ان سردیوں میں آپ کو سنجیدگی سے ان تمام مشروبات کو ترک کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیئے. جو کہ نہ صرف صحت کے لیۓ خطرناک ہیں بلکہ ان کو پینے کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہوتا ہے .جب کہ ان مشروبات کی جگہ گاجر کا جوس جیسے فائدہ مند مشروب کو پینے کی عادت اپنانی چاہیئے۔ گاجر کا جوس وٹامن اے ، سی اور کے سے بھر پور ہوتا ہے .اس کے علاوہ اس کے اندر ایک نباتاتی مادہ کیروٹینوئیڈ بھی ہوتا ہے. جو کہ جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔
گاجر کا جوس انتہائی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ہمارے جسم کو پوٹاشیم، وٹامن بی کے ساتھ ساتھ وٹامن سی بھی فراہم کرتا ہے۔ گاجر کا جوس پینے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ بینائی اور جلد کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔
صحت کے حوالے سے یہ ٹوٹکے مفید ضرور ہوتے ہیں ۔ لیکن یہ ماہر ڈاکٹر کا نعم البدل نہیں ہو سکتے ۔ صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیۓ اور آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
۔1 گاجر کا جوس اور اس کے حیرت انگیز فوائد
گاجر کا جوس کے کچھ اہم صحت بخش فوائد یہ ہیں۔
۔1 بینائی کو بہتر بناتا ہے
گاجر کا جوس میں وٹامن اے کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے. جو کہ آنکھوں کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے یہ جوس غذائيت سے بھرپور ہوتا ہے .جو کہ آنکھوں کو صحت بخشتا ہے۔
کیونکہ وٹامن اے کی کمی ان بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے ، موتیا، میکولر انحطاط، زیروفتھلمیا (ایک بیماری جس کی خصوصیت خشک آنکھیں، سوجی پلکیں اور قرنیہ کا السر شامل ہے) مگر ماہرین غذائیت کا یہ بھی کہنا ہے. کہ اس جوس کو متواتر استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ ہر چیز کو اعتدال میں رہ کر استعمال کریں تاکہ کسی بھی صحت کے مسائل کا شکار نہ ہوں۔
۔2 قوت مدافعت بڑھا سکتا ہے
گاجر کا جوس آپ کے مدافعتی نظام کو فروغ دے سکتا ہے گاجر کے جوس میں پائے جانے والے وٹامن اے اور سی دونوں اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتے ہیں اور مدافعتی خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک گلاس گاجر کا جوس وٹامن بی 6 سے بھرپور ہوتا ہے جو نہ صرف قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتا ہے بلکہ مدافعتی نظام کی حفاظت بھی کرتا ہے۔
۔3 کینسر مخالف اثرات فراہم کرتا ہے
ٹیسٹ ٹیوب کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ گاجر کے جوس میں موجود بعض مرکبات کینسر سے بچا سکتے ہیں خاص طور پر گاجر کے جوس میں موجود پولی ایسٹیلین، بیٹاکیروٹینا اور لیوٹینانسانی لیوکیمیا کے خلیات کے خلاف مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی گاجر میں کینسر کے خلاف ایک ایجنٹ موجود ہوتا ہے جو بڑی آنت کے کینسر سے بچانے میں مدد گار ہوتا ہے۔
۔4 خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے
.کم مقدار میں گاجر کا جوس پینے سے خون میں شوگر کی مقدار میں کمی واقع ہوتی ہے۔ گاجر کا جوس پھلوں کے رس کا ایک بہتر نعم البدل ہو سکتا ہے .کیونکہ اس جوس میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے. اس کے علاوہ اس میں قدرتی شوگر موجود ہوتی ہے۔
احتیاط
فائبر کی مقدار کی کمی کے سبب اس جوس میں شامل شوگر تیزی سے خون کا حصہ بنتی ہے. لہذا اس جوس کا زیادہ استعمال خون میں شوگر کی مقدار کو بڑھانے کا بھی باعث بن سکتا ہے۔ شوگر کے مریض اس جوس کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے جوس کی مقدار کا مشورہ ضرور کریں۔
۔5 گاجر کا جوس جلد کو چمکدار اور بے داغ بناۓ
گاجر کا جوس میں موجود غذائی اجزاء جلد کی صحت کے لئے خاص طور پر فائدہ مند ہوتے ہیں۔ ایک کپ گاجر کا جوس وٹامن سی کا 20 فیصد سے زیادہ ڈی۔وی فراہم کرتا ہے، یہ ایک پانی میں حل ہونے والا مادہ جو کولیجن کی پیداوار کے لئے ضروری ہوتا ہے۔ یہ مرکب آپ کے جسم میں موجود ریشےدار پروٹین ہوتا ہے۔
جو آپ کی جلد کو لچک اور طاقت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن سی آپ کی جلد کو فری ریڈٖیکلز سے بچاتا ہے۔ ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گاجر کا جوس میں موجود کیروٹینائیڈ آپ کی جلد کو الٹرا وائلٹ( یو۔ وی) نقصان سے بچاتے ہیں۔
۔6 دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے
گاجر کا جوس دل کی بیماری کے خطرے والے عوامل کو کم کر سکتا ہے۔ سب سے پہلے تو یہ پوٹاشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جو کہ ہارٹ اٹیک اور فالج کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ گاجر کا جوس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے دل کی صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں۔
ہائی کولیسٹرول اور ٹرائیگلیسرائیڈ کی سطح والے 17 بالغوں میں 3 ماہ کے مطالعے سے پتا چلا کہ 2 کپ گاجر کا جوس پینے سے خون میں اینٹی آکسیڈینٹس میں اضافہ ہوا او ر خون کے لیپڈس کی آکسیڈیشن میں کمی ہوئی جو دل کی بیماری کا باعث ہو سکتی ہے۔
۔7 جگر کی حفاظت کرتا ہے
خیال کیا جاتا ہے کہ گاجر کا جوس میں موجود کیروٹینائیڈز جگر کی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔ متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کیروٹینائیڈز کے اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی سوزش اثرات نان الکوحولک فیٹی لیور ڈیزیز کے خلاف کام کرتے ہیں۔
یہ اس وقت ہوتا ہے جب جگرپر ناقص خوراک، زیادہ وزن اور موٹاپے کی وجہ سے چربی جمع ہو جاتی ہے اور یہ جگر کے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ یہ حتمی طور پر تو نہیں کہا جا سکتا کہ گاجر کا جوس جگر سے چربی کو ختم کرتا ہے پر یہ خون کی سوزش کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
۔8 وزن کم کرنے میں مددگار
گاجر کا جوس ایک کم کیلوری والا مشروب ہے جو کہ وزن کم کرنے والوں کے لیۓ بہترین ہوتا ہے اس سے بائل جوس میں اضافہ ہوتا ہے. جو کہ جسم کی جمی ہوئی چکنائی کو پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔