گردوں کا کام خون کو فلٹر کرنا، فضلہ کو ہٹانا، جسم کے فلوئیڈ کے توازن کو کنٹرول کرنا اور الیکٹرولائٹس کے توازن کو منظم کرنا ہے۔ملین سے زائد پاکستانی گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔ گردے کی بیماری عام طور پر ذیابیطس، دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر اور 25 سے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں زیادہ ہوتی ہے۔
اس بلاگ کا مقصد گردوں کی صحت کے لیے غذاؤں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ اپنی روزمرہ کی خوراک میں تبدیلیاں کریں، آپ آن لائن نیفرولوجسٹ اور ماہرِ غذائیت سے مشورہ ضرور کریں تاکہ آپ کو یہ بات معلوم ہو کہ کیا آپ کی خوراک آپ کی غذائیت کی ضروریات کو پورا کررہی ہے؟
۔ 1 گردوں کی بیماری کی وجوہات کیا کیا ہیں؟
۔ 1 گردوں کی بیماری کی وجہ میں سب سے اہم آپ کی خاندانی تاریخ بھی آپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے
۔ 2 حد سے زیادہ موٹاپا ہونا
۔ 3 قوت مدافعت متاثر ہونے کی وجہ سے ہونے والی بیماریاں
۔ 4 پیشاب کی نالی کے انفیکشن
۔ 5 دیگر انفیکشن بھی آپ کے گردے کی بیماری کے خطرے میں حصہ ڈالتے ہیں
۔ 2 گردوں کی صحت برقرار رکھنے والی غذائیں
اگرچہ گردوں کی بیماریوں کے جدید ترین علاج پاکستان میں دستیاب ہیں، لیکن یہاں گردوں کے لیے صحت بخش غذاؤں کے بارے میں بتایا جارہا ہے، جو صحت کے لیے غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں
۔ 1 مزیدار پھل سیب
سیب فائبر کا ایک بہت اچھا ذریعہ ہے جو کولیسٹرول اور گلوکوز کی سطح کو کم کرسکتا ہے اور چھلکے کے ساتھ کھائیں یہ اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک اہم ذریعہ ہے، جس کے بارے میں ماہرین کہتے ہیں کہ وہ دماغ کے خلیوں کی حفاظت کرتا ہے۔ تازہ سیب بھی وٹامن سی کا ایک بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔
۔ 2 صحت بخش پالک
اس پتوں والی سبز سبزی میں وٹامن اے، سی، کے اور فولیٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام کی صحت کو بڑھانے اور آپ کے وزن کی حفاظت کے لیے بہت اہم ہے۔ یہ میگنیشیم کا ایک بہت اچھا ذریعہ بھی ہے۔ سلاد میں لیٹس کے بجائے پالک ڈالیں۔ لہسن اور زیتون کے تیل کے ساتھ ابلی ہوئی پالک کی ایک سادہ سی ڈش بنا کر بھی آپ پالک کو آسانی سے اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔
۔ 3 خوش شکل اور خوش ذائقہ اسٹرابیری
اسٹرابیری سائز میں چھوٹی ہوسکتی ہے، لیکن اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ یہ مزیدار سرخ پھل وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر کا پاور ہاؤس ہے۔ اسٹرابیری میں موجود فائبر اور غذائی اجزاء کا تعلق دل کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کینسر اور سوزش سے بچنے والی خصوصیات میں سے ہے۔
۔ 4 انڈے کی سفیدی
انڈے کی سفیدی خالص پروٹین ہے اور تمام ضروری امینو ایسڈز کے ساتھ اعلیٰ ترین پروٹین فراہم کرتی ہے۔ گردے کی خوراک کے لیے، انڈے کی سفیدی دیگر پروٹین ذرائع جیسے انڈے کی زردی یا گوشت کے مقابلے میں کم فاسفورس کے ساتھ پروٹین فراہم کرتی ہے۔
۔ 5 شکرقندی
سپر فوڈ شکرقندی بیٹا کیروٹین سے بھری ہوتی ہے اور وٹامن اے اور سی کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ شکرقندی بھی وٹامن بی 6 اور پوٹاشیم کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
پالک اور شکرقندی میں اعلی قسم کا پوٹاشیم ہوتا ہے۔ اس لیے ان لوگوں کو جو ڈائیلاسز کر رہے ہیں ڈاکٹر سے مشورے سے استعمال کریں اور ان لوگوں کو بھی اس کا استعمال اعتدال میں کرنا چاہیئے جن کو پوٹاشیم سے پرہیز کی ہدایت ہو۔ کسی بھی غذا کے استعمال سے پہلے مستند ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔