حمل ہر ماں کے لئے ایک خوشی کا وقت ہوتا ہے اور وہ اس کے لئے بہت پرجوش ہوتی ہے۔ مگر یہ سفر آسان نہیں ہوتا، یہ اپنے ساتھ بہت ساری آزمائشیں بھی لاتا ہے۔ حمل کے دوران مائیں بہت سی جذباتی اور ہارمونل تبدیلیوں کے ساتھ جسمانی تکالیف سے بھی گزرتی ہیں۔ یہ تمام تبدیلیاں حاملہ ماں کی نیند کے معیار کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ حمل کی تین سہہ ماہیوں کے نیند کے مختلف مسائل ہیں جن سے مائیں گزرتی ہیں۔ نیند کی سب سے عام تبدیلیاں یہ ہوسکتی ہیں۔
اگر آپ کسی بھی قابل ڈاکٹر کی راہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں اور 16000 سے زائد تصدیق شدہ ڈاکٹروں کی رہنمائی حاصل کریں یا اس نمبر03111222398 پر کال کریں
پہلی سہ ماہی
اس سہہ ماہی میں پیشاب کرنے کی ضرورت میں اضافے کی وجہ سے بار بار جاگنا پڑتا ہے۔ جسمانی اور جذباتی تناؤ کی وجہ سے نیند میں خلل آتا ہے۔ چونکہ رات کو نیند پوری نہیں ہوتی لہذا دن کی نیند اورغنودگی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
دوسری سہ ماہی
یہ سہہ ماہی حمل کے ہنی مون پیریڈ کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اس مرحلے میں پیٹ بڑھنے اور حمل کی وجہ سے جذباتی تناؤ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ جو بعد ازاں نیند کی کمی کا باعث بنتا ہے۔
تیسری سہہ ماہی
یہ حمل کی آخری سہہ ماہی ہے۔ جس میں ماں اور بچے کا وزن بہت تیزی سے بڑھتا ہے۔ بڑھتے ہوئے پیٹ کی وجہ سے ماں کی تکلیف بھی بڑھ جاتی ہے۔ سینے کی جلن زیادہ ہو جاتی ہے۔ ٹانگوں میں درد رہتا ہے۔ اکثر ماوں کو سائنس کی تکلیف ہوتی ہے۔دل کی دھڑکن بے ترتیب رہتی ہے اور سانس پھولتا ہے۔ مثانے پر بچے کے دباؤ کی وجہ سے رات کے وقت بار بار پیشاب کرنا پڑتا ہے۔ وزن زیادہ ہونے سے ماں کو بستر پر کروٹ بدلنے میں دشواری ہوتی ہے۔
جسمانی تکالیف کے ساتھ بےخوابی مل کر ماں کی تکلیف اور بڑھا دیتی ہے۔ ساری رات جاگ کر گھڑی کی سوئیاں گننا ایک صبر آزما مرحلہ ہے۔ اس سلسلے میں کچھ تجاویز ہیں جو آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔
حمل کے دوران آپ کو اچھی طرح سے سونے میں مدد کرنے کے لئے کچھ نکات:
کمرے کا درجہ حرارت
غذائیت
شام کو بہت زیادہ مائعات پینے سے گریز کریں۔ نیند خراب کرنے والے کیفین سے بھرپور مشروبات جیسے چائے، کافی اور فزی ڈرنکس سے پرہیز کریں۔ یہ نیند کو متاثر کرتے ہیں اور رات میں پیشاب کو بھی بڑھاتے ہیں۔
سونے کی پوزیشن
یہ پوزیشن دل کے کام کو آسان بناتی ہے اور کمر کے لیے بھی اچھی ہے۔ تکیے کو پیٹ اور کمر کو سہارا دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹانگوں کے درمیان تکیہ کمر کے نچلے حصے کو سہارا دینے اور ایک طرف سونے کو آسان بنا سکتا ہے۔
ہلکی ورزش سے درد کو کم کرنا
دل کی دھڑکن کو پرسکون کرنا
تسکین حاصل کرنے کے دیگر طریقے
مثبت خیالات
بعض ادویات سے پرہیز کرنا
مرہم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|