتوجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔اس وجہ سے مسلزاکڑجاتےہیں اورسرمیں درد ہونےلگتاہے۔
آنکھوں میں درد
آنکھوں میں موجودلینزچیزوں کودیکھنےکےلئےخودکوایڈجسٹ کرتاہے لیکن اگرچیزیں دیکھنے میں مشکل پیش آئےتو آنکھوں میں درد،تھکاوٹ اورپانی بھر آتاہےجس وجہ سےہماری آنکھوں میں درد ہوتا ہے۔
تیزروشنی میں دیکھنامشکل
اگرتیزروشنی میں دیکھنے میں مشکل آرہی ہوتواسکا مطلب ہے نظرخراب ہورہی ہےک۔یونکہ تیزروشنی میں ہماری آنکھیں سکڑتی ہیں اور ہمیں اشیاءدیکھنے میں زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔
آنکھیں سکیڑنا
جب ہم کسی چیزپرفوکس کرتے ہیں توہم اپنی آنکھوں کی پلکوں کو تھوڑاسابندکرتے ہیں توپھرہمیں صاف نظرآتاہےیہ آنکھوں کی کمزوری کی نشانی ہے
نظر کی کمزوری سے بچنے کے لیۓ احتیاطی تدابیر
آنکھوں کی روشنی کوبرقراررکھنےکےلئےچنداختیاطی تدابیر پرعمل کرکےہم اپنی آنکھوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔
موبائل فون اورکمپیوٹرکاکم استعمال کریں
موبائل فون اورکمپیوٹرکازیادہ استعمال بچوں کی آنکھوں کی روشنی پراثرڈالتاہے۔مسلسل دوگھنٹےیااس سےزیادہ ان پرکام کرنےسے آنکھوں میں سرخی،خشکی اوردھندلاپن ہوتاہےاسکے لئےضروری ہےکہ اسکرین کےاستعمال میں وقفہ دیںنا چاہیۓ
نظرکی کمزوری دورکرنے والی چنداہم غذائیں
خوبانی
ڈاکٹرزکامانناہےکہ کیروٹین نظرکی کمزوری کےلئےبہت مفید ہےروزانہ زنک،آئرن،وٹامن سی،وٹامن ای اورکاپرسےبھرپورغذائیں بینائی کوموثربناتی ہیں یہ تمام اجزاخوبانی میں شامل ہیں جس سےدھندلی بینائی کاخطرہ کافی کم ہوجاتاہے۔
گاجر
گاجرہماری جلدکےساتھ ساتھ آنکھوں کےلئےبھی بہت اہم ہے۔گاجر میں وٹامن ای موجود ہوتا ہےجو آنکھوں کی بینائی کےلئے بہت اہم ہے۔
گوبھی
لوٹین ایک ایسااینٹی اکسیڈنٹ ہے،جوبینائی کوبہتربنانے میں مدددیتاہے۔اس کے علاوہ گوبھی میں وٹامن سی اوربیٹاکیروٹین بھی ہوتاہے جوآنکھوں کےلئےاہم ہے۔
بھنڈی
بھنڈی میں لوٹین اورزیکسن موجود ہوتاہے اس کےعلاوہ اس میں وٹامن سی کی مقدار بھی کافی ہوتی ہےجوآنکھوں کےلئےمفید ہے۔
میوہ جات کا استعمال
سردیوں کے موسم میں میوہ جات کااستعمال زیادہ ہوتاہےٹھنڈےموسم میں ان کو کھانے کابھی شوق بڑھتاہے۔ان میں موجود بیٹا3 ہماری آنکھوں کے لئے بہت اہم ہے۔اس کے علاوہ باداپ،اخروٹ اور چنے ہماری آنکھوں کی جھلی کو طاقت دیتے ہیں۔
اگرآپ بھی آنکھوں سے متعلق مسائل سے پریشان ہیں تو آپ گھر بیھٹےآئی سپیشلسٹ سے اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ وڈیوکنسلٹیشن کےزریعے بھی ڈاکٹرسے رابطہ کرسکتے ہیں۔