ہلدی اور شہد کا مکسچر بہت سی بیماریوں کا علاج ہے ہلدی اور شہد دونوں ہی اپنے اندر الگ الگ خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ہلدی اور شہد کو ملا کر ایسا مکسچر تیار کیا جاتا ہے جو دوائیوں کے طور پر استعمال ہوتا ہے یہ قدیم اور قدرتی علاج بھی ہے، ہر موسم میں ہونے والی بیماریاں جیسے نزلہ، زکام، کھانسی، گلے کی سوزش اورہڈیوں کے درد سے نجات دیتا ہے۔
۔ 1 ہلدی اور شہد کے مکسچر کا قدیمی استعمال
ہلدی اور شہد کے مکسچر کا استعمال قدیم زمانے سے ہی ہوتا آیا ہے یہ ایک یونانی طریقہ علاج بھی ہے جو بے حد آزمودہ طریقہ ہے، ایشیائی ممالک میں اس کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔ ہلدی ایک پودے کی جڑ ہے جو ایشیا میں پیدا ہوتا ہے اور اس کا استعمال بھی ان ممالک میں زیادہ کیا جاتا ہے, ہلدی کو مصالحے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور یہ ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتی ہیں۔
۔ 2 ہلدی کی خصوصیات
ہلدی کا استعمال ہمارے روزمرہ کے کھانوں میں لازمی کیا جاتا ہے اور یہ سپر مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہوجاتی ہے. یہ اینٹی بیکٹریل خصوصیات کی حامل ہے اور ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں یہ جسم میں موجود بیکٹریا اور انفیکشن کو ختم کرتی ہے۔
۔ 3 شہد کی خصوصیات
شہد اپنے اندر بہت سی خصوصیات رکھتا ہے۔ شہد میٹھا ہونے کے ساتھ طبعی خواص کا حامل ہوتا ہے اور اس کو کالی مرچ اور نمک کے ساتھ استعمال کرنے کے بھی بہت سے فائدے ہیں، لیکن شہد اور ہلدی کا امتزاج یہ ایک ایسا کیمیائی مرکب ہے جو بہت سی بیماریوں کے خلاف کام کرتا ہے۔
یورپی ممالک میں بھی اب اس کا استعمال کیا جارہا ہے اسے گلوڈن ہنی بھی کہا جاتا ہے یہ مرکب ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور جگر کے بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے، یہ قدرتی آکسیڈنٹ بھی ہے یہ ہمارے معدے اور آنتوں کے انفیکشن کے خلاف موثر کام کرتا ہے۔
۔ 4 ہلدی اور شہد کے مکسچر کا طریقہ استعمال
سب سے پہلے اس کا طریقہ استعمال معلوم ہونا بہت ضروری ہے۔ ہلدی کو روزانہ پانچ گرام سے کم مقدار میں ہی استعمال کرنا چاہیئے، کیونکہ ہمارا جسم اسے آہستہ آہستہ جذب کرتا ہے۔ ہلدی اور شہد کے مکسچر کو گھر پر تیار کرنا نہایت ہی آسان ہے۔
۔ 1 سوگرام شہد لیں
۔ 2 ایک چمچ ہلدی کا ڈال دیں
۔ 3 لکڑی کے چمچ کی مدد سے مکسچر تیار کریں
۔ 4 دونوں یکجان ہو جائیں تو ایک صاف جار میں اسے محفوظ کرلیں
۔ 5 اس جار کو گرمی سے بچائیں اور خشک جگہ پہ رکھیں
۔ 6 اس مکسچر کو کافی مدت تک استعمال کیا جاسکتا ہے
۔ 5 ہلدی اور شہد کا مکسچر مختلف بیماریوں میں مفید
۔ 1 ہلدی اور شہد کا مکسچر ایک غیر معمولی اینٹی بائیوٹک ہے
۔ 2 ہلدی اور شہد کا مکسچر اعصابی نظام کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے
۔ 3 ہلدی اور شہد کا مکسچر سوزش کو کم کرتی ہے
۔ 4 ہلدی اور شہد کا مکسچر اینٹی کینسر اینٹی وائرل اینٹی فنگل اور اینٹی ٹیومر کام کرتا ہے
۔ 5 ہلدی اور شہد کا مکسچر جسم میں موجود کسی بھی انفیکشن کے خلاف اینٹی خصوصیات کا حامل بھی ہے
۔ 6 ہلدی اور شہد کا مکسچر بیماری پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو تباہ کر دیتی ہے اور جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے
اینٹی بائیوٹکس میں پائے جانے والے آنتوں کے مائیکروفلورا پر منفی اثرات نہیں ڈالتی ہلدی میں کرکومین ہوتا ہے جو پولی فینول ہے اور اس مرکب سے ایک سو پچاس بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے یہ طبعی سائنس میں بہت مقبول ہے اور اسے دارچینی ادرک جیسی جڑی بوٹیوں اور مصالوں کے بعد اسے دوا کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے۔
۔ 1 ڈپریشن کا علاج
یہ اینٹی ڈپریشن بھی ہے پٹھوں کے کھنچاؤ اور اعصاب کی کمزوری اور دماغی دباؤ کی وجہ سے ڈپریشن ہو جاتا ہے اس مرکب کے مسلسل استعمال سے ڈپریشن ختم ہوجاتا ہے۔
۔ 2 شوگر کا علاج
یہ شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے یہ جسم میں موجود انسولین کو اعتدال میں رکھتا ہے اور شوگر کو بڑھنے نہیں دیتا یہ ذیابیطس میں دوائیوں کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے یہ درد کش دوا بھی ہے، جو جسم کے درد کو کم کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
۔ 3 نزلہ زکام جیسی بیماریوں کا علاج
سردی میں نزلہ زکام ہوجانا عام سی بات ہے نزلہ زکام اور کھانسی سردی کے علاوہ بھی ہر موسم میں ہوجاتا ہے، ایسے میں اس مرکب کو کالی مرچ کے ساتھ استعمال کرنے سے کافی آرام ملتا ہے اور یہ سردی کے اثرات کو ختم کرتا ہے۔
۔ 4 کولیسڑول کو کم کرتا
اکثر جسم میں کولیسڑول بڑھ جاتا ہے اس کا استعمال کولیسڑول کو کم کرتا ہے گٹھیا کے درد میں بھی یہ مرکب استعمال کیا جاتا ہے۔
۔5 ٹوٹی ہوئی ہڈی اور زخموں کا علاج
ہڈی کی چوٹ میں اس کا استعمال کرنا بہت مفید ہے۔ ہلدی ہڈی کو جوڑنے کے لیے بہت مفید ہے جسم میں چوٹ یا کسی اور وجہ سے زخم ہو جاتا ہے اور ان میں اکثر انفیکشن ہو جاتا ہے اس مرکب کا استعمال انفیکشن کو روکتا ہے۔
۔ 6 دمہ میں مفید
دمہ میں اس مرکب کا استعمال بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ سینے میں ریشہ یا بلغم جمع ہو جاتا ہے اور بلغم کو دور کرنے کے لیے لہسن کے ساتھ اس مرکب کا استعمال بہت فائدہ مند ہے اور سانس کی تکلیف میں بھی آرام ملتا ہے۔
۔ 7 اعصاب کومضبوط بناتا
پٹھے اور اعصاب کمزوری کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہوجاتے ہیں اور طبیعت میں چڑچڑاپن ہو جاتا ہے یہ مرکب جسم کے پٹھوں اور اعضاء کو مضبوط بناتا ہے۔
اس مرکب کو اسٹیرائڈز کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے ہلدی اور شہد کو ملانے سے یہ بے شمار بیماریوں کے لیے انمول علاج بھی بن جاتا ہے۔ بد ہضمی ،سردی، فلو، دمہ، ہائی بلڈ پریشر، گٹھیا، ذیابیطس، جلنے کی سوزش، ایگزیما، سوریاسس، ایکنی اور بڑھاپے میں گردے اور جگر کی حفاظت بھی کرتا ہے۔